Deobandi Books

اثمار الہدایہ شرح اردو ہدایہ جلد 8

182 - 540
فہو رضا ١  لأن ذلک دلیل قصدہ الاستبقاء  ٢  بخلاف خیار الشرط لأن الخیار ہناک للاختبار وأنہ بالاستعمال فلا یکون الرکوب مسقطا(١٠٠) ون رکبہا لیردہا علی بائعہا أو 

تشریح  : یہ مسئلہ اس اصول پر ہے کہ کون سی حرکت اس پر دلیل ہے کہ عیب کے باوجود مبیع کو اپنے پاس رکھنا چاہتا ہے ،وہ حرکت رضامندی شمار کی جائے گی اور اس سے خیار عیب ساقط ہوجائے گا ۔
 صورت مسئلہ یہ ہے کہ ۔ باندی خریدی ، اس کو دیکھا کہ زخمی ہے اس کی دوائی کرائی اس کے بعد اس زخم کی وجہ سے واپس کرنا چاہتا ہے تو نہیں کر سکتا ، کیونکہ دوائی کرانا اپنے پاس رکھنے کی دلیل ہے اور اس عیب سے راضی ہونے کی دلیل ہے ، اس لئے اس سے خیار عیب ختم ہوجائے گا اور اب باندی کو واپس نہیں کرسکتا۔دوسرا مسئلہ یہ ہے کہ مثلا گھوڑا خریدا ، اس میں کوئی عیب تھا ، اس کے باوجود اپنی ضرورت کے لئے سوار ہوکر کہیں گیا تو اس بات کی دلیل ہے کہ وہ گھوڑا رکھنا چاہتا ہے اس لئے اب خیار ختم ہوگیا   
ترجمہ  : ٢   بخلاف خیار شرط کے اس لئے خیار شرط آزمانے کے لئے ہوتا ہے اور یہ استعمال کرنے سے ہوگا اس لئے سوار ہونا خیار شرط ساقط کرنے کے لئے نہیں ہے ۔
تشریح  : خیار شرط اس لئے ہوتا ہے کہ مبیع کو آزما کر دیکھے کہ مناسب ہے یا نہیں ، اس لئے ہو سکتا ہے کہ گھوڑے پر سوار ہوکر مشتری آزما رہا ہے اس لئے ایک دو مرتبہ سوار ہونے سے خیار شرط ختم نہیں ہوگا ، ہاں آزمانے کے بعد بار بار سوار ہو تو اس سے خیار شرط بھی ختم ہوجائے گا ۔
ترجمہ  :  (١٠٠) اگر گھوڑے پر سوار ہوا تاکہ بائع کو واپس کرے ، یا گھوڑے کو پانی پلائے ، یا اس کا چارہ خریدے تو یہ عیب کے ساتھ رضامندی نہیں ہے ۔ 
ترجمہ  : ١  اس لئے کہ واپس کرنے کے لئے سوار ہونا تو وہ واپس کرنے کا سبب ہے ۔
اصول  : یہ مسئلہ اس اصول پر ہے کہ  جو کام ضروری ہو عیب دیکھنے کے بعد اس کے کرنے سے خیار عیب ساقط نہیں ہوگا ، کیونکہ اس کے کرنے کی مجبوری ہے ۔ 
تشریح  : عیب دیکھنے کے بعد واپس کرنے کے لئے گھوڑے پر سوار ہوا ، تو یہ سوار ہونا واپس کرنے کے لئے ہے رکھنے کے لئے نہیں ہے اس لئے اس سے خیار ساقط نہیں ہوگا ۔ دوسرا مسئلہ ہے ۔ عیب دیکھنے کے بعد گھوڑے پر سوار ہوکر اس کو پانی پلانے لے گیا ، اور پانی کی جگہ اتنی دور تھی کہ سوار ہوئے بغیر کوئی چارہ نہیں تھا تو یہ سواری عیب پر رضامندی نہیں ہے ،   تیسرا مسئلہ ہے ۔ سوار ہوکرچارہ کھلانے لے گیا ، اور وہ جگہ اتنی دور تھی کہ سوار ہوئے بغیر کوئی راستہ نہیں تھا تو یہ سوار ہونا عیب پر رضامندی نہیں ہے ۔

Flag Counter