Deobandi Books

اثمار الہدایہ شرح اردو ہدایہ جلد 8

136 - 540
ویکون فسخا من الأصل. (٦٥)ومن مات ولہ خیار الرؤیة بطل خیارہ  ١   لأنہ لا یجر فیہ الرث عندنا وقد ذکرناہ ف خیار الشرط(٦٦) ومن رأی شیئا ثم اشتراہ بعد مدة فن کان علی الصفة الت رآہ فلا خیار لہ  ١   لأن العلم بأوصافہ حاصل لہ بالرؤیة السابقة وبفواتہ یثبت الخیار لا ذا کان لا یعلمہ مرئیہ لعدم الرضا بہ(٦٧) ون وجدہ متغیرا فلہ الخیار   ١  لأن تلک الرؤیة 

واپس کردے تو یہ عقد پورا ہونے سے پہلے تفریق صفقہ  ہے ۔ یہ جائز نہیں ہے ۔  
ترجمہ  : ( ٦٥)  کسی کا انتقال ہوا اور اس کو خیار رویت تھا ، تو اس کا خیار باطل ہوجائے گا ۔ 
ترجمہ  :  ١  اس لئے کہ ہمارے نزدیک اس میں وراثت جاری نہیں ہوتی، جیسا کہ ہم نے خیار شرط میں ذکر کیا ۔
وجہ :(١) یہ اختیار ،ارادے اور چاہت کا نام ہے کہ بیع جائز قرار دیںیا نہ دیں۔ ورنہ ایجاب اور قبول پہلے ہو چکے ہیں۔ اور ارادے معنوی شی ہیں وہ منتقل نہیں ہوتے اس لئے اختیار ورثہ کی طرف منتقل نہیں ہوگا (٢) حدیث میں اشارہ ہے  عن عبد اللہ بن عمر ان رسول اللہ ۖ قال المتبایعان کل واحد منھما بالخیار علی صاحبہ مالم یتفرقا الا بیع الخیار۔( بخاری شریف، باب البیعان بالخیار مالم یتفرقا ص ٢٨٣ نمبر ٢١١١ ) اس حدیث میں صرف المتبایعان یعنی بائع اور مشتری کو اختیار دیا گیا ہے۔جس کا مطلب یہ ہوگا کہ کسی اور کو یہ اختیار نہیں ہوگا۔ 
ترجمہ  : (٦٦) کسی نے کوئی چیز دیکھی پھر اس کو ایک مدت کے بعد دیکھا پس اگر اسی صفت پر ہے جیسا دیکھا تھا تو اس کے لئے اختیار نہیں ہے۔
اصول : حقیقت کو معلوم کرنے والی رویت خیار رویت ساقط کرنے کے لئے کافی ہوتی ہے (٢) جو رویت حقیقت کا علم نہ دے وہ خیار رویت ساقط کرنے کے لئے کافی نہیں۔
تشریح:  اس رویت سے خیار رویت ساقط ہوگا جس سے مبیع کی حقیقت کا علم ہو جائے۔اور اگر مبیع کی حقیقت کا علم نہ ہو تو وہ رویت اختیار کے ساقط کرنے کے لئے کافی نہیں۔اب اگر مثلا چھ ماہ پہلے ایک چیز کو دیکھا تھا اور اسی حال پر وہ مبیع موجود ہے تو پہلی رویت حقیقت معلوم کرنے کے لئے کافی ہے ۔اس لئے مشتری کو خیار رویت نہیں ملے گا۔
وجہ   : (١)اس  قول تابعی میں اس کا ثبوت ہے ۔ عن ابن سیرین قال اذا ابتاع رجل منک شیئا علی صفة فلم تخالف ما وصفت لہ فقد وجب علیہ البیع۔ (مصنف عبد الرزاق ، باب البیع علی الصفة وہی غائبة، ج ثامن، ص٣٥ ،نمبر ١٤٣١٥) اس اثر میں ہے کہ اسی صفت پر موجود ہے تو خیار رویت نہیں ملے گا۔بیع واجب ہوگی۔
ترجمہ  : (٦٧)اور اگر اس کو بدلا ہوا پایا تو مشتری کے لئے خیار رویت ہے۔  

Flag Counter