Deobandi Books

اثمار الہدایہ شرح اردو ہدایہ جلد 8

218 - 540
کالبغل والحمار.٣   ولہما أنہما من الہوام فلا یجوز بیعہ کالزنابیر٤   والانتفاع بما یخرج منہ لا بعینہ فلا یکون منتفعا بہ قبل الخروج حتی لو باع کوارة فیہا عسل بما فیہا من النحل یجوز تبعا لہ کذا ذکرہ الکرخی. (١١٨)ولا یجوز بیع دود القز عند أب حنیفة١  لأنہ من الہوام وعند أب یوسف رحمہ اللہ یجوز ذا ظہر فیہ القز تبعا لہ.٢   وعند محمد رحمہ اللہ یجوز کیفما کان 

 ترجمہ  : ٤   اور فائدہ تو اس چیز سے ہے جو مکھی سے نکلتی ہے ]یعنی شہد[ خود مکھی سے کوئی فائدہ نہیں ، اس لئے شہد نکلنے سے پہلے خود مکھی فائدہ اٹھانے کی چیز نہیں ہوئی۔چنانچہ شہد کا چھتہ ہو اس میں شہد کے ساتھ مکھی بھی ہو تو شہد کے تابع کرکے مکھی بیچنا جائز ہے ، ایسے ہی امام کرخی  نے فرمایا ۔ 
تشریح  :  یہ امام ابو حنیفہ  اور امام ابو یوسف  کی جانب سے امام محمد کو جواب ہے، انہوں نے دلیل دی تھی کہ شہد کی مکھی منتفع بہ ہے اس لئے اس کا بیچنا جائز ہو ، اس کا جواب یہ ہے کہ  خود مکھی سے فائدہ نہیں ہے ، بلکہ اس کے منہ سے جو شہد نکلتا ہے اس سے فائدہ ہے ، اس لئے بیچتے وقت مکھی فائدہ مند نہیں ہوئی اس لئے اس کا بیچنا جائز نہیں ، البتہ جو فائدہ مند ہے یعنی شہد اس کے بیچنے کے قائل ہم بھی ہیں ۔ چنانچہ اگر شہد کا چھتہ ہو اس میں شہد کے ساتھ مکھی بھی ہو تو شہد کے تابع کرنے مکھی کو بیچنا جائز ہے ، حضرت امام کرخی  نے ایسے ہی فرمایا ۔
اصول  : مکھی کو شہد کے تابع کرکے بیچنا جائز ہے ۔ 
لغت  : کوارة  : شہد کا چھتہ، یہ کور سے مشتق ہے ،پگڑی کو پیچ دینا۔ عسل : شہد ۔ النحل : شہد کی مکھی ۔   
ترجمہ  :  (١١٨)  نہیں جائز ہے ریشم کے کیڑے کا بیچنا امام ابو حنیفہ  کے نزدیک ۔ 
ترجمہ  : ١   اس لئے کہ وہ بھی حشرات الارض میں سے ہے ۔ اور امام ابو یوسف  کے نزدیک جائز ہے جبکہ اس میں ریشم نکل چکا ہو
تشریح  : ریشم کا کیڑا بھی کیڑا مکوڑا ہے اس لئے امام ابو حنیفہ  کے نزدیک اس کا بیچنا جائز نہیں ہے ، حضرت امام ابو یوسف  کے نزدیک یہ کہ کیڑے کے ساتھ ریشم نکل گیا ہو تو ریشم کے تابع کرکے بیچنا جائز ہے ، جس طرح شہد کے ساتھ مکھی  کی بیع شہد کے تابع کرکے جائز ہے ۔    
لغت  : قز : ریشم۔ دود : کا ترجمہ ہے کیڑا ۔ دود القز : ریشم کا کیڑا ۔ 
ترجمہ  : ٢  امام محمد  کے نزدیک ہر طرح جائز ہے اس لئے کہ وہ منتفع بہ ہے ۔ 
تشریح  : امام محمد  کے نزدیک شہد کی مکھی کی طرح یہ بھی منتفع بہ ہے اس لئے اس میں ریشم آیا ہو یا نہ آیا ہو ہر طرح جائز ہے ۔

Flag Counter