Deobandi Books

اثمار الہدایہ شرح اردو ہدایہ جلد 8

181 - 540
کان قبل القبض فلہ أن یرد ما بق لتفرق الصفقة قبل التمام.(٩٨) قال ون کان ثوبا فلہ الخیار ١   لأن التشقیص فیہ عیب وقد کان وقت البیع حیث ظہر الاستحقاق بخلاف المکیل والموزون.(٩٩) قال ومن اشتری جاریة فوجد بہا قرحا فداواہ أو کانت دابة فرکبہا ف حاجة 

 ترجمہ  : ٣   یہ مابقیہ کو واپس کرنے حق اس وقت نہیں ہے جب کہ قبضہ کے بعد ہو ، بہر حال یہ استحقاق قبضہ سے پہلے تو مشتری کو باقی واپس کرنے کا حق ہوگا عقد پورا ہونے سے پہلے تفریق صفقہ ہونے کی وجہ سے ۔ 
تشریح  : قبضہ کے بعد مستحق نکلے تو مشتری کو باقی کو واپس کرنے کا حق نہیں ہوگا ، لیکن اگر  گیہوں پر قبضہ سے پہلے بعض کا مستحق نکل جائے تو عقد پورا ہونے سے پہلے تفریق صفقہ ہے اس لئے مشتری باقی گیہوں کو بائع کی طرف واپس کردے گا ۔  
ترجمہ  :( ٩٨)  اگر کپڑا ہو تو مشتری کو اختیار ہوگا۔
ترجمہ  : ١  اس لئے کہ اس میں ٹکڑا کرنا عیب ہے ، اور یوں سمجھو کہ بیچتے وقت ہی یہ عیب تھا ، لیکن استحقاق کے وقت ظاہر ہوا ، بخالف کیلی اور وزنی چیزوں کے ] اس میں ٹکڑا کرانا عیب نہیں ہے [  
اصول  : یہ مسئلہ اس اصول پر ہے کہ کپڑے میں ٹکڑا کرنا عیب ہے اس لئے عقد پورا ہونے کے بعد بھی استحقاق نکل گیا تو باقی کپڑا بائع کی طرف واپس کر سکتا ہے ۔
تشریح  : قبضہ کرنے کے بعد کوئی آدمی آدھے کپڑے کا مستحق نکل گیا تو مشتری کو حق ہے کہ باقی کپڑا بائع کی طرف واپس کردے ، 
وجہ  : اس کی وجہ یہ ہے کہ آدھا کپڑا چلے جانے کے بعد کرتا یا پائجامہ نہیں بن پائے گا تو باقی کپڑا بیکار ہوجائے ، اس لئے کپڑے میں ٹکڑا ہونا عیب ہے ، اس عیب کا اظہار تو استحقاق نکلنے کے بعد ہوا ، لیکن حقیقت میں بیچتے وقت ہی تھا ، کیونکہ اسی وقت سے آدھا کپڑا دوسرے کا مستحق تھا اس لئے قبضہ کرنے کے باوجود اس عیب کے ماتحت کپڑا بائع کی طر ف واپس کرسکتا ہے ۔ اس کے برخلاف گیہوں وغیرہ جو کیلی یا وزنی چیزیں ہیں اس کو آدھا کرنے سے عیب نہیں ہے ، آدھا بھی کھانے کے کام میں آسکتا ہے ۔
لغت : تشقیص : قص سے مشتق ہے ، ٹکڑا کرنا ۔ مکیل : کیلی چیز ، موزون : وہ چیز یںجو وزن کرکے بیچتے ہوں۔ 
ترجمہ  : ( ٩٩) کسی نے باندی خریدی ، پس اس  کو زخمی پایا تو اس کی دوا کی ، یا چوپایہ تھا اس پر اپنی ضرورت کے لئے سوار ہوا تو یہ رکھنے پر رضامندی شمار کی جائے گی ۔ 
ترجمہ  : ١  اس لئے کہ یہ اپنے پاس باقی رکھنے کے ارادے پر دلیل ہے ۔ 

Flag Counter