Deobandi Books

اثمار الہدایہ شرح اردو ہدایہ جلد 8

206 - 540
الحلب وربما یزداد فیختلط المبیع بغیرہ.(١١٠) قال ولا الصوف علی ظہر الغنم١   لأنہ من 

صوف علی ظھر او سمن فی لبن او لبن فی ضرع ۔(سنن للبیھقی ، باب ماجاء فی النہی عن بیع الصوف علی ظھر الغنم واللبن فی ضروع الغنم والسمن فی اللبن، ج خامس، ص ٥٥٥،نمبر١٠٨٥٧  دار قطنی ، کتاب البیوع ،ج ثالث، ص ١١ نمبر ٢٨١١) اس حدیث میں ہے کہ دودھ کو تھن میں بیچنا جائز نہیں ہے ۔(٥) اس میں دھوکا ہے اس لئے بھی جائز نہیں اس کے یہ حدیث ہے ۔ عن ابی ھریرةقال نھی رسول اللہ  ۖ عن بیع الحصاة و عن بیع الغرر۔ ( مسلم شریف ، باب  بطلان بیع الحصاة و البیع الذی فیہ الغرر، ص ٦٥٩، نمبر ٣٨٠٨١٥١٣ ابو داود شریف ، باب فی بیع الغرر، ص ٤٩٠، نمبر ٣٣٧٦) اس حدیث میں دھوکے کی بیع سے منع فرمایا ہے ۔    
اصول : مجہول مبیع کی بیع جائز نہیں ہے۔  
لغت : الضرع : تھن۔ غرر : دھوکا۔انتفاخ : نفخ سے مشتق ہے ،پھول جانا، منہ سے پھونک مارنا۔الحلب : دوہنا۔یختلط : خلط ملط ہونا    
 ترجمہ  : (١١٠)  اور نہیں جائز ہے اون کا بیچنا بکری کی پیٹھ پر۔  
تشریح : بکری یا بھیڑ کی پیٹھ پر اون موجود ہے ابھی کاٹا نہیں،اسی حال میں اس کو بیچنا جائز نہیں ہے۔  
وجہ  :(١)کتنا کاٹے گا اور کتنا نہیں کاٹے گا اس کا اندازہ نہیں ہے۔کمی بیشی ہو سکتی ہے اس لئے جائز نہیں ہے۔یہ مسئلہ اس اصول پر ہے کہ مبیع کے حدود متعین نہ ہوں تو بیچنا جائز نہیں ہے (٢)  اوپر کی حدیث میں  اس کی ممانعت موجود ہے۔  عن ابن عباس قال نھی رسول اللہ ۖ ان تباع الثمرة حتی یبدو صلاحھا او یباع صوف علی ظھر او سمن فی لبن او لبن فی ضرع۔(سنن للبیھقی ، باب ماجاء فی النہی عن بیع الصوف علی ظھر الغنم واللبن فی ضروع الغنم والسمن فی اللبن، ج خامس ،ص٥٥٥  ،نمبر١٠٨٥٧  دار قطنی ، کتاب البیوع ،ج ثالث، ص ١١ ،نمبر ٢٨١١) اس حدیث میں اون کو بکری کی پیٹھ پر بیچنے سے منع فرمایا ہے۔
ترجمہ: ١ اس لئے کہ اون حیوان کی صفت میں سے ہے ، اور اس لئے کہ وہ نیچے سے اُگتی ہے تو مبیع دوسرے کے ساتھ مل جائے گی 
تشریح  :  بھیڑ کی پیٹھ پر اون بیچنے کی دو دلیل عقلی پیش کر رہے ہیں ]١[ ایک تو یہ کہ بھیڑ کی اون اس کی صفت ہے ، اور قاعدہ گزر چکا ہے کہ صفت بغیر موصوف کے نہیں بکتی اس لئے بغیر بھیڑ کے اون نہیں بکے گی ۔ ]٢[ دوسری دلیل  یہ ہے کہ اون نیچے سے بڑھتی ہے ، بال پر رنگ ڈال کر کچھ دنوں کے لئے چھوڑ دیں تو اوپر رنگین رہے گا اور نیچے سفید نظر آئے گا ۔ جس سے معلوم ہو 

Flag Counter