Deobandi Books

اثمار الہدایہ شرح اردو ہدایہ جلد 8

144 - 540
المشتر ف صغرہ فلہ أن یردہ لأنہ عین ذلک ون حدثت بعد بلوغہ لم یردہ لأنہ غیرہ    ٢   وہذا لأن سبب ہذہ الأشیاء یختلف بالصغر والکبر فالبول ف الفراش ف الصغر لضعف المثانة وبعد الکبر لداء ف باطنہ والباق ف الصغر لحب اللعب والسرقة لقلة المبالاة وہما بعد الکبر 

بچپنے میں بھاگنا اس لئے ہوتا ہے کہ اس کو کھیل سے محبت ہے اور بالغ ہونے کے بعد سمجھدار ہو گیا ہے اب بھاگنا فطری خباثت کی وجہ سے ہے۔بچپنے میں چوری کرنا اس لئے ہوتا ہے کہ اس کو پرواہ نہیں ہے اور بالغ ہونے کے بعد فطری خباثت کی وجہ سے ہوتا ہے۔ اس لئے بچپنے میں یہ عیوب کوئی اور ہیں اور بالغ ہونے کے بعد یہ عیوب بالکل دوسرے ہیں۔ اس لئے بچپنے میں یہ عیوب بائع کے پاس ہوتے تھے اور مشتری کے پاس جانے کے بعد بچپنے میں یہ عیوب ظاہر نہیں ہوئے بلکہ بالغ ہونے کے بعد ظاہر ہوئے تو مشتری عیب کے ماتحت ان غلاموں کو واپس نہیں کر سکتا۔ ، نوٹ یہاں بچپنے سے مراد شعور والا بچپنا ہے ، ورنہ  دو سال کے اندر اندر تو سب بچہ پیشاب کرتا ہے اس لئے یہ عیب نہیں ہے۔  
وجہ  :(١)کیونکہ بائع کے پاس سے یہ عیوب آئے ہی نہیں ہیں۔(٢)  قول تابعی میں ہے ۔ عن حماد فی رجل اشتری عبدا فاخبرانہ ابق وھو صغیر قال لا یرد من ذلک ،انما یرد من ذلک اذا فعلہ وھو کبیر (مصنف عبد الرزاق ، باب ھل یرد من العسر والشین والحمق والابق ،ج ثامن، ص ١٢٩، نمبر ١٤٨١٩) اس اثر میں بچپنے میں بھاگنے سے لوٹانے کی اجازت نہیں دی۔  
اصول:  بائع کے یہاں سے عیب نہ آیا ہو تو مشتری واپس نہیں کر سکتا۔  
لغت : الاباق  :  بھاگنا۔  السرقة  :  چوری کرنا۔  یعاودہ  :  دوبارہ ظاہر ہو۔
ترجمہ  :  ١   اس عبارت کا معنی یہ ہے کہ اگر بائع کے پاس ظاہر ہوجائے بچپنے میں پھر مشتری کے پاس ظاہر ہو بچپنے میں تو مشتری کے لئے جائز ہے کہ اس کو واپس کرے اس لئے کہ وہی پرانا ہے، اور اگر بالغ ہونے کے بعد پیدا ہوئے تو واپس نہیں کر سکتا اس لئے کہ یہ  عیوب اور ہیں ۔ 
 تشریح  : بچپنے میں پیشاب کرنا وغیرہ بائع کے یہاں تھے اور بالغ ہونے سے پہلے بھی وہی عیب مشتری کے یہاں ظاہر ہوئے تو دونوں عیب ایک ہی ہیں اس لئے مشتری واپس کر سکتا ہے اس لئے کہ بائع کے یہاں ہی کا عیب ہے ۔ اور اگر بالغ ہونے کے بعد یہ عیوب ہوئے تو یہ عیوب دوسرے ہیں جو مشتری کے یہاں پیدا ہوئے ، اس لئے واپس نہیں کر سکتا۔  
ترجمہ :  ٢  اس لئے کہ ان چیزوں کے اسباب نا بالغ اور بالغ میں مختلف ہیں ، اس لئے کہ بستر میںپیشاب کرنا بچپنے میں مثانہ کمزور ہونے کی وجہ سے ہے ، اور بالغ ہونے کے بعد پیٹ میں کسی بیماری کی وجہ سے ہے ، اور بھاگنا بچپنے میں کھیل کی محبت 

Flag Counter