Deobandi Books

اثمار الہدایہ شرح اردو ہدایہ جلد 8

173 - 540
یترتب علیہا البینة فکذا یترتب التحلیف. ١٠   ولہ علی ما قالہ البعض أن الحلف یترتب علی دعوی صحیحة ولیست تصح لا من خصم ولا یصیر خصما فیہ لا بعد قیام العیب. ١١   وذا نکل عن الیمین عندہما یحلف ثانیا للرد علی الوجہ الذ قدمناہ. ١٢   قال رض اللہ عنہ ذا کانت الدعوی ف باق الکبیر یحلف ما أبق منذ بلغ مبلغ الرجال لأن الباق ف الصغر لا یوجب 

تشریح  : صاحبین  کی دلیل یہ ہے کہ مشتری کا دعوی کہ میرے پاس بھاگا ہے ،صحیح ہے یہی وجہ ہے کہ اس دعوی کو ثابت کرنے کے لئے گواہ کی ضرورت ہے ، اور اس کے پاس گواہ نہیں ہے تو بائع سے قسم لے سکتا ہے ۔ یہ حکم مرتب ہوگا ۔    
ترجمہ  : ١٠  بعض حضرات نے امام ابو حنیفہ  کی جانب سے یہ دلیل دی ہے کہ قسم صحیح دعوی پر مرتب ہوتی ہے ۔اور دعوی صحیح ہوتا ہے خصم کی جانب سے ، اور مشتری عیب قائم کرنے سے پہلے خصم ہی نہیں بن پایا] اس لئے بائع سے قسم بھی نہیں لے سکے گا [
تشریح  : یہ امام ابو حنیفہ  کی جانب سے دلیل ہے کہ بائع اس وقت قسم کھائے گا جب دعوی صحیح ہو اور مشتری خصم ]مدعی[ اس وقت بنے گا جب اپنے یہاں بھاگنے کو ثابت کردے ، اور اس نے اپنے یہاں بھاگنے کو گواہ کے ذریعہ ثابت نہیں کیا ہے اس لئے یہ خصم بھی نہیں ہے ، اور اس کا دعوی بھی صحیح نہیں ہے اس لئے بائع پر قسم بھی نہیں ہے ۔  حاصل یہ ہے کہ دوسرے کے یہاں بھاگنے پر بائع سے قسم نہیں لی جائے گی ۔ 
لغت : خصم : مدعی ، یا اس کے مخالف مدعی علیہ کو خصم کہتے ہیں ۔
ترجمہ  : ١١  صاحبین  کے نزدیک ، اگر بائع نے قسم کھانے سے انکار کردیا تو  واپس کرنے کے لئے دوسری مرتبہ اس طرح قسم کھائے جس کا تذکرہ پہلے گزر چکا ہے ۔
تشریح  : چاہے مشتری نے گواہ کے ذریعہ اپنے یہاں بھاگنے کو ثابت نہیں کیا پھر بھی صاحبین  کے یہاں کے بائع کو قسم کھلوائی جائے گی ، کہ اس کو معلوم نہیں ہے کہ مشتری کے یہاں غلام بھاگا ہے یانہیں ۔ اب بائع نے یہ قسم کھانے سے انکار کردیا ، تو گویا کہ ثابت کردیا کہ غلام مشتری کے یہاں بھاگا ہے ، اب جب مشتری کے یہاں بھاگنے کا ثبوت ہوگیا ، اور مشتری کے پاس اس بات کا بھی گواہ نہیں ہے کہ بائع کے یہاںغلام بھاگا ہے یا نہیں، تو بائع کو دوبارہ قسم کھلائے کہ۔ خدا کی قسم بیچا ہے اور سپرد کیا ہے اور کبھی بائع کے یہاںنہیں بھاگا ہے ۔
لغت  : علی الوجہ الذی قدمناہ  : شارح نے قسم کھلوانے کی پانچ صورتیں بیان کی ہیں ان میں سے پہلی تین صورتیں صحیح ہیں ، شارح فرماتے جس طرح میں نے پہلی تین صورتیں بتائی اسی طرح بائع کو قسم کھلائے ۔  
ترجمہ  : ١٢  مصنف نے فرمایا کہ اگر دعوی بالغ ہونے کے بعد بھاگنے کا ہو تو اس طرح قسم کھلوائے ۔جب سے بالغ ہوا ہے 

Flag Counter