Deobandi Books

اثمار الہدایہ شرح اردو ہدایہ جلد 8

170 - 540
کان قولہ ولکن نکارہ نما یعتبر بعد قیام العیب بہ ف ید المشتر ومعرفتہ بالحج (٩٣)فذا أقامہا حلف باللہ لقد باعہ وسلمہ لیہ وما أبق عندہ قط ١   کذا قال ف الکتاب ٢   ون شاء حلفہ 

یہاںغلام بچپنے میں بھاگ چکا ہے ، یہ ثابت کرنے کے بعد تب گواہ کے ذریعہ یہ ثابت کرے کہ بائع کے یہاں بھی بچپنے میں غلام بھاگ چکا ہے ، اور اگر اس پر گواہ پیش نہ کر سکے تو بائع کو قسم کھانے کے لئے کہے کہ بائع کے یہاں بچپنے میں غلام نہیں بھاگا تھا ۔لیکن اگر مشتری نے اپنے یہاں گواہ کے ذریعہ بھاگنے کو ثابت نہیں کیا تو بائع  کو ابھی قسم نہیں کھلوائی جائے گی کہ اس کے یہاں غلام نہیں بھاگا ہے ۔ کیونکہ مشتری جب اپنے یہاں بھاگنے کا ثبوت نہ دے سکا تو ابھی بھاگنے کادعوی ہی صحیح نہیں ہے ۔   
ترجمہ  : ١  متن میں قسم کھلانے سے مراد یہ ہے کہ بائع کو قسم کھلائے کہ اس کے یہاں بھاگا نہیں ہے ۔
تشریح  : متن میں لم یحلف البائع : ہے، اس کا مطلب بتا رہے کہ اس مطلب یہ ہے کہ بائع کو اس بات پر قسم کھلائے کہ اس کے یہاں غلام بھاگا نہیں ہے ۔ 
ترجمہ  : ٢  اس لئے کہ اگر چہ بائع کے قول کا اعتبار ہے ، لیکن بائع کا انکار کرنا اعتبار کیا جائے گا مشتری کے قبضے میں عیب قائم ہونے کے بعد ، اور عیب کا پتہ چلے گا جب مشتری اپنے یہاں بھاگنے کی دلیل دے ۔  
تشریح  : مشتری کے قبضے میں بھاگنے کا ثبوت ہوجائے اس کے بعد بائع کو قسم کھلائی جائے گی ، اسکی دلیل ہے ، فرماتے ہیں کہ گواہ نہ ہوتے وقت بائع کے قول کا اعتبار تو ہے ، لیکن جب مشتری گواہ کے ذریعہ ثابت کردے گا کہ اس کے یہاں رہتے ہوئے بھی غلام بھاگا ہے ، اس کے بعد بائع سے قسم لی جائے گی کہ  خود بائع کے یہاں بھاگا ہے یا نہیں ، پس اگر بھاگنے کا اقرار کرلے تو غلام بائع کی طرف واپس ہوگا ، اور انکار کردے تو غلام مشتری کے پاس ہی رہ جائے گا ۔  
ترجمہ  : (٩٣) پس اگر مشتری نے اپنے یہاں بھاگنے پر گواہ قائم کر دئے تو بائع کو قسم کھلائی جائے گی ۔ خدا کی قسم غلام کو بیچا ہے اور مشتری کو سپرد کیا اور بائع کے پاس کبھی بھاگا نہیں ہے ۔
ترجمہ  : ١ کتاب مبسوط میں ایسے ہی فرمایا ہے ۔
تشریح  : مشتری گواہ سے یہ ثابت کردے کہ اس کے یہاںغلام بھاگا ہے۔ اس کے بعد بائع کے یہاں بھاگا ہے اس کی گواہی نہیں ہے تو اب بائع سے قسم کھلوائی جائے گی ۔
  نوٹ  :شارح نے یہاں قسم کھلوانے کی پانچ صورتیں بیان کی ہیں ، جن سے تین ٹھیک ہیں اوراخیر کے دو ٹھیک نہیں ہیں ان میں مشتری کو دھوکہ ہوسکتا ہے ، اس لئے اس قسم کی قسم نہ کھلوائی جائے ۔ 
 غلام بھاگنے کے دو اوقات ہیں ]١[ ایک بیچنے سے پہلے ، ]٢[اور دوسرا بیچنے کے بعد مشتری کو سپرد کرنے سے پہلے ۔اگر بائع نے 

Flag Counter