Deobandi Books

اثمار الہدایہ شرح اردو ہدایہ جلد 8

219 - 540
لکونہ منتفعا بہ(١١٩) ولا یجوز بیع بیضة عند أب حنیفة رحمہ اللہ ١   وعندہما یجوز لمکان الضرورة. ٢  وقیل أبو یوسف مع أب حنیفة رحمہ اللہ کما ف دود القز(١٢٠) والحمام ذا علم عددہا وأمکن تسلیمہا جاز بیعہا ١  لأنہ مال مقدور التسلیم. (١٢١)ولا یجوز بیع الآبق١ 

لغت  : کیف ما کان : جیسا بھی ہو ، یعنی کیڑے کے ساتھ ریشم آیا ہو یا نہ آیا ہو ۔ انڈا پر پندرہ روز گزر جائے تب اس میں سے بچہ نکلتا ہے ، اور بچہ  پندرہ ، بیس روز کا ہوجائے تب وہ مکڑے کے جالے کی طرح اپنے اردگرد ریشم پالتا ہے ۔ اسی جالے کا نام ریشم ہے،جس سے خوبصورت کپڑا بنتا ہے ۔ 
ترجمہ  : ( ١١٩) اور نہیں جائز ہے ریشم کے انڈے کو بیچنا امام ابو حنیفہ  کے نزدیک۔
 ترجمہ  :  ١   اور صاحبین  کے نزدیک جائز ہے ضرورت کی وجہ سے ۔ 
تشریح  : ریشم  کے انڈے کو بیچنا امام ابو حنیفہ   کے نزدیک جائز نہیں ہے کیونکہ وہ بھی کیڑے مکوڑے کا انڈا ہے ، اور صاحبین  کے نزدیک جائز ہے ، کیونکہ اس کی ضرورت ہے ۔دلیل پہلے گزر چکی ہے ۔   
ترجمہ ٢  بعض حضرات نے کہا کہ حضرت امام ابو یوسف  حضرت امام ابو حنیفہ  کے ساتھ ہیں جیسے کہ ریشم کے کیڑے میں تھے 
 تشریح  : ریشم کے انڈے کے ساتھ ریشم نہیں ہوتا ، کیونکہ انڈا کے پندرہ روز کے بعد بچہ پیدا ہوگا ، اس کے پندرہ روز کے بعد جب وہ بڑھ جائے گا تب ریشم پیدا ہوگا ، اس لئے یہ کیڑے مکوڑے کا انڈا ہوا ، جو منتفع بہ نہیں ہے ، اور اس کے ساتھ ریشم بھی نہیں ہے جسکے تابع کرکے بیچنا جائز ہو اس لئے امام ابو یوسف  کے نزدیک بھی اس کا بیچنا جائز نہیں ہوگا۔     
ترجمہ  : (١٢٠)اور کبوتر کی تعداد معلوم ہو اور اس کو سپرد کرنا ممکن ہو تو اس کو بیچنا جائز ہے ۔
ترجمہ  : ١  اس لئے کہ وہ مال ہے اور سپرد کر نے کی قدرت ہے ۔ 
تشریح  : کبوتر دو قسم کے ہوتے ہیں]١[ گھریلو جو گھر میں رہتے ہیں اور مملوک ہیں، اور اس کو سونپنا ممکن ہوتا ہے ، اس لئے اس کی تعداد معلوم ہو اور سپرد کرنا ممکن تو اس کا بیچنا جائز ہے ۔ ]٢[ جنگلی کبوتر کو پکڑ کر مملوک بنا لیا ، اور سپرد کرنے پر قدرت ہو تو اس کو بھی بیچنا جائز ہے ، لیکن اگر پکڑ کر مملوک نہیں بنایا ، وہ ابھی تک جنگل میں اُڑ رہا ہے تو اس کو بیچنا جائز نہیں ، کیونکہ  نہ وہ مملوک ہے ، اور نہ وہ مقدور التسلیم ہے ۔
ترجمہ  : (١٢١) بھاگے ہوئے  غلام کو بیچنا جائز نہیں ۔ 
ترجمہ  : ١  حضور ۖ کے روکنے کی وجہ سے ، اور اس لئے کہ اس کو سپرد کرنے پر قدرت نہیں ہے ۔
تشریح  : غلام بھاگا ہوا ہے تو اس کو بیچنا جائز نہیں ہے ۔

Flag Counter