Deobandi Books

اثمار الہدایہ شرح اردو ہدایہ جلد 8

226 - 540
حالة الاستعمال وحالة الوقوع تغایرہا. (١٢٥) ولا یجوز بیع شعور النسان ولا الانتفاع بہا١   لأن الآدم مکرم لا مبتذل فلا یجوز أن یکون شیء من أجزائہ مہانا ومبتذلا وقد قال علیہ الصلاة والسلام لعن اللہ الواصلة والمستوصلة الحدیث ونما یرخص فیما یتخذ من الوبر فیزید ف قرون النساء وذوائبہن. (١٢٦) قال ولا بیع جلود المیتة قبل أن تدبغ  ١   لأنہ غیر منتفع بہ 

ترجمہ  :  ١  اس لئے کہ آدمی مکرم ہے ذلیل و بے وقار نہیں ہے اس لئے اس کے کسی جز کو ذلیل و بے وقار کرنا جائز نہیں ۔ چنانچہ حضور ۖ نے فرمایا کہ بال جوڑنے والی اور جوڑوانے والی پر لعنت ہے ۔، صرف ان بالوں کی اجازت ہے جو اونٹ وغیرہ کے بالوں سے عورتوں کے گیسو اور زلفوں میں زیادتی کرے ۔ 
تشریح  : انسان کے بال کو بیچنا اور اس سے فائدہ اٹھانا جائز نہیں ہے ۔ اور اگر زلفوں میں بال لگانا ہی ہو تو اونٹ وغیرہ کے بال لگائے ۔
وجہ  :(١) اوپر آیت گزری کہ انسان مکرم ہے اس لئے اس کے کسی جز کو بیچ کر یا فائدہ اٹھا کر ذلیل کرنا جائز نہیں ہے ۔ ولقد کرمنا بنی آدم و حملناھم فی البر و البحر۔ (آیت ٧٠، سورت الاسراء ١٧)(٢) حضور ۖ نے عورتوں کے بال کو جوڑے میں استعمال کرنے سے منع فرمایا تاکہ انسان کے بال کی توہین نہ ہو (٢)عن اسماء بنت ابی بکر قالت لعن رسول اللہ  ۖ الواصلة و المستوصلة۔ ( بخاری شریف ، باب وصل الشعر، ص ١٠٤١، نمبر ٥٩٣٦ مسلم شریف ، باب تحریم فعل الواصلة و المستوصلة ، ص ٩٤٨، نمبر ٢١٢٢ ٥٥٦٥) اس حدیث میں ہے کہ انسانی بال نہ جوڑے جائیں کیونکہ اس کی توہین ہوگی  ۔ 
لغت  : مبتذلا : بذل سے مشتق ہے ، توہین کے لئے ۔ الواصلة : وصل سے مشتق ہے ، بالوں کو جوڑے میں جوڑنے والی ، اسی سے ہے المستوصلة : جو بال جوڑوائے ۔ الوبر : اونٹ کے بال قرون : سینگ ۔ یہاں مراد ہے عورتیں جو جوڑے بنا کر سر پر جمع کرکے باندھ لیتیں ہیں ۔ ذوائب :  جمع ہے ذوابة کی ، پیشانی کے بال ، زلفیں ۔ 
ترجمہ  : (١٢٦) دباغت دینے سے پہلے مردار کی کھال کو بیچنا جائز نہیں ہے ۔ 
ترجمہ  : ١    اس لئے کہ وہ فائدہ اٹھانے کے قابل نہیں ہے ، اور حضور ۖ نے فرمایا کہ مرادار کے کچے چمڑے سے فائدہ نہ اٹھاؤ ، اور اہاب کچے چمڑے کا نام ہے جیسا کہ کتاب الصلاة میں گزر گیا۔
تشریح  : مردار کی کھال دباغت دینے سے پہلے ناپاک ہے ، اور قابل استفادہ نہیں ہے اس لئے اس کو بیچنا جائز نہیں ہے ، حضور ۖ نے فرمایا کہ دباغت سے پہلے مردار کی کھال سے فائدہ مت اٹھاؤ۔ یہ مسئلہ اثمار ہدایہ ، باب چمڑے کے احکام  باب 

Flag Counter