Deobandi Books

اثمار الہدایہ شرح اردو ہدایہ جلد 8

172 - 540
النظر للمشتر لأن العیب قد یحدث بعد البیع قبل التسلیم وہو موجب للرد ٦   والأول ذہول عنہ ٧   والثان یوہم تعلقہ بالشرطین فیتأولہ ف الیمین عند قیامہ وقت التسلیم دون البیع  ٨  ولو لم یجد المشتر بینة علی قیام العیب عندہ وأراد تحلیف البائع ما یعلم أنہ أبق عندہ یحلف علی قولہما. واختلف المشایخ علی قول أب حنیفة رحمہ اللہ  ٩  لہما أن الدعوی معتبرة حتی 

ایک کے وقت تھا ، یعنی بیچتے وقت تو نہیں تھا البتہ سپرد کرتے وقت تھا ۔ اس میں قاضی کو دھوکہ ہو سکتا ہے اس لئے اس طرح بھی قسم نہ کھلوائے ۔   
ترجمہ  :  ٦ پہلی صورت میں سپرد کرتے وقت عیب پیدا کرنے سے غفلت ہے ۔ 
تشریح  : شرح میں قسم کھلوانے کی پہلی شکل یہ ہے۔ باللہ لقد باعہ و ما بہ ھذا العیب ۔  ] خدا کی قسم بیچتے وقت یہ عیب نہیں تھا [ اس قسم میں یہ ممکن ہے کہ بیچتے وقت بھاگنے کا عیب نہیں تھا لیکن سپرد کرتے وقت تھا ،اور قسم میں سپرد کرتے وقت عیب نہ ہونے کا ذکر نہیں ہے ، جس سے مشتری کو نقصان ہوسکتا ہے ۔ اس لئے اس قسم کی قسم نہ کھلوائے ۔  
ترجمہ  : ٧  اور قسم کی دوسری صورت میں وہم ہوتا ہے کہ عیب کا تعلق دونوں شرطوں کے ساتھ ہو اس لئے قسم میں تاویل کر سکتا ہے کہ عیب سپرد کرتے وقت موجود تھا بیچتے وقت موجود نہیں تھا ۔ 
تشریح  :  شرح میں قسم کی دوسری صورت یہ ہے ، باللہ لقد باعہ و سلمہ و ما بہ ھذا العیب ۔] خدا کی قسم میں نے غلام کو بیچا ہے اور سپرد کیا ہے، اور دونوں کے وقت عیب نہیں تھا [ اس قسم میں بیچنے اور سپرد کرنے دونوں کا تذکرہ ہے ، لیکن اس بات کا وہم ہے کہ بائع یوں تاویل کرے کہ دونوں کے وقت عیب نہیں تھا لیکن لیکن سپرد کرتے وقت تھا ، اور اس تاویل سے مشتری کو نقصان ہوگا ، اس لئے یہ قسم بھی نہ کھلوائے ۔  
ترجمہ  : ٨    اگر مشتری کے پاس عیب پر گواہ نہ پائے اور بائع کو قسم کھلوانا چاہے کہ مجھے معلوم نہیں ہے کہ مشتری کے پاس غلام بھاگا ہے یا نہیں ۔تو صاحبین  کے نزدیک قسم کھلوائی جا سکتی ہے ۔اور امام ابو حنیفہ  کے قول پر مشائخ نے اختلاف کیا ہے ۔  
تشریح  : مشتری کے پاس اس بات کا گواہ نہیں ہے کہ خود اس کے پاس غلام بھاگا ہے ، پھر بھی بائع کو یہ قسم کھلوانا چاہتا ہے کہ۔ کیا تمکو معلوم نہیں ہے کہ مشتری کے پاس غلام بھاگا ہے ۔تو صاحبین کی رائے کہ قسم کھلوا سکتا ہے ، اور امام ابو حنیفہ  کے بارے میں اختلاف ہے ، البتہ راجح یہ ہے کہ دوسرے کے یہاں بھاگنے پر قسم نہیں کھلوا سکتا ۔
ترجمہ : ٩   صاحبین  کی دلیل یہ ہے کہ مشتری کا دعوی معتبر ہے یہی وجہ ہے کہ اس پر گواہ مرتب ہوتا ہے ، پس اسی طرح بائع کو قسم کھلوانا بھی مرتب ہوگا۔

Flag Counter