Deobandi Books

اثمار الہدایہ شرح اردو ہدایہ جلد 8

184 - 540
وجد فی ید البائع. ٢  والحاصل أنہ بمنزلة الاستحقاق عندہ وبمنزلة العیب عندہما.  ٣  لہما أن الموجود فی ید البائع سبب القطع والقتل وأنہ لا ینافی المالیة فنفذ العقد فیہ لکنہ متعیب 

اصول  : یہ مسئلہ اس اصول پر ہے کہ بائع کے یہاں چوری یا قتل کا سبب پایا گیا ، اور مشتری کے یہاں جاکر ہاتھ کاٹا گیا ، یا قتل ہوا تو مشتری کس چیز کا حقدار ہوگا ، امام ابو حنیفہ  کے نزدیک گویا کہ بائع کے یہاں ہی غلام مستحق نکل گیا اس لئے پورے غلام واپس کرکے پوری قیمت وصول کرے گا ۔اور صاحبین  کے نزدیک یہ ہوگا کہ بائع کے یہاں چوری کا عیب پیدا ہوا اور مشتری کے یہاں دوسرا عیب ہاتھ کٹنے کا پیدا ہوا اس لئے مشتری صرف عیب کا نقصان  بائع سے وصول کرے گا ، اصولی اعتبار سے یہ فرق ہے ۔ 
تشریح  :  کسی نے غلام خریدا ، اس نے بائع کے یہاںچوری کی تھی ، لیکن مشتری کو اس کا علم نہیں تھا قبضے کے بعد مشتری کے یہاں غلام کا ہاتھا کاٹا گیا تو امام ابو حنیفہ  کے نزدیک مشتری کے لئے یہ حق ہے کہ غلام بائع کی طرف واپس کردے اور پوری قیمت لے لے ۔اسی طرح غلام نے کسی کو بائع کے یہاں قتل کیا تھا اس کی وجہ سے مشتری کے یہاں قتل کیا گیا تو مشتری بائع پوری قیمت وصول کرے گا ۔  
وجہ  : (١)اس کی وجہ یہ ہے کہ جب بائع کے یہاں ہاتھ کاٹنے کا سبب پایا گیا تو گویا کہ بائع کے یہاں ہی ہاتھ کاٹا گیا ، اور گویا کہ مشتری کو مبیع دیا ہی نہیں ، اور اس کی قیمت لے لی اس لئے مشتری مبیع واپس کرکے اس کی قیمت واپس لے گا ۔(٢) اگر مشتری کے قبضہ کر نے  کے بعد پورا غلام کسی کا مستحق نکل گیا نکل گیا تو مشتری بائع سے پورے غلام کی قیمت وصول کرتا ہے ، اسی طرح یہاں پورے غلام کی قیمت وصول کرے گا ۔
ترجمہ  : ٢ حاصل یہ ہے کہ  ہاتھ کٹنا امام  ابو حنیفہ  کے نزدیک استحقاق کے درجے میں ہے ، اور صاحبین  کے نزدیک عیب کے درجے میں ہے ۔
 تشریح  : عیب کا مطلب یہ ہے کہ مشتری کے یہاں بھی ہاتھ کٹنے کا عیب ہوچکا ہے اس لئے چوری کے عیب سے جتنا نقصان ہوا ہے مشتری صرف وہ وصول کرے گا، غلام بائع کو واپس نہیں کریگا ،اور استحقاق کا مطلب یہ ہے پورا غلام کسی اور کا نکل گیا اس لئے مشتری بائع سے پوری قیمت لے گا ، اور غلام بائع کی طرف واپس کردے گا ۔      
ترجمہ  :  ٣  صاحبین  کی دلیل یہ ہے کہ بائع کے ہاتھ میں کاٹنے کا سبب پایا گیا ، یا قتل کا سبب پایا گیا اور یہ مالیت کے منافی نہیں ہے اس لئے عقد نافذ ہوجائے گا ، لیکن عیب دار ہے ، اس لئے واپس کرنا نا ممکن ہونے کے وقت نقصان وصول کرے گا ۔ 

Flag Counter