Deobandi Books

اثمار الہدایہ شرح اردو ہدایہ جلد 8

155 - 540
کالقتل  ٣  وف الاستحسان یرجع لأن العتق نہاء الملک لأن الآدم ما خلق ف الأصل محلا للملک ونما یثبت الملک فیہ موقتا لی العتاق فکان نہاء فصارت کالموت وہذا لأن 

 جانا نا ممکن ہوگیا تو مشتری کی کیا غلطی ہے ۔ 
]٤[… الامر الحکمی : اس کا لفظی ترجمہ ہے ، حکمی امر ، اور مطلب یہ ہے کہ شریعت نے آزاد کرنے کا حکم دیا اور مشتری نے اس کو مانا تو اس میں مشتری کی کیا غلطی ہے کہ غلام کا نقصان واپس نہ لیا جائے ۔
]٥[ …بقاء المحل : آزاد کرنے کی وجہ سے غلام باقی ہے ، لیکن بائع کی طرف منتقل ہونا متعذر ہوگیا ، اس کے بر خلاف غلام مر جائے تو محل باقی نہیں رہتا اس لئے بائع کی طرف منتقل ہونا نا ممکن ہوگیا ۔    
تشریح  : موت کی وجہ سے ملک مشتری کے پاس چپک گئی ہے ۔ اور بائع کی طرف واپس کرنا ممتنع ہوا یہ حکمی طور پر ہے ، اور آسمانی حادثے کی وجہ سے ہے ، مشتری کے فعل کی وجہ سے نہیں ہے۔ 
ترجمہ  :  ٢  بہر حال آزاد کرنا تو اس میں قیاس یہ ہے کہ نقصان کا رجوع نہ کرے اس لئے کہ ممتنع ہونا مشتری کے فعل سے ہے ، تو ایسا ہوگیا کہ غلام کو قتل کردیا ۔
تشریح  :  مشتری نے آزاد کیا تو اس کے فعل سے غلام کابائع کی طرف آنا نا ممکن ہوگیا  اس لئے قیاس کا تقاضا یہ ہے کہ رجوع بالنقصان نہ کرے ، جیسے غلام کو قتل کر دیتا پھر عیب پر مطلع ہوتا تو رجوع بالنقصان نہیں کر سکتا ہے ۔ 
ترجمہ  : ٣  استحسان کے اندر یہ ہے کہ رجوع بالنقصان کرے گا اس لئے کہ آزاد کرنے سے ملک مشتری کے ساتھ چپک گئی ، اس لئے کہ آدمی اصل میں ملک کا محل نہیں ہے اس میں آزاد کرنے تک موقت ملک ثابت ہوتی ہے ، اس لئے ملک اختتام کو پہنچ گئی موت کی طرح اس لئے کہ چیز اپنی انتہاء پر جا کر چپک جاتی ہے ، تو ایسا کردیا گیا گویا کہ ملک باقی ہے اور واپس کرنا نا ممکن ہوگیا ۔ 
تشریح  :   استحسان کا تقاضا یہ ہے کہ مشتری نقصان وصول کرے گا ، اس کی وجہ یہ ہے کہ شریعت کی ترغیب دینے کی وجہ سے آزاد کیا ہے اور ملک مشتری کے ساتھ چپک گئی ہے ، اس لئے اس میں مشتری کی کوئی غلطی نہیں ہے ، کیونکہ انسان ہمیشہ کے لئے ملک کا محل نہیں ہے وہ تو کفر کی وجہ سے آزاد ہونے تک ایک وقتی سزا ہے ، اس لئے آزاد ہونے کی وجہ سے انہاء ملک ہوا اس لئے نقصان وصول کرنے کا حق ہوگا ۔
لغت  : ھذا لان الشیء یتقرر بانتہائہ  فیجعل کان الملک باق و الرد متعذر : یہ انہاء  للملک کیوجہ بیان کر رہے ہیں ۔ کوئی چیز جب آخری حد پر پہنچتی ہے تو وہاں جا کر چپک جاتی ہے ، آزاد کرنے کی وجہ سے ملک مشتری پر جا کر چپک گئی 

Flag Counter