Deobandi Books

اثمار الہدایہ شرح اردو ہدایہ جلد 8

231 - 540
والتسییل.٢   فن کان الأول فوجہ الفرق بین المسألتین أن الطریق معلوم لأن لہ طولا وعرضا معلوما وأما المسیل فمجہول لأنہ لا یدری قدر ما یشغلہ من المائ٣   ون کان الثان فف بیع 

 ]٣[… پانی جس نالی میں بہتا ہے اس نالی کو بیچے ۔ المسیل  
]٤[… نالی کو نہ بیچے بلکہ اس میں پانی گزرنے کے حق کو بیچے ۔حق مرور الماء ۔
پھر حق مرور الماء  دو ہیں ]١[ زمین پر پانی گزرتا ہو وہ حق ۔]٢[ چھت پر پانی گرزتا ہو ، وہ حق ۔یہاں یہ پانچ صورتیں ہیں ، اور سب کے احکام الگ الگ ہیں ۔   
صورت مسئلہ  :٥ ہیں
 ]١[…اصل راستہ بیچے ، 
]٢[…یا نالی بیچے اور نالی کے حدود متعین کردے تو تمام کے نزدیک جائز ہے، کیونکہ یہ زمین ہیں اور انکے حدود متعین ہیں ۔
 ]٣[…لیکن آدمی چلنے کا حق بیچے ،اس کے ساتھ راستے کی زمین نہ بیچے تو اکثر رائے ہے کہ جائز ہے ، کیونکہ آدمی ایک متعین حدود میں چلے گا ، اور متعین نہ بھی کیا ہو تو شریعت میں راستے کی حدمتعین ہے کہ چوڑائی میں گھر کے صدر دروازے کے برابر ہو ، اور لمبائی میں گھر سے لیکر مین روڈ تک جائے۔اس لئے یہ جائز ہے ۔
 ]٤[ … زمین پر پانی بہنے کا حق بیچے ، اس کے ساتھ نالی کی زمین نہ بیچے تو اکثر کی رائے ہے کہ جائز نہیں ہے، اس کی وجہ یہ ہے کہ پانی کب کتنی مقدار میں آئے گا اور نالی کے کتنے حدود کو بھرے گا یہ پتہ نہیں ہے اس لئے مبیع مجہول  ہوئی اس لئے جائز نہیں ہے دوسری وجہ یہ ہے کہ یہ حق ایک وہمی چیز ہے اس لئے بھی جائز نہیں ہے ۔
]٥[ … چھت پر پانی بہنے کا حق بیچے ، خود چھت نہ بیچے تو یہ اور بھی جائز نہیں ہے، اس کی وجہ یہ ہے کہ زمین کی طرح چھت ہمیشہ بر قرار رہنے والی نہیں ہے وہ بھی کبھی گر جائے اس لئے اس کا بیچنا جائز نہیں ، دوسری وجہ یہ ہے کہ کب کتنی بارش ہوگی اور کب کتنا بہے گا یہ متعین نہیں ہے اس لئے مبیع مجہول ہے اس لئے بھی جائز نہیں ہے ۔ پورے باب کا یہ ماحصل ہے ، آگے تفصیل دیکھیں 
ترجمہ  : ٢  پس اگر پہلی شکل ہے ] یعنی اصل راستہ اور اصل نالی بیچا ہے[  تو دونوں مسئلوں میں فرق کی وجہ یہ ہے کہ کہ راستہ معلوم ہے اور اس کی لمبائی چوڑائی معلوم ہے ، اور نالی تو مجہول ہے اس لئے کہ پانی کتنی مقدار بھرے گا معلوم نہیں ہے ۔ 
تشریح  : طریق سے مراد اصل راستہ ہو اور مسیل سے مراد نالی ہو ،تو اصل راستہ بیچنا اس لئے جائز ہے کہ زمین ہے اور اس کی لمبائی چوڑائی ذکر نہ کرے تب بھی شریعت کی جانب سے معلوم ہے ، یعنی چوڑائی گھر کے صدر دروازے کے مطابق ، اور لمبائی مین سڑک تک ، پس چونکہ حدود متعین ہیں اس لئے بیع جائز ہوگی۔ اور نالی اگر چہ زمین ہے ، لیکن پانی کتنی مقدار میں آئے گا ، اور 

Flag Counter