Deobandi Books

اثمار الہدایہ شرح اردو ہدایہ جلد 8

152 - 540
١   لأن الامتناع لحق الشرع لا لحقہ  ٢  فن باعہ المشتر بعدما رأی العیب رجع بالنقصان لأن الرد ممتنع أصلا قبلہ فلا یکون بالبیع حابسا للمبیع.  ٣  وعن ہذا قلنا ن من اشتری ثوبا فقطعہ لباسا لولدہ الصغیر وخاطہ ثم اطلع علی عیب لا یرجع بالنقصان ولو کان الولد کبیرا یرجع لأن 

ترجمہ  :  ١  اس لئے کہ رکنا شریعت کے حق کی وجہ سے ہے ،بائع کے حق کی وجہ سے نہیں ہے ۔
تشریح  : بائع اس مبیع کو واپس لینا چاہے تو نہیں لے سکتا ، کیونکہ اس میں اضافہ ہوا ہے اس لئے اگر اسکو واپس کرے گا تو اضافے کے ساتھ واپس ہوگا ، جو سود ہے اور شریعت کا حق ہے ، اس لئے شریعت کے حق کی وجہ سے بائع واپس نہیں لے سکتا۔
 ترجمہ  : ٢  اگر مشتری نے عیب دیکھنے کے بعد بیچ دیا تو رجوع بالنقصان کرے گا بیچنے سے پہلے شروع  ہی سے واپس کرنا ممتنع  تھااس لئے بیچنے کی وجہ سے مشتری حابسا للمبیع نہیں ہوا ۔ 
اصول  :   یہ مسئلہ اس اصول پر ہے کہ مشتری کے فعل سے پہلے مبیع میں اضافے کی وجہ سے مبیع کا بائع کی طرف واپس لوٹنا نا ممکن ہوگیا ہو ، اور مشتری کو نقصان لینے کا حق ہوگیا ہو  اس کے بعد مشتری نے کوئی ایسا کام کیا جس سے عیب سے رضامندی ظاہر ہوتی ہو تب بھی رجوع بالنقصان کر سکتا ہے ۔   
 اصول :  مشتری حابسا للمبیع ہو تو رجوع بالنقصان نہیں کرسکتا ۔ 
اصول : اگر مشتری کے فعل سے پہلے ہی مبیع بائع کی طرف واپس ہونا نا ممکن ہوگیا ہو تو مشتری نقصان وصول کر سکتا ہے ۔  
تشریح  :مبیع میں اضافہ ہو چکا تھا جسکی وجہ سے بائع کی طرف واپس کرنا نا ممکن تھا ، اب مشتری عیب دیکھا اس کے باوجود مبیع کسی اور کے ہاتھ بیچ دیا تب بھی بائع سے نقصان وصول کرے گا ۔  حالانکہ عیب دیکھنے کے بعد بیچا تو گویا کہ مشتری اس عیب سے راضی ہے اس لئے رجوع بالنقصان نہیں کرنا چاہئے ۔ 
وجہ  : اس کی  وجہ یہ ہے کہ جب مبیع میں اضافہ ہوگیا تو بائع کی طرف واپس نہیں کرسکتا ، اب مشتری کو رجوع بالنقصان کا حق ہوگیا ۔ اب اس حق کے بعد مشتری نے بیچا ہے ، تو بیچنے سے مبیع کو روکنے والا نہیں ہوا اس لئے نقصان وصول کرے گا ۔   
لغت : رجوع بالنقصان : جو نقصان ہوا ہے اس کی قیمت وصول کرے ۔ حابسا للمبیع : مشتری ایسی حرکت کرے جس سے مبیع بائع کی طرف واپس ہونا نا ممکن ہوجائے ۔ 
ترجمہ  :  ٣   اسی وجہ سے ہم نے کہا کہ اگر مشتری نے کپڑا خریدا ، پھر اس کو اپنے چھوٹے بچے کے لئے لباس کے طور پر کا ٹا اور اس کو سیا ، پھر عیب پر مطلع ہوا تو نقصان کا رجوع نہیں کر سکتا ۔ اور اگر اولاد بڑی ہو تو نقصان وصول کرے گا ، اس لئے کہ بچے کو مالک بنانا چھوٹی اولاد کی شکل میں سینے سے پہلے ہوا ، اور دوسری ]یعنی بڑی اولاد کی صورت میں [سینے کے بعد جب بڑی 

Flag Counter