Deobandi Books

اثمار الہدایہ شرح اردو ہدایہ جلد 8

197 - 540
لکونہا وسیلة لما أنہا تجب ف الذمة ونما المقصود الخمر فسقط التقوم أصلا ١١   بخلاف ما ذا اشتری الثوب بالخمر لأن المشتر للثوب نما یقصد تملک الثوب بالخمر. وفیہ عزاز للثوب دون الخمر فبق ذکر الخمر معتبرا ف تملک الثوب لا ف حق نفس الخمر حتی فسدت التسمیة ووجبت قیمة الثوب دون الخمر١٢    وکذا ذا باع الخمر بالثوب لأنہ لا یعتبر 

اصل مقصود شراب اور سور ہیں ،اور ان کو اہانت کرنے کا حکم ہے اس لئے بیع باطل ہو جائے گی ۔
لغت : تجب فی الذمة: ہاتھ میں دس درہم تھے اس کے بدلے میں کپڑا خریدا  تو یہی ہاتھ والا دس درہم دینا ضروری نہیں ہے ، کوئی دوسرا دس درہم دے دے تب بھی جائز ہے ، اس کو' تجب فی الذمہ' کہتے ہیں ۔اور اگر ہاتھ میں ایک کپڑا تھا اس کی بیع کی تو دوسرا کپڑا دینا جائز نہیں ہوگا ، وہی کپڑا دینا ضروری ہو گا ، اس کو'عین 'کہتے ہیں۔ فسقط التقوم اصلا: کسی چیز کو قیمت بنا سکتے ہوں ، اس کو 'تقوم' کہتے ہیں۔درہم اور دینار مقصود نہیں ، اور سور اور شراب کو اہانت کرنے کا حکم ہے، اس لئے اس کی کوئی قیمت نہیں ہے ، اس لئے بیع باطل ہوگی ۔
ترجمہ  : ١١  بخلاف کپڑا کو شراب کے بدلے خریدا اس لئے کہ کپڑا خریدنے والا کا اصل مقصد شراب کے بدلے میں کپڑے کا مالک بننا ہے ، اس لئے اس میں کپڑے کی عزت ہے شراب کی نہیں ، اس لئے شراب کا ذکر کپڑے کے مالک بننے میں معتبر ہے ، خود شراب کے حق میں معتبر نہیں ، اس لئے شراب کا نام لینا بیکار ہے ، اس لئے کہ کپڑے کی بازاری قیمت لازم ہوگی شراب کی نہیں ۔ 
تشریح  : شراب کے بدلے میں کپڑا خریدا ، تو اصل مقصود کپڑے کا مالک بننا ہے شراب کی نہیں ، اس لئے اس بیع میں کپڑے کی عزت ہے شراب کی نہیں ، شراب کا نام کپڑا حاصل کرنے کے لئے معتبر ہے خود شراب کے لئے معتبر نہیں ہے ، اس لئے شراب نام بیکار گیا اور کپڑے کی بازاری قیمت لازم ہوگی ، اور اس طرح بیع درست ہوگی ۔  
ترجمہ  :  ١٢  ایسے ہی اگر شراب کو کپڑے کے بدلے خریدا تو کپڑے کے خریدنے کا اعتبار کیا جائے گا ، اس لئے کہ یہ بیع مقایضہ ہے ۔
تشریح  : یوں کہا کہ شراب کو کپڑے کے بدلے میں خریدتا ہوں تب بھی یہ سمجھا جائے گا کہ کپڑے کو ہی خریدا ، اور کپڑے کی بازاری قیمت لازم کی جائے گی ۔ اور چونکہ یہاں بیع مقایضہ ہے اس لئے  شراب اور کپڑے میں سے کسی کو بھی مبیع بنا سکتے ہیں 
وجہ  : کسی نہ کسی طریقے سے عاقل بالغ کے عقد کو صحیح کرنا ہے اس لئے اس کی یہی صورت ہو سکتی ہے کہ کپڑے کو مبیع بناکر بیع جائز قرار دی جائے۔  

Flag Counter