Deobandi Books

اثمار الہدایہ شرح اردو ہدایہ جلد 8

201 - 540
لہما أنہ مقبوض بجہة البیع فیکون مضمونا علیہ کسائر الأموال٣    وہذا لأن المدبر وأم الولد یدخلان تحت البیع حتی یملک ما یضم لیہما ف البیع ٤   بخلاف المکاتب لأنہ ف ید نفسہ 

امام ابو حنیفہ  کی دلیل یہ ہے کہ ان دونوں میں آزادگی کا شائبہ آچکا ہے اس لئے اس کی بیع ہوئی ہی نہیں ، یہ دونوں مشتری کے قبضے میں امانت کے طور پر ہیں اس لئے انکے مرنے سے مشتری پر کچھ لازم نہیں ہوگا ۔ ۔ یہ آسان دلیلیں ہیں ۔ صاحب ہدایہ نے پیچیدہ دلیل عقلی پیش کی ہے ۔ آپ اس کو غور سے سمجھیں ۔
ترجمہ : ٢  صاحبین  کی دلیل یہ ہے کہ مبیع بیع کے طور پر قبضہ کیا ہے اس لئے مشتری پر ضمان لازم ہوگا جیسے کہ اور مال میں ضمان لازم ہوتا ہے ۔
تشریح  : صاحبین  کی دلیل یہ ہے کہ مشتری نے ام ولد اور مدبر کو بیع کرکے قبضہ کیا ہے اس لئے ہلاک ہونے پر اس کی قیمت لازم ہو گی ، جیسے دوسرے مال کو بیع کے طور پر قبضہ کرتا تو اس کے ہلاک ہونے پر اس کی قیمت لازم ہوتی ۔ 
ترجمہ  : ٣  ضمان اس لئے لازم ہوگا کہ مدبر اور ام ولد بیع کے تحت میں داخل ہوتے ہیں یہی وجہ ہے کہ ام ولد اور مدبر کے ساتھ جو مبیع ملائی جائے مشتری اس کا مالک ہوتا ہے ۔
تشریح  : یہ صاحبین  کی جانب سے دلیل عقلی ہے ۔ کہ ام ولد اور مدبر کچھ نہ کچھ مال ہیں اسی لئے بیع کے اندر داخل ہوتے ہیں ، اورداخل ہونے کی واضح دلیل یہ ہے کہ ام ولد ، یا مدبر کے ساتھ کسی دوسرے غلام کو ملاکر بیع کی جائے تو غلام کی بیع ہوجائے گی اور مشتری اس  کے حصے کی قیمت دے کر مالک ہوجائے گا ، یہ اس بات کی دلیل ہے کہ ام ولد اور مدبر کچھ نہ کچھ درجے میں مال ہیں ۔ اس کے بر خلاف آزاد کو کسی غلام کے ساتھ ملا کر بیچا جائے تو چونکہ آزاد  بالکل مال نہیں ہے اس لئے غلام کی بھی بیع نہیں ہوگی۔
 ترجمہ  : ٤  بخلاف مکاتب کے اس لئے کہ مکاتب پر خود اسی کا قبضہ ہے ، اس لئے اس کے حق میں مشتری کا قبضہ متحقق نہیں ہوگا ۔اور یہ ضمان قبضے کی وجہ سے ہوتا ہے ۔ 
تشریح  : اگر مکاتب کو بیچا اور مشتری کے قبضے میں جاکر مر گیا تو صاحبین  کے نزدیک بھی اس کی قیمت لازم نہیں ہوتی ہے ، اس کی وجہ یہ بتاتے ہیں کہ مکاتب کی قیمت دو سبب سے لازم ہوگی ]١[ ایک تو یہ کہ وہ کچھ نہ کچھ مال ہو اور بیع کے تحت میں داخل ہوتا ہو ۔ ]٢[ اور دوسرا سبب یہ ہے کہ اس پر مشتری کا قبضہ بھی ثابت ہوتا ہو ، تب ہلاک ہونے پر مشتری پر اس کی قیمت لازم ہوگی ۔ اور مکاتب کا حال یہ ہے کہ بیع کے تحت میں داخل ہوتا تو ہے ، لیکن اس پر مشتری کا قبضہ نہیں ہوتا ، کیونکہ مکاتب کی ذات پر خود مکاتب کا قبضہ ہے ، اور جب مشتری کا قبضہ نہیں ہوا تو اس کے یہاں مرنے سے اس پر قیمت لازم نہیں ہوگی ۔
 
Flag Counter