Deobandi Books

اثمار الہدایہ شرح اردو ہدایہ جلد 8

171 - 540
باللہ ما لہ حق الرد علیک من الوجہ الذ یدع ٣   أو باللہ ما أبق عندک قط ٤   أما لا یحلفہ باللہ لقد باعہ وما بہ ہذا العیب ٥   ولا باللہ لقد باعہ وسلمہ وما بہ ہذا العیب لأن فیہ ترک 

قسم کھائی کے سپرد کرتے وقت نہیں بھاگا، تو ہوسکتا ہے بیچنے سے پہلے بھاگا ہو اور قاضی کو اس کا پتہ نہ چلے ، یا قسم کھائی کہ بیچنے سے پہلے نہیں بھاگا ہے ، لیکن سپرد کرنے سے پہلے بھاگا ہو تو بائع قسم میںسچا ہو گا ، لیکن قاضی کو دھوکا ہوگا اور مبیع واپس نہیں کر سکے گا ، اس لئے قسم کھلواتے وقت دو نوں وقتوں میں نہ بھاگنے کی صراحت کی جائے ، اور دونوں وقتوں میں نہ بھاگنے کی بائع قسم کھائے تب مشتری غلام کو واپس نہیں کر پائے گا ۔ اس لئے اسطرح قسم کھلوائے ۔خدا کی قسم بیچا ہے اور سپرد کیا اور ان دونوں وقتوں میں کبھی بائع کے پاس نہیں بھاگا ہے ۔
ترجمہ  : ١  اور اگر چاہے تو بائع کوقسم کھلائے ، خدا کی قسم مشتری کو اس وجہ سے واپس کرنے کا حق نہیں ہے جس کا وہ دعوی کرتے ہیں ۔
تشریح  : ]٢[ شارح نے قسم کھلوانے کی یہ دوسری صورت بیان کی ہے ، جس بھاگنے کی وجہ سے مشتری غلام واپس کرنا چاہتے ہیں خدا کی قسم اس وجہ سے مجھ پر وہ واپس نہیں کرسکتے ، ،   کیونکہ وہ میرے یہاں کبھی بھاگا ہی نہیں ہے ، نہ بیچنے سے پہلے اور نہ سپرد کرنے سے پہلے ۔
ترجمہ  :٢  کہو۔خدا کی قسم تم بائع کے پاس کبھی بھاگا ہی نہیں ہے ۔ 
تشریح  :  ]٣[یہ قسم کھلوانے کی تیسری شکل ہے ۔چونکہ اس میں تصریح ہے کہ بائع کے پاس کبھی نہیں بھاگا ہے ، نہ بیچنے سے پہلے اور نہ سپرد کرنے سے پہلے ، اس لئے اس طرح کی قسم میں قاضی کو دھوکہ نہیں دے سکتا۔
 ترجمہ  : ٤  بہر حال اس طرح قسم نہ کھلوائے ۔خدا کی قسم غلام کو بیچا تھا اس وقت یہ عیب نہیں تھا۔ 
تشریح  :  ]٤[ یہ قسم کی چوتھی شکل پیش کر رہے ہیں ۔اس قسم میں یہ تصریح ہے کہ بیچتے وقت بھاگنے کا عیب نہیں تھا ۔ سپرد کرتے وقت بھاگا ہے یا نہیں اس کی تصریح نہیں ہے ، اور یہ ممکن ہے کہ سپرد کرتے وقت بھاگا ہو ، اس لئے بائع قسم میں سچا ہوگا ، اور قاضی کو دھوکہ ہوجائے گا ۔اس لئے اس طرح کی قسم نہ کھلوائی جائے ۔
ترجمہ  : ٥   اس طرح بھی قسم نہ کھلوائے ۔خدا قسم کی غلام کو بیچا ہے اور اس کو سپرد کیا ہے ، اس حال میں کہ]  دونوں کے وقت [ یہ عیب نہیں تھا ۔ اس لئے کہ ان دونوں قسموں مشتری کی مصلحت چھوڑ دی گئی ہے اس لئے کہ ہو سکتا ہے کہ عیب بیچنے کے بعد پیدا ہوا ہو سپرد کرنے سے پہلے ، حالانکہ سپرد کرتے وقت بھی عیب پیدا ہوا ہو تو واپس کرنے کا سبب ہے ۔
تشریح  :]٥[  یہ قسم کھلوانے کی پانچویں شکل ہے ۔ اس قسم میں یہ وہم ہے کہ دونوں کے وقت بھاگنے کا عیب نہیں تھا البتہ 

Flag Counter