Deobandi Books

اثمار الہدایہ شرح اردو ہدایہ جلد 8

169 - 540
نکل ألزم العیب لأنہ حجة فیہ.(٩٢) قال ومن اشتری عبدا فادعی باقا لم یحلف البائع حتی یقیم المشتر البینة أنہ أبق عندہ  ١  والمراد التحلیف علی أنہ لم یأبق عندہ  ٢  لأن القول وان 

لئے مشتری کا کوئی نقصان نہیں ہے ۔ 
لغت  : حجت : قضا کے محاورے میں حجت کا معنی ہے ، دلیل ، پہلی دلیل نہ بن سکے تو دوسری ، اور دوسری دلیل نہ بن سکے تو تیسری دلیل ہو اس کو حجت ، کہتے ہیں ۔
ترجمہ  : ٣   اور اگر بائع نے قسم کھانے سے انکار کر دیا تو مبیع میں عیب لازم ہوجائے گا ، اس لئے کہ قضا میں یہ بھی اہم دلیل ہے 
تشریح  : بائع کو قسم کھانے کے لئے کہا اس نے قسم کھانے سے انکار کردیا تو مبیع میں عیب ثابت ہوجائے گا اور اس کی وجہ سے مشتری کومبیع بائع کی طرف واپس کرنے کا حق ہوگا ۔   
وجہ  : کیونکہ قسم کھانے سے انکار کردے تو مدعی کی بات ثابت کرنے کے لئے یہ انکار بھی اہم دلیل ہے ، جسکو قصا کے محاورے میں حجت کہتے ہیں ۔  
ترجمہ : (٩٢) کسی نے غلام خریدا پھر بھاگنے کا دعوی کیا تو بائع سے اس وقت قسم نہیں لی جائے جب تک کہ مشتری اس بات پر گواہ قائم نہ کرے غلام مشتری کے پاس بھی بھاگا ہے ۔ 
تشریح  : غلام کا بھاگنا ، چوری کرنا یہ عیب ہیں ، لیکن اس عیب کے ماتحت بائع کی طرف واپس کرنے کے لئے تین شرطیں ہیں ، اور اسی پر یہاں بحث ہے ]١[ پہلی شرط یہ ہے کہ غلام دوبارہ مشتری کے پاس بھی بھاگا ہو تب واپس کر سکتا ہے ، اگر مشتری کے پاس نہ بھاگا ہو تو چاہے بائع کے پاس بھاگا ہو واپس نہیں کر سکتا ، کیونکہ ہو سکتا ہے کہ یہ عیب اللہ کے فضل سے ختم ہوگیا ہو ۔ 
]٢[… دوسری شرط یہ ہے کہ بائع کے پاس بھی بھاگا ہو ، کیونکہ اگر بائع کے پاس نہیں بھاگا ہے تو یہ عیب بائع کے یہاں تھا ہی نہیں تو اس کے ماتحت غلام کیسے  بائع کی طرف واپس ہوگا ۔
 ]٣[… اور تیسری شرط یہ ہے کہ بھاگنے کا زمانہ ایک ہو ، یعنی بائع کے یہاں بھی بچپنے میں بھاگا ہے تو مشتری کے یہاں بھی بچپنے میں بھاگا ہو ، اور بائع کے یہاں بالغ ہونے کے بعد بھاگا ہو تو مشتری کے یہاں بھی بالغ ہونے کے بعد بھاگا ہو تب واپس ہوگا ، کیونکہ بھاگنا بچپنے میں کھیل کی محبت کی وجہ سے ہے ، اور بالغ ہونے کے بعد خبث باطن کی وجہ سے ہے اس لئے بچپنے اور بالغ میں بھاگنا ایک عیب نہیں ہے الگ الگ عیب ہے، اس لئے واپس نہیں کر سکتے ۔
صورت مسئلہ یہ ہے کہ کسی نے غلام خریدا پھر بھاگنے کا دعوی کیا تو مشتری کو پہلے گواہ کے ذریعہ یہ ثابت کرنا ہوگا کہ خود میرے 

Flag Counter