Deobandi Books

اثمار الہدایہ شرح اردو ہدایہ جلد 8

156 - 540
الشیء یتقرر بانتہائہ فیجعل کأن الملک باق والرد متعذر. ٤   والتدبیر والاستیلاد بمنزلتہ لأنہ تعذر النقل مع بقاء المحل بالأمر الحکم ٥   ون أعتقہ علی مال لم یرجع بشیء لأنہ حبس بدلہ وحبس البدل کحبس المبدل. ٦   وعن أب حنیفة رحمہ اللہ أنہ یرجع لأنہ نہاء 

اب وہاں سے  بائع کی طرف منتقل نہیں ہو سکتی ۔ تو ایسا ہو گیا کہ مشتری کی ملک باقی ہے ، لیکن اس کو بائع کی طرف منتقل کرنا نا ممکن ہے ۔
ترجمہ  : ٤   مدبر بنانا اور ام ولد بنانا بھی آزاد کرنے کی طرح ہے، اس لئے کہ محل باقی رہنے کے ساتھ بائع کی طرف منتقل متعذر ہوگیا امر حکمی کی وجہ سے ۔ 
 تشریح  : اگر مشتری نے غلام کو مدبر بنا دیا ، یا باندی کو ام ولد بنایا تو اب یہ بھی آزاد کی طرح ہوگئے ، کیونکہ شریعت نے حکم دیا کہ آزاد کرو، اور چونکہ شریعت کے حکم کی وجہ سے بائع کی طرف منتقل ہونا ناممکن ہوا ہے اسلئے اسکو نقصان وصول کرنے کا حق ہوگا  
لغت :  امر حکمی :  کا ترجمہ گزر چکا ہے کہ اللہ تعالی نے آزاد کرنے کا حکم دیا ہے ۔
ترجمہ  : ٥  اور اگر مال کے بدلے پر آزاد کیا تو مشتری رجوع بالنقصان نہیں کرے گا ، اس لئے کہ غلام کے بدلے میں مال روک لیا ہے ، اور بدل کو روکنا غلام کے روکنے کی طرح ہے ۔
تشریح :  مشتری نے مال کے بدلے میں غلام کو آزاد کیا تو غلام کا مال مشتری کے پاس ہے اس لئے مال کا رکھنا ایسا ہوا کہ غلام کو اپنے پاس رکھے ہوا ہے اور مانگنے کے باوجود بائع کی طرف منتقل نہیں کرہا ہے ، اس لئے یہاں مشتری کے فعل سے غلام کا بائع کی طرف جانا  ناممکن  ہوا اس لئے مشتری کو نقصان وصول کرنے کا حق نہیں ہوگا۔  
لغت  : بدل : سے مراد ہے غلام کا دیا ہوا مال ۔ مبدل : سے مراد ہے خود غلام ۔حبس : روکنا ، اپنے پاس رکھنا ۔
ترجمہ  : ٦    امام ابو حنیفہ  کی ایک روایت ہے کہ مشتری رجوع بالنقصان کرے گا اس لئے کہ ملکیت چپک گئی ، اگر چہ عوض کے ذریعہ ہو ۔ 
تشریح  : امام ابو حنیفہ  کی ایک روایت ہے کہ مشتری نے مال لیکر آزاد کیا پھر عیب دیکھا تب بھی نقصان وصول کرے گا ، 
وجہ  : اس کی وجہ یہ ہے کہ چاہے بدلہ لیکر آزاد کیا ، لیکن وہ کام کیا جسکی ترغیب شریعت دیتی ہے ، اس لئے یوں سمجھا جائے گا کہ شریعت کی ترغیب سے آزاد کیا ہے، اس لئے غلام کی ملکیت اپنے چپکائے رکھنے میں مشتری کی غلطی نہیں ہے ، اور نہ اس سے سمجھا جائے گا یہ عیب سے راضی ہے ۔
لغت :  انھاء للملک: یہاں انھاء للملک کا مطلب ہے کہ چاہے مال کے بدلے سہی ، آزاد کرنے کے سبب سے ملک مشتری 

Flag Counter