Deobandi Books

اثمار الہدایہ شرح اردو ہدایہ جلد 8

209 - 540
ولو لم یکن معینا لا یجوز لما ذکرنا وللجہالة أیضا٣   ولو قطع البائع الذراع أو قلع الجذع قبل أن یفسخ المشتر یعود صحیحا لزوال المفسد٤   بخلاف ما ذا باع النوی ف التمر أو البذر ف البطیخ حیث لا یکون صحیحا. ون شقہما وأخرج المبیع لأن ف وجودہما احتمالا أما الجذع فعین موجود. (١١٢)قال وضربة القانص ١  وہو ما یخرج من الصید بضرب الشبکة 

جہالت کی وجہ سے بھی ۔ 
تشریح  :  چھت میں بہت سے شہتیر ہیں ان میں کوئی ایک شہتیر متعین نہیں کیا ، یا کپڑے میں کس طرف سے ایک گز لیگا اس کو متعین نہیں کیا تو پھر دو وجہوں سے بیع فاسد ہے ۔ ]١[ ایک وجہ پہلے ذکر کیا ، یعنی مبیع بائع کی ملکیت کے ساتھ اس طرح خلط ملط ہے کہ اس کو الگ کرنے سے بائع کا نقصان ہے جس سے بیع فاسد ہے ]٢[ دوسری وجہ یہ ہے کہ شہتیر اور گز متعین نہیں ہیں اس لئے مبیع مجہول ہے ، اس جہالت کی وجہ سے بھی بیع فاسد ہے ۔   
ترجمہ  : ٣  اگر بائع نے مشتری کے فسخ کرنے سے پہلے ایک ہاتھ کپڑا کاٹ کر دے دیا ، یا شہتیر اکھاڑ کر دے دیا تو واپس صحیح ہوجائے گی مفسد کے زائل ہونے کی وجہ سے ۔
تشریح  :  مشتری کے بیع ختم کرنے سے پہلے بائع نے ایک گز کپڑا کرتے سے کا ٹ کر دے دیا ، یا چھت سے شہتیر نکال کر دے دیا تو بیع صحیح ہوجائے گی ۔
وجہ  : بائع کی ملکیت کے ساتھ خلط ملط ہونے کی وجہ سے بیع فاسد ہے ہوئی تھی ، لیکن اس نے نکال کر دے دیا تو فساد کی چیز ختم ہوگئی اس لئے لوٹ کر بیع درست ہوجائے گی ۔
 ترجمہ  : ٤  بخلاف جبکہ کھجور کے اندر گٹھلی ، یا خربوزے کے اندر دانے بیچی تو بیع صحیح نہیں ہوگی اگر چہ اس کو پھاڑا اور مبیع نکالا ، اس لئے کہ اس کے پائے جانے میں احتمال ہے ، بہر حال شہتیر تو موجود عین ہے ۔ 
 تشریح  : کھجور کے اندر گٹھلی بیچی ، یا خربوزے کے اندر دانہ بیچا تو یہ چھپا ہوا ہے ، تو گویا کہ مبیع معدوم ہے اس لئے بیع باطل ہوئی اس لئے بعد میں گٹھلی نکال کر دے دیا ، یا خربوزے کا دانہ نکال کر دے دیا تب بھی الٹ کر بیع جائز نہیں ہوگی ، کیونکہ پہلے سے بیع ہی نہیں ہوئی ہے ۔ اس کے برخلاف شہتیر میں مبیع سامنے موجود ہے اس لئے بیع تو ہوگئی ہے البتہ بائع کی ملکیت کے ساتھ خلط ملط ہے اس لئے بیع فاسد ہوگی ، اور جب نکال کر دے دیا تو الٹ کر جائز ہوجائے گی ۔  
لغت النوی : گٹھلی ۔البذر : دانہ ۔ البطیخ  : خربوزہ۔ شق : پھاڑنا ۔ عین موجود : جو چیز سامنے موجود ہو اس کو ٫عین موجود ، کہتے ہیں 
ترجمہ  : (١١٢)اور نہیں جائز ہے جال کا ایک پھینک۔ 
 
Flag Counter