Deobandi Books

اثمار الہدایہ شرح اردو ہدایہ جلد 8

177 - 540
اختلفوا فیہ. ویروی عن أب یوسف رحمہ اللہ أنہ یردہ خاصة ٤   والأصح أنہ یأخذہما أو یردہما لأن تمام الصفقة تعلق بقبض المبیع وہو اسم للکل  ٥  فصار کحبس المبیع لما تعلق 

اصول  :  یہ مسئلہ اس اصول پر ہے کہ دونوں پر قبضہ کرے گا تب عقد پورا ہوگا ، اگر ایک پر قبضہ کیا توخود قبضہ شدہ میں بھی عقد پورا نہیں ہوگا اس لئے خود اس کو واپس کرنا چاہے تو نہیں کر سکتا ۔
تشریح  :دو غلام خریدا تھا ، اور ایک پر قبضہ کیا اور اسی میں عیب کا دعوی کیا تو اس کو واپس کر سکتا ہے یا نہیں ، اس بارے میں اختلاف ہے ، حضرت امام ابو یوسف  کی رائے ہے کہ چونکہ ایک پر قبضہ کر چکا ہے تو اس میں عقد پورا ہوگیا اس لئے اس کو واپس کر سکتا ہے ، کیونکہ اس میں عقد پورا ہوگیا ہے ۔ 
اصول :  حضرت امام ابویوسف  کا اصول ۔جس مبیع پر قبضہ کیا اس میں عقد پورا ہوگیا اس لئے اس کو واپس کر سکتا ہے ۔   
ترجمہ  : ٤   صحیح بات یہ ہے کہ کہ دونوں کو لے یا دونوں کو واپس کردے اس لئے کہ صفقہ کے پورا ہونے کا تعلق مبیع کے قبضے پر ہے اور مبیع کل کا نام ہے ۔ 
تشریح  : صحیح بات یہ ہے کہ دونوں غلاموں پر قبضہ کرے گا تب عقد پورا ہوگا ، کیونکہ مجموعے کا نام مبیع ہے، اور یہاں ابھی ایک غلام پر قبضہ کیا ہے اس لئے قبضہ کیا ہوا غلام میں بھی عقد پورا نہیں ہوا اس لئے قبضہ کیا ہوا غلام کو واپس نہیں کر سکتا ، ابھی بھی یہی حکم ہے کہ دو نوں کو لے یا دونوں کو چھوڑ دے۔    
 ترجمہ  : ٥   تومبیع روکنے کی طرح ہوگیا ،جبکہ روکنے کا تعلق ثمن وصول کرنے کے لئے ہو ، تو پورے ثمن پر قبضہ کئے بغیر روکنے کا حق ختم نہیں ہوگا ۔
تشریح  : یہ ایک مثال دی ہے ،بائع نے قیمت لینے کے لئے مبیع کو روکا ہے تو جب تک پوری قیمت نہ مل جائے اس کو پورے مبیع کو روکنے کا حق ہے ایسا نہیں ہے کہ آدھی قیمت دی ہو تو آدھی مبیع مشتری لے لے، اسی طرح یہاں جب تک پورے مبیع قبضہ نہ کرلے عقد پورا نہیں ہوگا ، اور عقد پورا ہونے سے پہلے تفریق صفقہ جائز نہیں ہے ۔یہ عبارت ذرا الٹی ہے۔
ترجمہ٢اور اگر دونوں غلاموں پر قبضہ کرلیاپھر دونوں میں سے ایک میں عیب پایا تو جسمیں عیب پایا صرف اسی کو واپس کر سکتا ہے۔
اصول  : عقد پورا ہونے کے بعد تفریق صفقہ جائز ہے ، عقد پورا ہونے سے پہلے تفریق صفقہ جائز نہیں ۔
تشریح: اوپر اصول گزرا کہ عقد پورا ہونے کے بعد ایک کو واپس کرکے تفریق صفقہ کر سکتا ہے ، یہ جائز ہے ۔دونوں غلاموں پر قبضہ کر لیا اس کے بعد ایک میں عیب نکلا تو صرف ایک کو واپس کرسکتا ہے ۔

Flag Counter