Deobandi Books

اثمار الہدایہ شرح اردو ہدایہ جلد 8

179 - 540
التمام لأن بالقبض تتم الصفقة ف خیار العیب وف خیار الرؤیة والشرط لا تتم بہ علی ما مر  ٩  ولہذا لو استحق أحدہما لیس لہ أن یرد الآخر.(٩٦)قال ومن اشتری شیئا مما یکال أو یوزن فوجد ببعضہ عیبا ردہ کلہ أو أخذہ کلہ ١   ومرادہ بعد القبض ٢ لأن المکیل ذا کان من جنس واحد فہو کشیء واحد ألا یری أنہ یسمی باسم واحد وہو الکر ونحوہ. وقیل ہذا ذا کان ف وعاء واحد فذا کان ف وعاء ین فہو بمنزلة عبدین حتی یرد الوعاء الذ وجد فیہ العیب دون 

کردے ، اور باقی کو اس کی قیمت لگاکر مشتری رکھ لے ۔ 
 ترجمہ  : ٩  اسی لئے اگر پورے پر قبضہ کرنے کے بعد دو غلاموں میں سے ایک کسی اور کا مستحق نکل گیا تو مشتری کو اختیار نہیں ہے کہ دوسرے غلام کو بائع کی طرف واپس کرے ۔
تشریح  :  مشتری نے دونوں غلاموں پر قبضہ کیا تھا اور عقد پورا ہوچکا تھا اس کے بعد کسی اور نے دعوی کرکے ایک غلام مشتری سے لے لیا ، اور مشتری کے پاس ایک ہی غلام باقی رہ گیا تو گویا کہ عقد پورا ہونے کے بعد تفریق صفقہ ہوا اس لئے مشتری کو اختیار نہیں ہے کہ اس دوسرے غلام کو بائع کی طرف واپس کرے ، کیونکہ تفریق صفقہ عقد پورا ہونے کے بعد ہوا ہے ۔ ہاں جو غلام دوسرے کے پاس گیا اس کی قیمت بائع سے وصول کرلے ۔  البتہ بائع لینے پر راضی ہوجائے تو لے سکتا ہے ۔  
ترجمہ  : (٩٦) کسی نے ایسی چیز خریدی جو کیل کی جاتی ہے یا وزن کی جاتی ہے پھر قبضے کے بعد اس میں عیب پایا تو پورے ہی کو واپس کردے یا پورے کو لے لے ۔ 
ترجمہ  : ١  مراد ہے قبضے کے بعد ۔
ترجمہ  : ٢  اس لئے کہ کیلی چیز ایک جنس کی  ہوتو وہ ایک ہی مبیع ہے ، کیا آپ نہیں دیکھتے ہیں کہ تمام کو ایک ہی نام دیا جاتا ہے ، جیسے ''کُرّ ''  وغیرہ ۔
اصول  :  یہ مسئلہ اس اصول پر ہے کہ غلام دو ہوں تو وہ دو مبیع ہیں چاہے ایک ہی عقد میں ہوں ، لیکن کیلی چیز یا وزنی چیز ایک برتن میں ہو تو ایک ہی مبیع ہے ، اس لئے قبضے کے بعد بھی اس میں تفریق نہیں کر سکتے ۔
تشریح :   کسی آدمی نے مثلا ایک کُرّ گیہوں خریدا ، تو یہ سب گیہوں ایک ہی مبیع ہے اور ایک ہی چیز ہے اس لئے مشتری اس پر قبضہ کرنے کے بعد اس میں سے بعض میں عیب کا د عوی کرے اور اس بعض کو واپس کرنا چاہے اور باقی اپنے پاس رکھنا چاہے تو نہیں کر سکتا ، یا تو پورا کُر واپس کرے ، یا پورا کر رکھ لے ۔
وجہ  : اس کی وجہ یہ ہے کہ ایک گیہوں کی کوئی مالیت نہیں ہے بلکہ مجموعے کی مالیت ہے اس لئے پورا کر ایک ہی مبیع ہے ، اس 

Flag Counter