Deobandi Books

اثمار الہدایہ شرح اردو ہدایہ جلد 8

147 - 540
الولد ولا یخل بالمقصود ف الغلام وہو الاستخدام لا أن یکون الزنا عادة لہ علی ما قالوا لأن اتباعہن یخل بالخدمة.(٧٧) قال والکفر عیب فیہما   ١    لأن طبع المسلم ینفر عن صحبتہ ولأنہ یمتنع صرفہ ف بعض الکفارات فتختل الرغبة    ٢   فلو اشتراہ علی أنہ کافر فوجدہ مسلما لا یردہ لأنہ زوال العیب.   ٣    وعند الشافع یردہ لأن الکافر یستعمل فیما لا یستعمل فیہ المسلم 

گی۔اس لئے باندی میں زناکار ہونا، حرامی ہونا عیب ہے۔غلام سے نسل نہیں بڑھانا ہے اس لئے اس میں یہ دونوں باتیں عیب نہیں ہیں۔ہاں غلام زنا میں اتنا مشغول ہے کہ خدمت کرنے میں خلل انداز ہوتا ہے تو پھر یہ عیب شمار ہوگا۔اور اس کے ماتحت بائع کو واپس کیا جائے گا
وجہ :  (١) دلیل یہ قول تابعی ہے۔ عن شریح اختصم الیہ فی امة زنت فقال الزنا یرد منہ۔( مصنف عبد الرزاق، باب یرد من الزنا والحبل ، ج ثامن، ص١٢٨، نمبر ١٤٨١٣) اس میں باندی زنا کی وجہ سے لوٹائی گئی۔(٢)عن الزھری قال یرد فی البیع من الریب کلھا الزنا و السرق و شرب الخمر ، و اشابھہ ( مصنف عبد الرزاق، باب یرد من الزنا والحبل ، ج ثامن، ص١٢٨، نمبر١٤٨١٤) اس قول تابعی میں ہے کہ زنا ، چوری ، شراب پینا وغیرہ سب سے باندی واپس کی جاتی ہے 
ترجمہ  : (٧٧)  اور کفر دونوں میں عیب ہے ۔ 
ترجمہ  :  ١  اس لئے کہ مسلمان کی طبیعت کافر کی صحبت سے متنفر کرتی ہے ۔  اور اس لئے کہ بعض کفارات میں صرف کرنا ممتنع ہے ، اس لئے رغبت کم ہوجائے گی ۔ 
تشریح  : اگر غلام اور باندی کو مسلمان کہہ کر خریدا اور وہ دونوں کافر نکلے تو یہ غلام اور باندی دونوں میں عیب ہے اور اس کی وجہ سے مشتری دونوں کو واپس کر سکتا ہے ۔ کیونکہ مسلمان کی طبیعت مسلمانوں سے نفرت کرتی ہے ۔ دوسری وجہ یہ ہے کہ کافر غلام کو  کفارہ قتل میں آزاد نہیں کر سکتا اس لئے اس کے خریدنے میں رغبت کم ہوگی ، اس لئے یہ عیب ہے ۔ 
ترجمہ  :  ٢   پس اگر اس شرط پر خریدا کہ وہ کافر ہے اور اس کو مسلمان پایا تو واپس نہیں کر سکتا اس لئے کہ عیب کا زوال ہے  
تشریح  :  اگر اس شرط پر غلام خریدا کہ وہ کافر ہو اور وہ مسلمان نکلا تو واپس نہیں کر سکتا ، کیونکہ مسلمان ہونا عیب نہیں ہے ، بلکہ ایک بڑی خوبی ہے اس لئے اس کے ماتحت واپس نہیں کرسکتا ۔ 
اصول : عیب کی شرط پر خریدا اور خوبی نکل آئی تو واپس نہیں کرسکتا ۔
ترجمہ  :  ٣  امام شافعی   کے نزدیک واپس کر سکتا ہے اس لئے کہ کافر کبھی استعمال کیا جاتا ہے ایسی چیز میں جس میں مسلم استعمال نہیں کیا جاتا ہے ، اور اس شرط کا فوت ہونا عیب کے درجے میں ہے ۔ 

Flag Counter