Deobandi Books

اثمار الہدایہ شرح اردو ہدایہ جلد 8

194 - 540
التصرف. ولو ہلک المبیع ف ید المشتر فیہ یکون أمانة عند بعض المشایخ لأن العقد غیر معتبر فبق القبض بذن المالک٤    وعند البعض یکون مضمونا لأنہ لا یکون أدنی حالا من 

 ترجمہ  : ٢  شراب اور سُّور کی بیع فاسد ہے ، بیع کی حقیقت پائے جانے کی وجہ سے اور وہ ہے مال کو مال سے بدلنا ، اس لئے کہ یہ دونوں بعض قوموں کے نزدیک مال ہیں ۔ 
تشریح : ]٢[یہ بیع کی دوسری قسم ہے ، بیع فاسد ۔ شراب اور سور ذمیوں کے نزدیک مال ہیں ، یہی وجہ ہے وہ اس کی خرید و فروخت کرتے ہیں ، یہ اور بات ہے کہ مسلمان ان کو اپنے قبضے میں نہیں رکھ سکتا ، اس لئے مسلمان انکی بیع کرے تو بیع فاسد ہوگی  
وجہ  : (١)بیع تو اس لئے ہوجائے گی کہ مبادلة المال بالمال ہے ، اور فاسد اس لئے ہوگی کہ مسلمان اس کا تصرف نہیں کرسکتا ۔(٢) اس حدیث میں ہے کہ شراب پہلے مال تھی بعد میں حرام کردی گئی ۔عن عائشة  لما نزلت آیات سورة البقرة عن آخرھا خرج رسول اللہ  ۖ فقال حرمت التجارة فی الخمر ۔ (بخاری شریف ، باب تحریم التجارة فی الخمر ، ص٣٥٥، نمبر٢٢٢٦) اس حدیث میں ہے کہ زمانہ جاہلیت کے بعد شراب کی تجارت حرام کردی گئی ، تاہم یہ مال تھی۔(٣) اس آیت میں مال ہونے کا اشارہ ہے ۔یسئلونک عن الخمر و المیسر قل فیھما اثم کبیر و منافع للناس و اثمھما اکبر من نفعھما ۔ (آیت ٢١٩، سورة البقرة ٢) اس آیت میں ہے کہ شراب میں کچھ نفع ہے ، جسکے اشارة النص سے استدلال کیا جا سکتا ہے کہ شراب مال ہے ۔
ترجمہ  : ٣  باطل بیع ملک تصرف کا فائدہ نہیں دے گی ، چنانچہ اگر مشتری کے ہاتھ میں مبیع ہلاک ہوجائے تو بعض مشائخ کے نزدیک یہ امانت کے طور پر ہوگی اس لئے کہ عقد کا اعتبار نہیں ہے اس لئے قبضہ مالک کی اجازت پر باقی رہا ]وہ امانت ہے [
تشریح  : یہاں بیع باطل کا حکم بتا رہے ہیں کہ ، بیع باطل میں مبیع مال نہیں ہے اس لئے عقد کرلینے ، اور قبضہ کرلینے کے باوجود مشتری مبیع کا مالک نہیں  ہوگا ، چنانچہ اگر مبیع مشتری کے ہاتھ میں ہلاک ہوجائے تو بعض مشائخ کے نزدیک یہ امانت کے طور پر ہوگی ، اور اگر ہلاک کرنے میں مشتری کی زیادتی نہ ہو تو مشتری کو کچھ نہیں دینا پڑے گا ۔ 
وجہ  : اس کی وجہ یہ بتا ہیں کہ عقد کا کوئی اعتبار نہیں ہے تو زیادہ سے زیادہ مالک کی اجازت سے مبیع مشتری کے ہاتھ میں ہے ، اور مالک کی اجازت سے کسی کے قبضے میں ہو تو وہ امانت  کے طور پر ہوتی ہے اس لئے یہ مبیع امانت کے طور پرمشتری کے ہاتھ میں ہوگی ۔ 
ترجمہ  :  ٤  اور بعض حضرات کے نزدیک ضمان دینا ہوگا ، اس لئے کہ ادنی حال یہ ہے کہ بھاؤ کے طور پر قبضہ کیا ہو ۔ 
تشریح  :  بعض حضرات نے فرمایا کہ اس قبضے کا کم سے کم درجہ یہ ہے کہ مشتری بھاؤ کے طور پر لے گیا ہو ، اور بھاؤ کے طور پر 

Flag Counter