Deobandi Books

اثمار الہدایہ شرح اردو ہدایہ جلد 8

222 - 540
٥   ولو باع الآبق ثم عاد من الباق لا یتم ذلک العقد لأنہ وقع باطلا لانعدام المحلیة کبیع الطیر ف الہوائ. ٦  وعن أب حنیفة رحمہ اللہ أنہ یتم العقد ذا لم یفسخ لأن العقد انعقد لقیام المالیة والمانع قد ارتفع وہو العجز عن التسلیم کما ذا أبق بعد البیع وہکذا یروی عن محمد رحمہ اللہ. (١٢٣) قال ولا بیع لبن امرأة ف قدح  ١   وقال الشافع رحمہ اللہ یجوز بیعہ لأنہ 

ہے اس میں مشتری کو سپرد کرنا پڑے گا ، جس پر بائع قادر نہیںہے اسلئے یہ بیع جائز نہیں ہوگی ۔ 
ترجمہ  :  ٥  اور اگر بھاگے ہوئے غلام کو بیچا پھر وہ واپس لوٹ آیا  تو یہ بیع پوری نہیں ہوگی ، اس لئے کہ بیع کا محل نہ ہونے کی وجہ سے بیع باطل ہوئی ہے ، جیسے کہ ہوا  میں پرندے کی بیع ۔]لوٹ کر جائز نہیں ہوتی [ 
تشریح  : بھاگا ہوا غلام کو بیچا ، ابھی عقد ختم بھی نہیں کیا تھا کہ غلام واپس آگیا تو لوٹ کر بیع جائز نہیں ہوگی ۔ 
وجہ : (١)اس کی وجہ یہ ہے کہ بھاگا ہوا غلام گویا کہ مالیت ہی نہیں ہے اس لئے اس کی بیع باطل ہوگئی ، اس لئے بعد میں واپس آنے کے بعد بھی بیع پلٹ کر جائز نہیں ہو گی ،(٢) اس کی ایک مثال دیتے ہیں ہے کہ ہوا میں پرندہ تھا اس کو بیچ دیا اور عقد ختم ہونے سے پہلے اس کو پکڑ کر سپرد کردیا تب بھی بیع پلٹ کر جائز نہیں ہوگی ، کیوکہ ئی بیع باطل واقع ہوئی تھی ، اور پہلے قاعدہ گزر چکا ہے کہ باطل بیع بعد میں درست نہیں ہوتی ۔        
ترجمہ  : ٦  حضرت امام ابو حنیفہ  سے ایک روایت یہ ہے کہ بیع پوری ہوجائے گی اگر عقد کو فسخ نہ کیا ہو اس لئے کہ عقد مالیت کے پائے جانے سے قائم ہوا تھا ، اور جائز ہونے کا مانع مرتفع ہوگیا، اور وہ تھا سپرد کرنے سے عاجزی ۔ جیسے کہ بیع کے بعد غلام بھاگ گیا ہو ، اور اسے ہی امام محمد  سے ایک روایت ہے ۔ 
تشریح :  امام ابو حنیفہ  اور امام محمد کی ایک روایت ہے کہ بیع ابھی فسخ نہ کیا ہو اس سے پہلے غلام واپس آگیا ہو تو بیع جائز ہوجائے گی 
وجہ  : (١)اس کی وجہ یہ فرماتے ہیں کہ چاہے بھاگا ہوا ہو لیکن غلام  بہر حال مال ہے ، اس لئے بیع باطل نہیں فاسد ہوئی ہے ، اور جب واپس آگیا تو بیع کی ناجائز ہونے کی وجہ ختم ہوگئی اور بائع سپرد کرنے پر قادر ہوگیا اس لئے اب بیع پلٹ کر جائز ہوجائز ہوجائے گی ۔(٢)  اس کی ایک مثال دیتے ہیں کہ بیع کرتے وقت غلام موجود ہو اور بعد میں بھاگا ہو تو بیع فاسد ہوتی ہے ، اور عقد ختم کرنے سے پہلے غلام واپس آجائے تو بیع پلٹ کر جائز ہوجاتی ہے اسی طرح یہاں بیع پلٹ کر جائز ہوجائے گی ۔  
اصول  : اس روایت میں بھاگے ہوئے غلام کو مالیت مانا ہے ، اس لئے بیع پلٹ کر جائز ہوجائے گی۔
ترجمہ  : ( ١٢٣) پیالے کے اندر عورت کے دودھ کی بیع جائز نہیں ہے ۔ 

Flag Counter