Deobandi Books

اثمار الہدایہ شرح اردو ہدایہ جلد 8

148 - 540
وفوات الشرط بمنزلة العیب. (٧٨)قال فلو کانت الجاریة بالغة لا تحیض أو ہ مستحاضة فہو عیب   ١    لأن ارتفاع الدم واستمرارہ علامة الداء   ٢    ویعتبر ف الارتفاع أقصی غایة البلوغ وہو سبع عشرة سنة فیہا عند أب حنیفة رحمہ اللہ  ٣    ویعرف ذلک بقول الأمة فترد ذا انضم 

تشریح  : امام شافعی   فرماتے ہیں کہ کافر ہونا بھی ایک اہم صفت ہے اس لئے اگر اسکی شرط لگائی اور وہ نہیں ہے تو غلام واپس کیا جا سکتا ہے ، کیونکہ کافر بعض ایسی جگہ پر استعمال ہو سکتا ہے جہاں مسلمان ستعمال نہیں ہو سکتا ہے ، مثلا نماز کے وقت میں کافر غلام دکان کی حفاظت کر سکتا ہے ، جبکہ مسلم غلام کو جماعت کے ساتھ نماز پڑھنی ہے ۔ 
ترجمہ  : (٧٨)  اگر باندی بالغ ہے اور حیض نہیں آتا ہے ، یا وہ مستحاضہ ہے تو یہ عیب ہے ۔
ترجمہ  : ١  اس لئے کہ خون کا نہ آنا ، اور خون کا مسلسل جاری رہنا بیماری کی علامت ہے ۔
تشریح  : اگر باندی بالغ ہو گئی ہے پھر بھی اس کو حیض نہیں آرہا ہے تو بیماری کی علامت ہے ، اسی طرح باندی کو مسلسل استحاضہ آرہا ہے تو یہ بیماری کی علامت ہے جسکی بنا پر مشتری واپس کر سکتا ہے ۔
ترجمہ :  ٢   اور خون ختم ہونے میں بلوغ کی آخری مدت کا اعتبار کیا جائے گا اور وہ سترہ سال ہے امام ابو حنیفہ  کے نزدیک 
تشریح  : حیض ختم ہوگیا اس کا پتہ بلوغت کی آخری مدت سے ہوگا ، اور امام ابو حنیفہ  کے نزدیک سترہ سال ہے ، یعنی اس کے بعد بھی حیض نہیں آ ئے گا تو عیب شمار کیا جائے گا ۔
ترجمہ  : ٣   اور یہ پہچانا جائے گا باندی کے قول سے اور واپس کی جائے گی جبکہ اس کے ساتھ قسم کھانے سے بائع کا انکار شامل ہو ، قبضہ کرنے سے پہلے ہو یا بعد میں ہو ۔ 
تشریح  : یہ ایک اشکال کا جواب ہے کہ حیض نہ آنا ، یا استحاضہ کا مسلسل جاری ہونا چھپی ہوئی ہے تو مشتری بائع پر دعوی کیسے کر سکتا ہے، اور اس پر گواہی کون دے گا کیونکہ یہ چیز دوسرا آدمی نہیں دیکھ سکتا ، اس کا جواب دیا جا رہا ہے کہ خود باندی کے خبر دینے سے مشتری کو پتہ چلے گا ، اور دعوی کرنے کے بعد گواہ تو نہیں ہے اس لئے بائع کو قسم کھانے کے لئے کہا جائے گا ، پس اگر قسم کھا لی تو واپس نہیں کر سکے گا ، اور اگر قسم کھانے سے انکار کردیا تو مبیع واپس کر سکتا ہے، یہ حکم مشتری کے قبضہ کرنے سے پہلے بھی ہے اور قبضہ کرنے کے بعد بھی ۔
لغت  : نکول البائع : قسم کھانے سے انکار کرنے کو نکول کہا جاتا ہے ۔  انضم : ضم سے مشتق ہے ، ملانا ۔
 ترجمہ  : (٧٩)اگر مشتری کے پاس نیا عیب پیدا ہو جائے پھر اس عیب پر مطلع ہو جو بائع کے پاس تھا تو مشتری کے لئے جائز ہے کہ عیب کے نقصان کا رجوع کرے اور مبیع واپس نہ لوٹائے۔

Flag Counter