Deobandi Books

اثمار الہدایہ شرح اردو ہدایہ جلد 8

145 - 540
لخبث ف الباطن    ٣   والمراد من الصغیر من یعقل فأما الذ لا یعقل فہو ضال لا آبق فلا یتحقق عیبا. (٧٣)قال والجنون ف الصغر عیب أبدا    ١   ومعناہ ذا جن ف الصغر ف ید البائع ثم عاودہ ف ید المشتر فیہ أو ف الکبر یردہ لأنہ عین الأول ذ السبب ف الحالین متحد وہو فساد الباطن  ٢    ولیس معناہ أنہ لا یشترط المعاودة ف ید المشتر لأن اللہ تعالی قادر علی زالتہ 

کی وجہ سے ہے ، اور چوری کرنا بے پرواہی کی وجہ سے ہے ، اور یہ دونوں بالغ ہونے کے  بعد خبث باطن کی وجہ سے ہے ۔ 
تشریح : بچپنے میں یہ عیوب کسی اور سبب سے ہیں ، اور بالغ ہونے کے بعد کسی اور سبب سے ہیں اس لئے یہ عیوب ایک نہیں ہیں اس لئے واپس نہیں کر سکتا ۔ 
ترجمہ  : ٣  اور بچپنے سے مراد ہے جو سمجھتا ہو بہر حال جو  نہ سمجھتا ہو وہ گمراہ ہے ، بھاگنے والا نہیں ہے اسلئے یہ عیب نہیں ہے 
تشریح :  بچپنے کی بھی دو حالتیں ہیں ، اگر شعور نہیں ہے اور بھاگ گیا تو یہ بھاگنا نہیں ہے اس کو ضال اور گمراہ کہتے ہیں ، کیونکہ اس کو شعور ہی نہیں ہے ، اس لئے یہ بائع یا مشتری کے یہاں عیب ہی نہیں ہے ، اور اگر شعور ہے اور بھاگا تو اس کو بھاگنا کہتے ہیں جو غلام میں عیب ہے ۔ یہی حال چوری ، اور پیشاب کرنے کا ہے ۔ 
لغت  : ضال  :  بغیر عقل کے کہیں بھٹک جائے اس کو ضال کہتے ہیں ۔ آبق :  جان کر بھاگنا ۔ 
ترجمہ  :  (٧٣)  جنون بچپنے میں عیب ہے ہمیشہ کے لئے ۔ 
ترجمہ  : ١  اس عبارت کا معنی یہ ہے کہ اگر بائع کے ہاتھ میں بچپنے میں مجنون ہوا پھر مشتری کے ہاتھ بچپنے میں ہی دوبارہ ہوا ، یا بالغ ہونے کے بعد دوبارہ ہوا تو واپس کر سکتا ہے، اس لئے کہ پہلا ہی ہے اس لئے کہ دونوں حالتوں میں سبب ایک ہی ہے اور وہ ہے عقل کا خراب ہونا ۔ 
اصول  : جنون کا سبب ہمیشہ ایک ہی رہتا ہے ۔
تشریح  : ایک مرتبہ مجنون ہو جائے تو موت تک ختم نہیں ہوتا ، اس لئے  بائع کے یہاں بچپنے میں مجنون ہوا تو مشتری کے یہاں جا کر بچپنے میں جنون کا اظہار ہو یا بالغ ہونے کے بعد اظہار ہو ہر حال میں اگر مشتری اس عیب سے راضی نہ ہوا تو واپس کر سکتا ہے ۔ اس لئے کہ دونوں کا سبب ایک ہی ہے ، پیشاب اور چوری کی طرح الگ الگ سبب نہیں ہے ۔  
 ترجمہ  : ٢  اس عبارت کا یہ معنی نہیں ہے کہ مشتری کے ہاتھ میں دوبارہ ظاہر ہونے کی شرط نہیں ہے ، اس لئے کہ اللہ تعالی قادر ہے جنون کے زائل کرنے پر ، اگر چہ کم ختم ہوتا ہے ، اس لئے واپس لوٹانے کے لئے دوبارہ ظاہر ہونا ضروری ہے ۔  
تشریح  : اس عبارت کا مطلب یہ ہے کہ بائع کے یہاں جنون ظاہر ہوا تو مشتری کے یہاں بھی جنون کا ظاہر ہونا ضروری 

Flag Counter