Deobandi Books

اثمار الہدایہ شرح اردو ہدایہ جلد 8

207 - 540
أوصاف الحیوان ولأنہ ینبت من أسفل فیختلط المبیع بغیرہ٢   بخلاف القوائم لأنہا تزید من أعلی وبخلاف القصیل لأنہ یمکن قلعہ والقطع ف الصوف متعین فیقع التنازع ف موضع القطع ٣  وقد صح أنہ علیہ الصلاة والسلام نہی عن بیع الصوف علی ظہر الغنم وعن لبن ف ضرع 

کہ بال اور اون نیچے سے بڑھتی ہے ، اب جس دن اون کی بیع ہوئی اس دن سے کاٹنے کے دن تک اون بڑھی جو بائع کی ہے اس لئے بائع کی اون مشتری کی اون کے ساتھ اس طرح خلط ملط ہوجائے گی کہ اس کو الگ کرنا مشکل ہوگا اس لئے اس اون کی بیع جائز نہیں ہے ۔ 
لغت  : الصوف : اون ۔ غنم : بکری۔ینبت :  نبت سے مشتق ہے ، اگنا ۔اوصاف الحیوان  : جوحیوان کی صفت ہو۔  
ترجمہ  : ٢  بخلاف درخت وغیرہ کے اس لئے کہ وہ اوپر سے بڑھتے ہیں ، اور بخلاف سبز کھتی کے اس لئے کہ اس کا اکھیڑنا ممکن ہے ، اور اون میں تو کاٹنا ہی متعین ہے اس لئے کاٹنے کی جگہ میں جھگڑا ہوگا ۔ 
تشریح  : درخت وغیرہ اوپر سے بڑھتے ہیں اس لئے اس کی شاخ کی بیع ہوئی تو جتنی بڑھی وہ مشتری کی ہے اس لئے اس کے کاٹنے میں جھگڑا نہیں ہوگا اس لئے اس کی بیع جائز ہے ۔ سبز کھیتی جو ابھی تک پکی نہیں ہے وہ بھی اوپر سے بڑھتی ہے ، پھر اس کو جڑ سے اکھیڑ لینا ممکن ہے ، اس لئے جڑ سے مشتری کی ہے اس لئے اس کا بیچنا جائز ہے ، اور اون کو جڑ سے اوکھیڑ نہیں سکتے ،اس میں تو کاٹنا ہی متعین ہے ، جو بائع کے اون کے ساتھ خلط ملط ہوجائے گا  اور کاٹنے کی جگہ میں جھگڑا ہوگا ، بائع اوپر سے کاٹنے کہے گا ، اور مشتری چمڑے کے ساتھ سٹا کر کاٹنا چاہے گا ،اس لئے اس کی بیع جائز نہیں ۔  
لغت  :  قوائم : کھڑی رہنے والی چیز ، یہاں مراد ہے درخت وغیرہ۔ القصیل : سبز جو ، سبز کھیتی، ۔قلع : جڑ سے اکھیڑنا ۔
ترجمہ  : ٣  صحیح روایت میں ہے حضور ۖ نے اون کو بکری کی پیٹھ پر، اور دودھ کو تھن میں ، اور گھی کو دودھ میں بیچنے سے منع فرمایا ہے، اس لئے یہ حدیث حضرت امام ابو یوسف  پر حجت ہے کیونکہ انہوں نے اون کی بیع کو جائز قرار دی ہے ،  جیسا کہ ان سے ایک روایت ہے ۔
تشریح  : حضرت امام ابو یوسف سے ایک روایت ہے کہ بکری کی پیٹھ پر اون کا بیچنا جائز ہے ، اس لئے اس کے خلاف میں وہ حدیث ہوگی جس میں اس سے منع فرمایا ہے ۔ صاحب ہدایہ کی حدیث ہے ۔ عن ابن عباس قال نھی رسول اللہ ۖ ان تباع الثمرة حتی یبدو صلاحھا او یباع صوف علی ظھر او سمن فی لبن او لبن فی ضرع۔(سنن للبیھقی ، باب ماجاء فی النہی عن بیع الصوف علی ظھر الغنم واللبن فی ضروع الغنم والسمن فی اللبن، ج خامس ،ص٥٥٥  ،نمبر١٠٨٥٧  دار قطنی ، کتاب البیوع ،ج ثالث، ص ١١ ،نمبر ٢٨١١)  اس حدیث  میں حضور ۖ نے اون کو بکری کی پیٹھ پر، اور 

Flag Counter