Deobandi Books

اثمار الہدایہ شرح اردو ہدایہ جلد 8

134 - 540
الحج.  ٣  وقال الحسن یوکل وکیلا بقبضہ وہو یراہ وہذا أشبہ بقول أب حنیفة لأن رؤیة الوکیل کرؤیة الموکل علی ما مر آنفا.(٦٤) قال ومن رأی أحد الثوبین فاشتراہما ثم رأی 

ادائیگی ہوجاتی ہے ، اس کے لئے دو مثالیں دی ہیں ]١[ ایک یہ کہ کوئی آدمی گونگا ہو ہونٹوں کو قرأت کی طرح حرکت دے دینے سے قرأت ادا ہوجاتی ہے ، اور یہ قرأت کے مشابہ ہے ۔ ]٢[ دوسری مثال دی ہے کہ حج کا احرام کھولنا ہے اور سر پر بال نہیں ہے تو سر پر اُسترہ پھیر دینے سے حلق شمار کر دیا جائے گا ، اور احرام کھل جائے گا ، اسی طرح نا بینا کو زمین کے اوپر کھڑا کر دینے سے خیار رویت ساقط ہوگا 
لغت  : الشفتیین: شفةسے مشتق ہے اور تثنیہ کا صیغہ ہے ، دونوں ہونٹ۔اخرس : گونگا۔الموسی  : اُسترہ  ۔     
ترجمہ  :  ٣  حضرت حسن  نے فرمایا کہ کسی کو قبضے کا وکیل بنائے ، اور وہ اس حال میں قبضہ کرے کہ دیکھ رہا ہو ]تو نابینا کا خیار رویت ساقط ہوجائے گا [ یہ امام ابو حنیفہ خے قول کے مشابہ ہے اس لئے کہ وکیل کی رویت مؤکل کی رویت ہے جیسا کہ ابھی گزر گیا ۔ 
تشریح :  امام حسن  کی رائے ہے کہ نابینا قبضے کا وکیل بنائے اور وہ دیکھتے ہوئے قبضہ کرے تو نابینا کا خیار رویت ساقط ہوجائے گا ، یہ امام ابو حنیفہ  کے قول کے مشابہ ہے، کیونکہ امام ابو حنیفہ  کے نزدیک وکیل کی رویت سے مؤکل کی رویت ساقط ہوجاتی ہے۔
ترجمہ  :( ٦٤)کسی نے دو کپڑوں میں سے ایک کو دیکھا پھر دونوں کو خرید لیا پھر دوسرے کپڑے کو دیکھا تو اس کے لئے جائز ہے کہ دونوں کپڑوں کو واپس کردے ۔
اصول : (١)یہاں یہ اصول جاری ہے کہ مبیع مختلف ہیں اس لئے ایک کو دیکھنا دوسرے کے لئے کافی نہیں۔اس لئے دوسرے میں خیار رویت ملے گا(٢)پوری مبیع واپس ہوگی آدھی نہیں۔
 تشریح : صرف ایک کپڑے کو دیکھا تھا اور ایک ہی بیع میں دوسرے کپڑے کو بھی خرید لیا جس کو دیکھا نہیں تھا تو دوسرے کپڑے کے خیار رویت کے ماتحت دونوں کپڑوں کو واپس کر سکتا ہے۔  
وجہ :  (١)دونوں کپڑے مختلف ہیں۔ایک کو دیکھنا دوسرے کے لئے کافی نہیں ہے اس لئے دوسرے کپڑے میں خیار رویت ملے گا اور چونکہ بیع ایک ہی ہے اور ایک کپڑے کو واپس کرے گا تو آدھی مبیع رہ جائے گی اور آدھی واپس ہوگی اس لئے واپس کرے گا تو دونوں اور رکھے گا تو دونوں کپڑے۔(٢)قول تابعی میں ہے  عن الشعبی فی رجل اشتری رقیقا جملة فوجد بعضھم عیبا قال یردھم جمیعا او یأخذھم جمیعا (مصنف عبد الرزاق ، باب الرجل یشتری المبیع جملة فیجد 

Flag Counter