Deobandi Books

اثمار الہدایہ شرح اردو ہدایہ جلد 8

232 - 540
حق المرور روایتان ٤  ووجہ الفرق علی حداہما بینہ وبین حق التسییل أن حق المرور معلوم لتعلقہ بمحل معلوم وہو الطریق أما المسیل علی السطح فہو نظیر حق التعل وعلی الأرض مجہول لجہالة محلہ. ووجہ الفرق بین حق المرور وحق التعل علی حدی الروایتین أن حق 

نالی کی کتنی مقدار بھرے گا یہ معلوم نہیں ، کیونکہ ہر مرتبہ الگ الگ مقدار سے پانی نالی میں آئے گا اس لئے مبیع مجہول ہونے کی وجہ سے نالی کی بیع جائز نہیں ہوگی ، ہاں یہ متعین کردے تو جائز ہوجائے گی ۔
 ترجمہ  : ٣  اور اگر دوسر معنی ہے ] یعنی گزرنے کا حق ، اور پانی بہنے کا حق [تو راستہ چلنے کے حق میں دو رواتیں ہیں ۔ ان میں سے ایک روایت ]جس میں چلنے کے حق بیچنا جائز ہے ، اور بہنے کے حق کو بیچنا جائز نہیں [  فرق یہ ہے کہ آدمی چلنے کا حق معلوم ہے اس لئے کہ متعین محل کے ساتھ متعلق ہے اور وہ راستہ ہے ، بہر حال چھت پر بہنے کا حق تو وہ چھت کے اوپر مکان بنانے کے حق کی طرح ہے ، اور زمین پر محل کے مجہول ہونے کی وجہ سے مبیع مجہول ہے ۔ 
تشریح  :  طریق اور مسیل کا دوسرا معنی لیا جائے ، یعنی طریق کا معنی زمین بیچنا نہیں بلکہ صرف اس پر چلنے کے حق کو بیچنا ، تو اس میں دو روایتیں ہیں ]١[ ایک روایت یہ ہے اس کا بیچنا جائز نہیں ، کیونکہ حق ایک وہمی چیز ہے ، ]٢[ دوسری روایت یہ ہے کہ اس کا بیچنا جائز ہے ۔ اور مسیل کا معنی لیا جائے صرف پانی بہنے کا حق بیچنا ، جو ناجائز ہے ۔ دونوں میں فرق یہ ہے کہ  راستے پر آدمی چلنے کا حق کتنا لمبا چوڑا ہے یہ شریعت کے اعتبار سے معلوم ہے ، کہ صدر دروازے کے مطابق چوڑا ہو ، اور مین روڈ تک لمبا ہو اس لئے مبیع معلوم ہوگیا اس لئے بیچنا جائز ہے۔ پانی بہنے کا حق چھت پر ہو تو جس طرح تعلی ، یعنی چھت پر مکان بنانے کے حق کو بیچنا جائز نہیں اسی طرح چھت پر بہنے کے حق کو بیچنا جائز نہیں ہے ، کیونکہ یہ وہمی چیز ہے ، کوئی محفوظ ، اور موجود مبیع نہیں ہے ۔ اور زمین پر بہنے کا حق بیچے تو کتنا پانی آئے گا اور نالی کی کتنی جگہ بھرے گی یہ معلوم نہیں ہے اس لئے مبیع مجہول ہے اس لئے بیع جائز نہیں ہوگی ۔            
 ترجمہ  : ٤  راستے پر چلنے کے حق اور چھت پر مکان بنانے کے حق کے درمیان ایک روایت کے مطابق یہ ہے کہ تعمیر کا حق بنیاد کے ساتھ ہے جو باقی نہیں رہتی، اس لئے منافع کے مشابہ ہوگیا ، ]اور منافع اجرت پر لیا جا سکتا ہے ، بیچا نہیں جا سکتا[اور راستہ پر چلنے کا حق ایک ایسے عین ]زمین [ کے ساتھ ہے جو باقی رہتا ہے اس لئے وہ عین شیء کے مشابہ ہو گیا اس لئے اس کو بیچنا جائز ہے ۔ 
تشریح  : کوئی چیز موجود ہو اور ہاتھ سے چھو سکتا ہو ، جمع کر سکتا ہو ، محفوظ کر سکتا ہو ، جیسے زمین ، گھوڑا وغیرہ اس کو 'عین شیء ' کہتے ہیں اس کو بیچنا جائز ہے ۔ اور گھوڑے پر سوار ہونا یہ اس کا نفع ہے ، اس کو چھو نہیں سکتا ، محفوظ اور جمع نہیں کرسکتااس کو 'منافع شیء 

Flag Counter