Deobandi Books

اثمار الہدایہ شرح اردو ہدایہ جلد 8

133 - 540
کما ف البصیر(٦٣) ولا یسقط خیارہ ف العقار حتی یوصف لہ   ١  لأن الوصف یقام مقام الرؤیة کما ف السلم.   ٢  وعن أب یوسف رحمہ اللہ أنہ ذا وقف ف مکان لو کان بصیرا لرآہ وقال قد رضیت سقط خیارہ لأن التشبہ یقام مقام الحقیقة ف موضع العجز کتحریک الشفتین یقام مقام القراء ة ف حق الأخرس ف الصلاة وجراء الموسی مقام الحلق ف حق من لا شعر لہ فی 

ساقط ہو جائے گا۔اور چکھ کر معلوم کی جا سکتی ہو تو چکھ کر دیکھ لیا تو خیار ساقط ہو جائے گا۔جس طرح آدمی دکھنے والا ہو اور ٹٹول کر یا سونگھ کر یا چکھ کر دیکھ لے تو خیار ساقط ہو جائے گا۔ اسی طرح نابینا بھی ایسا کرلے تو خیار ساقط ہو جائے گا۔یا پھر مبیع دیکھنے کا کسی کو وکیل بنالے اور وکیل دیکھ لے تو نابینا کا دیکھنا شمار کیا جائے گااور اس کا خیار ساقط ہو جائے گا۔  
لغت : یجس : ٹٹول لے، چھو کر دیکھ لے۔ یشم : سونگھ لے۔ البصر : دیکھنے والے۔
ترجمہ  : (٦٣)  اور زمین میں اس کا خیار ساقط نہیں ہوگا یہاں تک کہ اس کا وصف بیان کردے۔ 
ترجمہ  :  ١  اس لئے کہ وصف دیکھنے کے قائم مقام ہوتا ہے جیسا کہ بیع سلم میں ہوتا ہے ۔ 
تشریح : نابینا نے زمین خریدی اب اس کو ٹٹول کر یا سونگھ کر یا چکھ کر معلوم نہیں کر سکتا اس لئے اس کی خیار کے ساقط کرنے اور مکمل رضامندی کا طریقہ یہ ہے کہ بائع زمین کی پوری حقیقت بیان کرے اور پورا وصف بیان کرے ۔ان کو سن کر نابینا راضی ہو جائے تو خیار رویت ساقط ہو جائے گا۔ اس کی ایک مثال دیتے ہیں کہ بیع سلم میں مبیع سامنے نہیں ہوتی ہے ، صرف اس کی صفت بیان کردے تو مبیع حاضر سمجھی جاتی ہے ، اور خیار باقی نہیں رہتا ، اسی طرح یہاں نا بینا کے سامنے زمین کی صفت بیان کردی جائے اور وہ اس سے راضی ہوجائے تو خیار رویت ساقط ہوجائے گا ۔۔ العقار  :  زمین۔
ترجمہ  :  ٢  حضرت امام ابو یوسف  سے ایک روایت یہ ہے کہ نابینا کا زمین کے ایسی جگہ کھڑا کر دیا جائے کہ اگر وہ دیکھنے والا ہوتا تو پوری زمین کو دیکھ لیتا اور کہہ دے میں راضی ہوگیا تو خیار  رویت ساقط ہوجائے گا ۔اس لئے کہ جہاں عاجزی ہے وہاں تشبیہ حقیقت کے قائم مقام ہوتی ہے ، جیسے گونگے کے حق میں ہونٹ کو ہلانا قرأة کے قائم مقام ہے نماز میں ۔ اور استرے کا چلانا حلق کے قائم مقام ہے اس کے حق میں جس کا بال نہیں ہے ، حج میں ۔ 
تشریح  : حضرت امام ابو یوسف  کی ایک روایت یہ ہے کہ نا بینا کو زمین کی اونچائی پر  ایسی جگہ کھڑا کر دے کہ اگر دیکھنے والا آدمی ہوتا تو خریدی ہوئی پوری زمین دیکھ لیتا ، اور اس وقت نا بینا یہ کہہ دے کہ میں اس سے راضی ہوگیا تو خیار رویت ساقط ہوجائے گا ۔
وجہ : اس کی وجہ یہ بیان کرتے ہیں کہ اگر اصل کام کرنے سے عاجز ہو تو بعض مرتبہ اس کے مشابہ کام کر لینے سے اصل کی 

Flag Counter