Deobandi Books

اثمار الہدایہ شرح اردو ہدایہ جلد 8

200 - 540
المطلق خلاف الشافع رحمہ اللہ وقد ذکرناہ ف العتاق.(١٠٥) قال ون ماتت أم الولد أو المدبر ف ید المشتر فلا ضمان علیہ عند أب حنیفة وقالا علیہ قیمتہما ١   وہو روایة عنہ ٢ 

وجہ  : اس حدیث میں اس کا ثبوت ہے ۔  دخلت بریرة وھی مکاتبة فقال اشترینی فاعتقینی قالت (عائشة) نعم۔ (بخاری شریف ، باب اذا قال المکاتب اشترنی واعتقنی فاشتراہ لذلک ،ص ٤١٤ نمبر ٢٥٦٥ ابو داؤد شریف، باب فی بیع المکاتب اذا فسخت المکاتبة ،ص ٥٥٨، نمبر ٣٩٢٩) اس حدیث میں ہے کہ حضرت بریرہ خود بکنے پر راضی ہوئی تو حضرت عائشہ  نے انکو خریدا ۔
 ترجمہ  :  ٦  متن میں مدبر سے مراد مطلق مدبر ہے مقید مدبر نہیں ، اور مطلق مدبر کے بارے میں امام شافعی  کا  اختلاف ہے ، اس کو کتاب العتاق میں میں نے ذکر کیا ۔ 
 تشریح  :  متن میں تھا کہ مدبر کو بیچنا جائز نہیں ہے ، یہ مطلق مدبر کے بارے میں ہے کہ اس کو بیچنا جائز نہیں ہے ، مقید مدبر کو بیچنا جائز ہے ۔ تفصیل گزر چکی ہے ۔ 
امام شافعی مطلق مدبر کے بارے میں اختلاف ہے ۔وہ فرماتے ہیں کہ مطلق مدبر کو بھی بیچنا جائز ہے۔
وجہ  :  ان کی دلیل یہ حدیث ہے۔سمعت جابر بن عبد اللہ قال اعتق رجل منا عبدا لہ عن دبر فدعا النبی ۖ فباعہ ۔ ( بخاری شریف ، باب بیع المدبر، ص ٤٠٩،نمبر٢٥٣٤ ابو داؤد شریف ، باب فی بیع المدبر، ص٥٦١، نمبر ٣٩٥٥) اس حدیث سے معلوم ہوا کہ مدبر غلام بیچا جا سکتا ہے کیونکہ حضورۖ نے بیچا ہے۔ 
ترجمہ  :  (١٠٥) اگر ام ولد اور مدبر مشتری کے قبضے میں مر جائے تو امام ابو حنیفہ  کے نزدیک اس پر ضمان نہیں ہے، اور صاحبین  نے فرمایا کہ اس پر ضمان ہے ۔ 
ترجمہ  : ١  امام ابو حنیفہ  کی بھی ایک روایت یہی ہے ۔
تشریح  : ام ولد اور مدبر مشتری کے قبضے میں مر جائے تو امام ابو حنیفہ  کے نزدیک مشتری پر اسکی قیمت لازم نہیں ہوگی ، اور صاحبین  کے نزدیک مشتری پر اسکی قیمت لازم ہوگی ۔ امام ابوحنیفہ  کی ایک روایت یہی ہے کہ ام ولد اور مدبر کی قیمت لازم ہوگی  
وجہ  :(١) صاحبین  کی دلیل یہ ہے کہ ام ولد اور مدبرکچھ نہ کچھ ابھی مال ہیں ، کیونکہ یہ ابھی غلام ہیں اور مشتری نے عقد کے تحت ان پر قبضہ کیا ہے اس لئے انکے مرنے پر انکی قیمت لازم ہوگی (٢) اس کا کم سے کم درجہ ہے کہ بھاؤ کے طور پر لیا ہے اور قبضہ کیا ہے ، اور بھاؤ کے طور پر لے اور مشتری کے ہاتھ میں ہلاک ہوجائے تو اس کی قیمت لازم ہوتی ہے اسی طرح یہاں اس کی قیمت لازم ہوگی ۔   

Flag Counter