Deobandi Books

اثمار الہدایہ شرح اردو ہدایہ جلد 8

238 - 540
یشترہا من البائع ویبطل ف الأخری ١ لأنہ لا بد أن یجعل بعض الثمن بمقابلة الت لم یشترہا منہ فیکون مشتریا للأخری بأقل مما باع وہو فاسد عندنا٢  ولم یوجد ہذا المعنی ف صاحبتہا ولا یشیع الفساد لأنہ ضعیف فیہا لکونہ مجتہدا فیہ٣  أو لأنہ باعتبار شبہة الربا ٤ أو لأنہ طارٔ لأنہ 

کی قیمت چار سو رہ گئی ، اس لئے ایک سو درہم سود ہوا اس لئے بائع والی باندی میں بیع جائز نہیں ہوگی ، البتہ مشتری کی جو باندی تھی اس میں سود نہیں ہے اس لئے اس کی بیع جائز ہوجائے گی ، بائع والی باندی کے ناجائز ہونے کا اثر مشتری والی باندی میں نہیں پڑے گا اس لئے کہ یہاں صراحت کے طور پر سود نہیں ہے ، صرف سود کا شائبہ ہے ۔
ترجمہ  :  ١   اس لئے کہ ضروری ہے کہ بعض قیمت اس کے مقابلے میں کی جائے گی جسکو نہیں خریدا ہے اس لئے بائع والی باندی کو جتنے میں بیچی ہے اس سے کم میں خریدنا ہوا اور وہ ہمارے نزدیک فاسد ہے ۔ 
تشریح :  یہ دلیل عقلی ہے ، کہ جس باندی کو مشتری نے بائع سے نہیں خریدی ہے  اس کے مقابلے میں کچھ نہ کچھ قیمت ہوگی اس لئے اگر سو درہم بھی اس کے مقابلے میں کر دیا جائے تو بائع والی باندی کی قیمت پانچ سو سے کم ہوگئی ، اس لئے یہ سود ہوا جسکی وجہ سے یہ بیع فاسد ہوگی ۔
ترجمہ  : ٢  یہ سود کی وجہ مشتری والی باندی میں نہیں پائی گئی ، اور نہ بائع والی باندی کا فساد اس میں سرایت کرے گی اس لئے کہ یہ کمزور ہے ،  یہ اس لئے کہ یہ مسئلہ مجتہد فیہ ہے ۔ 
تشریح  :   مشتری والی باندی کی بیع فاسد نہیں ہوئی ، اس کی وجہ بتا رہے ہیں ، کہ بائع والی باندی کا فساد مشتری والی باندی میں اس لئے سرایت نہیں کرے گا کہ یہ فساد کمزور ہے ، اور کمزور ہونے کی تین وجہ ہیں ،
وجہ  :(١)ان میں سے پہلی وجہ یہ بیان کر رہے ہیں کہ خود بائع والی باندی کی بیع ناجائز ہونے میں اختلاف ہے ، امام ابو حنیفہ  کے نزدیک فاسد ہے اور امام شافعی  کے نزدیک جائز ہے ، اور جب ایک چیز میں اختلاف ہو تو وہ کمزور ہوجاتی ہے اس لئے بائع والی باندی کا فساد مشتری والی باندی میں سرایت نہیں کرے گا ۔ 
ترجمہ  : ٣  یا اس لئے کہ اس میں سود کا شبہ ہے ۔
تشریح  :]٢[ یہ فساد کے کمزور ہونے کی دوسری وجہ ہے ، کہ بائع والی باندی کی قیمت کم ملی جسکی وجہ سے اس میں سود کا شبہ ہے ، صراحت کے ساتھ سود نہیں ہے ، اس لئے باندی والی بیع میں تو احتیاط کے طور پر ناجائز قرار دی گئی لیکن اس کا اثر مشتری والی باندی میں پڑے گا ، اس لئے کہ پہلا خود کمزور ہے ۔ 
 ترجمہ  : ٤  یا اس لئے کہ فساد طاری ہے ، اس لئے کہ قیمت کو تقسیم کرنے کے بعد ظاہر ہوگا ، یا مقاصہ ہوگا تب ظاہر ہوگا اس 

Flag Counter