Deobandi Books

اثمار الہدایہ شرح اردو ہدایہ جلد 8

229 - 540
عظمہ وینتفع بہ. (١٢٩) قال وذا کان السفل لرجل وعلوہ لآخر فسقطا أو سقط العلو وحدہ فباع صاحب العلو علوہ لم یجز١   لأن حق التعل لیس بمال لأن المال ما یمکن حرازہ والمال ہو المحل للبیع ٢   بخلاف الشرب حیث یجوز بیعہ تبعا للأرض باتفاق الروایات ومفردا ف 

سے فائدہ اٹھایا جا سکتا ہے ۔ 
وجہ  : (١) حدیث میں ہے ۔ قال رسول اللہ ۖ یا ثوبان اشتر لفاطمة قلادة من عصب وسوارین من عاج۔(ابو داؤدشریف، باب فی الانتفاع بالعاج ،ص ٥٩١، نمبر٤٢١٣) حدیث میں ہے عاج یعنی ہاتھی کے دانت کا کنگن لے آؤ جس سے معلوم ہوا کہ وہ پاک ورنہ حضورۖ ہاتھی دانت کا کنگن خریدنے کے لئے کیسے فرماتے!
ترجمہ  : (١٢٩)  مکان کے نیچے کا حصہ کسی اور کی ملکیت ہو اور اوپر کا حصہ دوسرے کا ہو ، پھر دونوں  گر گئے ، یا صرف اوپر کا حصہ گراپھر اوپر والے نے اپنا بیچا تو جائز نہیں ہے ۔
ترجمہ  : ١  اس لئے کہ اوپر بنانے کا حق مال نہیں ہے ، اس لئے کہ مال وہ جس کا محفوظ کرنا ممکن ہو ، اور مال ہی بیع کا محل ہے  
١صول :  یہ مسئلہ اس اصول پر ہے کہ جسکو محفوظ کرنا ، اور محسوس کرنا ممکن نہیں وہ مال نہیں ہے ، اس لئے اس کو بیچنا بھی جائز نہیں ہوگا۔ 
تشریح :   دو منزلہ مکان تھا ، جس میں سے نیچے کا حصہ ایک آدمی کا تھا اور اوپر کا منزل دوسرے کا تھا ، اب دونوں منزل گر گئے ، یا اوپر کا منزل گر گیا ، اس کے بعد اوپر والے نے کسی کے ہاتھ اوپر کی فضا بیچی کہ تم اس پر مکان بنا کر رہو تو یہ فضا بیچنا جائز نہیں ، یا یہ مکان  بنانے کا حق بیچنا جائز نہیں ہے ۔
وجہ  :(١) اس کی وجہ یہ ہے فضا یا مکان بنانے کا حق کوئی محسوس چیز نہیں ہے جسکو جمع کیا  جاسکے یا محفوظ کیا جا سکے اس لئے یہ مال نہیں ہے اس لئے اس کو بیچنا بھی جائز نہیں ہے ۔(٢)  عن حکیم بن حزام قال قلت یا رسول اللہ الرجل یسألنی البیع و لیس عندی  أفابیعہ قال لاتبع ما لیس عندک ۔ ( ابن ماجة شریف ، باب النھی عن بیع ما لیس عندک،الخ ، ص٣١٣، نمبر٢١٨٨) اس حدیث میں ہے کہ جو چیز تمہارے پاس نہ ہو اس کو نہ بیچو اور مکان بنانے کا حق کوئی ایسامال نہیں ہے جو اس کو پاس ہو اس لئے اس کو بھی بیچنا جائز نہیں ہوگا۔
ترجمہ  : ٢   بخلاف حق شرب کے اس لئے کہ زمین کے تابع کرکے اس کی بیع جائز ہے تمام روایات کے اتفاق کے ساتھ ، اور تنہا حق شرب کے ایک روایت میں اسی کو مشائخ بلخ نے اختیار کیا ہے اس لئے کہ وہ پانی کا ایک حصہ ہے ۔ 
لغت  : کھیت میں چھوٹی سی نالی ہوتی جس سے کھیت سیراب ہونے کے لئے پانی آتا رہتا ہے اس کو 'حق شرُب' کہتے ہیں، 

Flag Counter