Deobandi Books

اثمار الہدایہ شرح اردو ہدایہ جلد 8

202 - 540
فلا یتحقق ف حقہ القبض وہذا الضمان بہ ٥   ولہ أن جہة البیع نما تلحق بحقیقتہ ف محل یقبل الحقیقة وہما لا یقبلان حقیقة البیع فصارا کالمکاتب٦    ولیس دخولہما ف البیع ف حق أنفسہما ونما ذلک لیثبت حکم البیع فیما ضم لیہما ٧   فصار کمال المشتر لا یدخل فی 

لغت : مکاتب اور ام ولد اور مدبر میں فرق یہ ہے کہ ام ولد اور مدبر بیع کے تحت میں داخل بھی ہوتے ہیں اور ان پر مشتری کا قبضہ بھی ہوتا ہے ، اس لئے انکے مرنے سے مشتری پر ضمان لازم ہوتا ہے ۔ اور مکاتب بیع میں داخل ہوتا ہے ، لیکن اس پر مشتری کا قبضہ نہیں ہوتا ، کیونکہ مکاتب کا خود اپنا قبضہ اس کی ذات پر ہے اس لئے مشتری کے یہاں مرنے سے اس کی قیمت مشتری پر لازم نہیں ہوتی۔ 
ترجمہ  : ٥  امام ابو حنیفہ  کی دلیل یہ ہے کہ بیع کی صورت وہاں ہوتی ہے جہاں حقیقت بیع کو قبول کرتا ہو ، اور ام ولد اور مدبر حقیقت بیع کو قبول ہی نہیں کرتے ، اس لئے وہ مکاتب کی طرح ہوگئے ]اور مرنے پر انکا ضمان لازم نہیں ہوگا[
تشریح  : امام ابو حنیفہ  کی دلیل یہ ہے کہ ام ولد اور مدبر میں آزادگی کا شائبہ آچکا ہے اس لئے کسی حال میں بیع کو قبول ہی نہیں کرتے ، اس لئے مشتری  کا ان پر قبضہ نہیں ہوا ، اس لئے اس کے یہاں مرنے سے انکی قیمت لازم نہیں ہوگی ، جیسے مکاتب پر مشتری کا قبضہ نہیں ہوتا تو مکاتب کے مرنے سے مشتری پر اس کی قیمت لازم نہیں ہوتی ۔   
ترجمہ  :٦  ام ولد اور مدبر اپنی ذات کے لئے بیع میں داخل نہیں ہوتے وہ تو صرف اس لئے داخل ہوتے ہیں کہ جو انکے ساتھ ملایا گیا ہو اس میں بیع کا حکم ثابت ہوجائے ۔ 
تشریح  : یہ صاحبین  کوجواب ہے ، انہوں نے فرمایاتھا کہ مدبر اور ام ولد کے ساتھ کسی دوسرے غلام کو ملا کر بیع کی جائے تو دوسرے کی غلام کی بیع ہوجاتی ہے ، جس کا مطلب یہ نکلا کہ یہ دونوں مال ہیں اور بیع کے تحت میں داخل ہوتے ہیں ۔ اس کا جواب دیا جارہا ہے کہ ، ام ولد اور مدبر اپنی ذات کے لئے بیع میں داخل نہیں ہوتے ، وہ تو صرف اس لئے داخل ہوتے ہیں کہ جس غلام کو انکے ساتھ ملایا گیا اس کی بیع صحیح ہوجائے ، تاہم خود یہ مال نہیں ہیں ۔
 ترجمہ  : ٧  پس یہ مشتری کے مال کی طرح ہوگیا ، کہ اکیلے عقد کے حکم میں داخل نہیں ہوتا ، البتہ جو اس کے ساتھ ملایا گیا ہو اس کو بیع میں داخل کرنے کے لئے عقد میں داخل ہوگا۔
تشریح  : یہ امام ابو حنیفہ  کی جانب سے مثال ہے ، کہ مشتری کا غلام بائع نے اپنے غلام کے ساتھ ملا کر مشتری کے ہاتھ میں بیچ دیا تو مشتری کا غلام اپنی ذات کے لئے بیع میں داخل نہیں ہوگا ، کیونکہ یہ تو خود مشتری کا ہی ہے ، لیکن بائع کے غلام کے لئے بیع میں داخل ہوگا تاکہ بائع کے غلام کی بیع درست ہوجائے، اسی طرح مدبر اور ام ولد اپنے لئے بیع میں داخل نہیں ہوں گے ، 

Flag Counter