Deobandi Books

اثمار الہدایہ شرح اردو ہدایہ جلد 8

234 - 540
فذا ہو نعجة حیث ینعقد البیع ویتخیر. ٢  والفرق ینبن علی الأصل الذ ذکرناہ ف النکاح لمحمد رحمہ اللہ وہو أن الشارة مع التسمیة ذا اجتمعتا فف مختلف الجنس یتعلق العقد بالمسمی ویبطل لانعدامہ ٣ وف متحد الجنس یتعلق بالمشار لیہ وینعقد لوجودہ ویتخیر لفوات الوصف کمن اشتری عبدا علی أنہ خباز فذا ہو کاتب٤  وف مسألتنا الذکر والأنثی من 

تشریح  : یہ فرق منطقی ہے ۔  نام لیا ہو کہ باندی بیچ رہا ہوں ، اور اشارہ بھی کیا ہو کہ یہ باندی بیچ رہا ہوں ، تو یہاں نام اور اشارہ دونوں جمع ہوگئے ، اب اصول یہ ہے کہ نام اور اشارہ دونوں جمع ہوں اور مبیع کی جنس مختلف ہوں تو اس وقت بیع نام کے ساتھ متعلق ہوجائے گی ، یعنی باندی کا نام لیا ہے تو باندی ہی دینا ہوگا اور وہ جنس نہ ہو تو بیع باطل ہوجائے گی ، کیونکہ وہ مبیع نہیں دی جو طے ہوئی تھی   
ترجمہ  :٣  اور جنس متحد ہو تو بیع اس کے متعلق ہوگی جس کی طرف اشارہ کیا ہے اور اس کے پائے جانے کی وجہ سے بیع منعقد ہوجائے گی ، البتہ صفت کے فوت ہونے کی وجہ سے مشتری کو اختیار ہوگا ، مثلا کسی نے غلام خریدا اس شرط پر کہ روٹی پکانے والا ہے اور وہ کاتب نکلا ] تو بیع ہوجائے گی ، لیکن اختیار ہوگا[ 
تشریح  : جس کی طرف اشارہ کیا وہ ، اور جس چیز کا نام لیا وہ دونوں کی جنس ایک ہی ہے تو بیع ہوجائے گی کیونکہ وہی مبیع پائی گئی جس کا نام لیا، البتہ صفت وہ نہیں جو بتائی گئی اس لئے مشتری کو لینے یا نہ لینے کا اختیار ہوگا ، مثلا غلام یہ کہہ کر خریدا کہ وہ روٹی پکانے والا ہے ، اور بعد میں کتابت کرنے والا نکلا تو بیع ہو جائے گی ، کیونکہ غلام تو وہی ہے ، البتہ روٹی پکانے کی صفت نہیں ہے اس لئے مشتری کو لینے یا نہ لینے کا اختیار ہوگا ،  اسی طرح یہاں بیع ہوجائے گی البتہ مشتری کو اختیار ہوگا۔
ترجمہ  : ٤  ہمارے مسئلے میںانسان کا  نر اور مادہ مقصد کے فرق کی وجہ سے دونوں دو جنس ہیں، اور جانوروں میں مقصد کے قریب قریب ہونے کی وجہ سے ایک جنس ہیں ، اور جنس کے متحد ہونے میں یہی غرض معتبر ہے اصلی نسل معتبر نہیں ہے ، جیسے  سرکہ اور انگور کا رس دو جنس ہیں ۔اور وذاری کپڑا اور زندینجی کپڑا دو جنس ہیں حالانکہ دونوں کی نسل ایک ہے ۔
اصول  : شریعت میں مقصد میں الگ الگ ہوں تو دو جنس ہیں چاہے ایک ہی نسل کے ہوں ۔ اور ایک نسل کے ہوں اور مقصد بھی ایک ہو تو ایک جنس ہے ۔ 
تشریح  : اصل مقصد کیا ہے اس کے اعتبار سے جنس متحد اور مختلف ہوتے ہیں چاہے ایک ہی نسل کی دونوں چیزیں ہوں ۔ اس لئے انسان میں نر ،مادہ ]غلام اور باندی [دو جنس ہیں کیونکہ دونوں کے مقصد الگ الگ ہیں غلام سے بڑی بڑی خدمت لینا ، اور باندی سے جماع کرنا اور بچہ پیدا کرنا ، اور جانوروں میںنر اورمادہ ] بکرا اور بکری  [  ایک ہی جنس ہیں کیونکہ دونوں کا مقصد 

Flag Counter