Deobandi Books

اثمار الہدایہ شرح اردو ہدایہ جلد 8

210 - 540
مرة لأنہ مجہول ولأن فیہ غررا. (١١٣)قال وبیع المزابنة وہو بیع الثمر علی النخیل بتمر مجذوذ مثل کیلہ خرصا ١  لأنہ علیہ الصلاة والسلام نہی عن المزابنة والمحاقلة فالمزابنة ما 

ترجمہ  : ١   ضربة القانص ، یہ ہے کہ ایک مرتبہ جال پھینکے سے جو کچھ نکلے ۔اس لئے کہ مبیع مجہول ہے ، اور اس لئے کہ اس میں دھوکا ہے ۔ 
اصول :   جس بیع میں دھوکہ ہو وہ جائز نہیں ہے۔ 
تشریح :  یوں کہا کہ ایک مرتبہ پانی میں جال پھینکتا ہوں اس میں جتنی مچھلی آجائے اس کی قیمت مثلا پانچ درہم ہوگی تو اس طرح کی بیع جائز نہیں ہے۔  
وجہ : (١) اس میں مبیع مجہول ہے معلوم نہیں کتنی مچھلی آئے گی اور نہیں آئے گی۔(٢)اور یہ بھی یہ ہو سکتا ہے کہ تھوڑی سی مچھلی آئے اور مفت میں پانچ درہم دینا پڑے تو اس میں دھوکا ہے اس لئے یہ بیع جائز نہیں (٣) اس حدیث میں اس کی ممانعت ہے۔ ۔عن ابی سعید الخدری قال رسول اللہ ۖ ... وعن شراء ضربة الغائص (دار قطنی ، کتاب البیوع ،ج ثالث، ص ١٢ ،نمبر ٢٨١٥) اس حدیث میں ضربة الغائص کو باضابطہ منع فرمایا ہے۔(٤)  عن ابی ھریرة قال نھی رسول اللہ ۖ عن بیع الغرر وبیع الحصاة۔ (ترمذی شریف ، باب ماجاء فی کراہیة بیع الغرر، ص ٢٣٢ ،نمبر ١٢٣٠) اس حدیث سے معلوم ہوا کہ دھوکے کی بیع جائز نہیں ہے  
لغت  :القانص : شکار کرنا ، ضربة القانص کا ترجمہ ہے ایک مرتبہ جال پھینکنے میں جتنی مچھلی آئے ۔ الشبکة : جال ، ضربة الشبکة  ؛ ایک مرتبہ جال پھینکنے میں جو مچھلی آئے ۔غرر: دھوکہ 
ترجمہ  : ( ١١٣)اور نہیں جائز ہے بیع مزابنہ،وہ یہ ہے کہ کھجور کی بیع کھجور کے درخت پر ٹوٹے ہوئے کھجور سے اندازہ کرکے۔ 
ترجمہ  : ١  اس لئے کہ حضور ۖ نے مزابنہ اور محاقلہ والی بیع سے روکا ہے ۔، اور مزابنہ اس کو کہتے ہیں جسکو میں نے ابھی ذکر کیا  
تشریح  : کھجور کے درخت پر کھجور لگا ہوا ہو اس کو ٹوٹے ہوئے کھجور کے بدلے میں بیچے تو یہ بیع مزابنہ ہے ، یہ فاسد ہے ۔
 وجہ  :  (١) ادھر بھی کھجور ہے اور درخت پر بھی کھجور ہے لیکن درخت پر کھجور کتنا ہے اس کا اندازہ نہیں ہے اس لئے کھجور کے بدلے میں کھجور کمی بیشی ہوگی تو ربو ااور سود ہو جائے گااس لئے جائز نہیں ہے (٢) مزابنہ کے ناجائز ہونے کی یہ دلیل یہ حدث ہے جسکو صاحب ہدایہ نے ذکر کیا ہے۔  عن ابی سعید الخدری ان رسول اللہ ۖ نھی عن المزانبة والمحاقلة ،والمزابنة اشتراء التمر بالتمر علی رؤوس النخل۔ (بخاری شریف ، بیع المزانبة وھی بیع التمر بالثمر، 

Flag Counter