Deobandi Books

اثمار الہدایہ شرح اردو ہدایہ جلد 8

143 - 540
البیع ولا عند القبض لأن ذلک رضا بہ. (٧١)قال وکل ما أوجب نقصان الثمن ف عادة التجار فہو عیب    ١   لأن التضرر بنقصان المالیة وذلک بانتقاص القیمة والمرجع ف معرفتہ عرف أہلہ.(٧٢) والباق والبول ف الفراش والسرقة ف الصغیر عیب ما لم یبلغ فذا بلغ فلیس ذلک بعیب حتی یعاودہ بعد البلوغ    ١   ومعناہ ذا ظہرت عند البائع ف صغرہ ثم حدثت عند 

کرے گا تو اس عیب سے مشتری کی رضامندی شمار کی جائے گی ، جسکی وجہ سے اب مبیع واپس نہیں کرسکے گا ۔   
ترجمہ :(٧١) ہر وہ عیب جو ثمن کا نقصان واجب کرتا ہو تاجروں کی عادت میں وہ عیب ہے۔  
اصول : عیب میں وہاں کے محاورے کا اعتبار ہے۔
تشریح :  تاجر جس کو عیب کہتے ہوں اور جس عیب کی وجہ سے قیمت میں کمی واقع ہو جاتی ہو وہ عیب ہے۔  
ترجمہ  :  ١   اس لئے کہ نقصان ہونا مالیت کے کم ہونے سے ہے ، اور یہ قیمت کے کم ہونے سے ہے اور اس کی معلومات تاجروں کے عرف پر موقوف ہے ۔ 
تشریح  :  یہ دلیل عقلی ہے ، کہ جس عیب سے مالیت کم ہوتی ہو اس کو نقصان سمجھا جائے گا ، اور کس عیب سے مالیت کم ہوتی ہے اس کے بارے میں تاجروں کا عرف اصل مرجع ہے اس لئے تاجروں کے عرف کو دیکھا جائے گا کہ کن کن عیبوں سے مالیت کم ہوتی ہے ۔
ترجمہ  : (٧٢) بھاگنا اور چارپائی میں پیشاب کرنا اور بچپنے میں چوری کرنا عیب ہیں جب تک بالغ نہ ہو۔پس جب بالغ ہو جائے تو پہلے والا عیب نہیں ہے جب تک کہ بالغ ہونے کے بعد پھر نہ کرے۔  
اصول یہ مسئلہ اس اصول پر ہے کہ بچپنے میں بھاگنا الگ عیب ہے ،اور بالغ ہونے کے بعد یہی بھاگنا الگ عیب ہے ، ایک نہیں ہے ۔ اسی طرح بچپنے میں چوری کرنا یا پیشاب کرنا الگ عیب ہیں ، اور بالغ ہونے کے بعد یہی چوری کرنا اور پیشاب کرنا الگ عیب ہیں ۔
 تشریح  :اس عبارت میں کہنا چاہتے ہیں کہ غلام کو بچپنے میں خریدا اور اس میں یہ عیوب تھے ، اور مشتری کے یہاں جا کر بچپنے ہی میں یہ عیوب ظاہر ہوئے تو یہ عیوب بائع کے یہاں سے آئے ہوئے ہیں اس لئے اس کے ماتحت مبیع واپس کر سکتا ہے ، لیکن اگر بچپنے میں ظاہر نہیں ہوئے ، بلکہ بالغ ہونے کے بعد ظاہر ہوئے تو یہ عیب بائع کے یہاں سے نہیں آئے بلکہ مشتری کے یہاں الگ سے پیدا ہوئے ہیں اس لئے اس کے ماتحت مبیع واپس نہیں کرسکتا ، کیونکہ یہ بائع کے یہاں کے عیوب نہیں ہیں ۔ چارپائی میں پیشاب کرنا بچپنے میں مثانہ کی کمزوری کی وجہ سے ہوتا ہے۔اور بالغ ہونے کے بعد پیٹ میں بیماری کی وجہ سے ہوتا ہے۔ 

Flag Counter