Deobandi Books

اثمار الہدایہ شرح اردو ہدایہ جلد 8

223 - 540
مشروب طاہر ٢  ولنا أنہ جزء الآدم وہو بجمیع أجزائہ مکرم مصون عن الابتذال بالبیع ٣  ولا فرق ف ظاہر الروایة بین لبن الحرة والأمة. وعن أب یوسف رحمہ اللہ أنہ یجوز بیع لبن 

اصول  : یہ مسئلہ اس اصول پر ہے کہ بیع سے انسانی احترام کے خلاف ہو تو وہ بیع جائز نہیں ہے۔
تشریح  :کہ عورت کا دودھ پیالے کے اندر دوہ کر  بیچے تو جائز نہیں ہے ، ہاں بچے کو دودھ پلانے کے لئے عورت کو اجرت پر لے تو حدیث اور آیت کی وجہ سے اس کی اجازت ہے ، کیوکہ اس کی سخت ضرورت ہے ۔
وجہ  :  اس آیت میں ہے کہ آدمی قابل احترام ہے ، اور جانور کی طرح دودھ کی تجارت کرنا اس کے احترام کے خلاف ہے اس لئے جائز نہیں ہے ، اس میں اس کا ثبوت ہے ۔ ولقد کرمنا بنی آدم و حملناھم فی البر و البحر۔ (آیت ٧٠، سورت الاسراء ١٧)  
ترجمہ  : ١  امام شافعی  نے فرمایا کہ دودھ کی بیع جائز ہے اس لئے پیا جاتا ہے اور پاک ہے ۔ 
تشریح  : امام شافعی  کے نزدیک پیالے میں لیکر دودھ بیچے تو جائز ہے ، اس کی وجہ یہ فرماتے ہیں کہ یہ پیا جاتا ہے اور پاک بھی ہے اس لئے جائز ہوگا ۔ 
ترجمہ  : ٢  ہماری دلیل یہ ہے کہ یہ دودھ آدمی کا جز ہے ، اور آدمی اپنے پورے اجزا کے ساتھ محترم ہے اور بیع کے ذریعہ ذلت سے محفوظ ہے ۔ ] اس لئے اس کی بیع جائز نہیں ہے [ 
تشریح  : ہماری دلیل یہ ہے کہ آدمی تمام اعضاء کے ساتھ محترم ہے اس لئے بیع کے ذریعہ اس کی توہین ٹھیک نہیں ہے اس لئے اس کی بیع جائز نہیں ہے ۔ احترام کی آیت اوپر گزری۔ 
لغت : مصون : صان سے مشتق ہے ، محفوظ ۔ابتذال : بذل سے مشتق ہے ، خرچ کرنا ، یہاں ترجمہ ہے توہین کرنا۔     
ترجمہ  : ٣  ظاہر روایت میں آزاد عورت اور باندی کے دودھ میں کوئی فرق نہیں ہے ، اور حضرت امام ابو یوسف  کی ایک روایت میں ہے کہ باندی کے دودھ کی بیع جائز ہے ، انکی دلیل یہ ہے کہ خود باندی کی ذات پر بیع جائز ہے تو اس کے جز پر بھی جائز ہوگا۔ 
تشریح  : ظاہر روایت میں یہ ہے کہ آزاد عورت اور باندی دونوں کے دودھ کی بیع جائز نہیں ہے ، کیونکہ انسانی اعتبار سے دونوں محترم ہیں ۔البتہ امام ابو یوسف  کی رائے ہے کہ باندی کے دودھ کی بیع جائز ہے ۔
وجہ  : انکی دلیل یہ ہے کہ خود باندی کی ذات بیچی جاتی ہے تو اس کا جز دودھ بھی بیچنا جائز ہوگا ۔  
ترجمہ  :  ٤  ہمارا جواب یہ ہے کہ غلامیت اس کی ذات میں داخل ہے ، بہر حال دودھ تو اس میں غلامیت نہیں ہے  اس 

Flag Counter