Deobandi Books

اثمار الہدایہ شرح اردو ہدایہ جلد 8

146 - 540
ون کان قلما یزول فلا بد من المعاودة للرد. (٧٤)قال والبخر والذفر عیب ف الجاریة    ١   لأن المقصود قد یکون الاستفراش وطلب الولد وہما یخلان بہ(٧٥) ولیس بعیب ف الغلام ]لأن المقصود الاستخدام ولا یخلان بہ[ لا أن یکون من داء    ١   لأن الداء عیب(٧٦) والزنا وولد الزنا عیب ف الجاریة دون الغلام   ١    لأنہ یخل بالمقصود ف الجاریة وہو الاستفراش وطلب 

ہے ، چاہے بالغ ہونے سے پہلے ، یا بالغ ہونے کے بعد تب غلام ، اور باندی کو واپس کر سکتا ہے ، کیونکہ ہو سکتا ہے کہ بائع کے یہاں جنون پیدا ہوا ہو اور مشتری کے یہاں اللہ تعالی نے اس کو ختم کر دیا ہو اس لئے واپس کرنے کے لئے مشتری کے یہاں دوبارہ جنون کاظاہر ہونا ضروری ہے ۔
ترجمہ  :  (٧٤) منہ کی بدبو اور بغل کی بدبو عیب ہے باندی میں۔ 
ترجمہ  : ١  اس لئے کہ مقصود کبھی فراش بنانا ہے اور یہ دونوں عیب فراش بنانے میں مخل ہیں ۔
ترجمہ : (٧٥) اور نہیں ہے عیب غلام میں مگر یہ کہ بیماری کی وجہ سے ہو۔ ۔ اس لئے کہ بیماری خود عیب ہے ۔
ترجمہ  :  ١   اس لئے کہ مقصود  خدمت  لینا ہے اور یہ دونوں عیب خدمت لینے میں مخل نہیں ہیں ۔ 
 تشریح  :باندی کے ساتھ مولی رات گزارے گا۔پس اگر باندی میں منہ کی بدبو یا بغل کی بدبو ہو تو رات گزارنا مشکل ہوگا۔اور نفع اٹھانے سے محروم رہے گااس لئے باندی میں منہ کی بدبو اور بغل کی بدبو عیب ہیں ۔ان کی وجہ سے باندی کو واپس کر سکتا ہے۔البتہ غلام کے ساتھ رات گزارنا نہیںہے اس سے صرف خدمت لینا ہے اور منہ کی بدبو اور بغل کی بدبو خدمت لینے میں مخل نہیں ہیں ، اس لئے غلام کو واپس نہیں کرسکتا ۔ 
 لغت : البخر : منہ کی بدبو۔ الذفر : بغل کی بدبو۔ الجاریة : باندی۔ داء : بیماری۔
ترجمہ  :( ٧٦) زنا اور ولد الزنا ہونا عیب ہے باندی میں نہ کہ غلام میں۔
ترجمہ  : ١   اس لئے کہ زنا کرانا باندی میںمقصود میں خلل انداز ہے ، اور وہ فراش بنانا ہے اور بچہ پیدا کرنا ہے ، اور غلام کے مقصود میں خلل انداز نہیں ہے اور وہ خدمت لینا ہے ، مگر یہ کہ زنا کی عادت ہو گئی ہو جیسا کہ لوگوں نے کہا ، اس لئے کہ عورتوں کے پیچھے جانے سے خدمت میں خلل اندزا ہوگا۔       
تشریح  : زنا والی عورت ہوگی تو اس سے جو نسل چلے گی وہ خراب عادت کی ہوگی۔اور باندی سے نسل بڑھانا ہے تو گویا کہ خراب عادت ڈالنے والی عورت آگئی اس لئے باندی میں زناکار ہونا عیب ہے۔اسی طرح باندی تو خود زناکار نہیں ہے لیکن اس کی ماں نے زنا کرکے اس کو پیدا کیا ہے اور یہ باندی حرامی ہے اب اس سے جو نسل ہوگی وہ بھی حرامی اور عیب دار کہلائے 

Flag Counter