Deobandi Books

اثمار الہدایہ شرح اردو ہدایہ جلد 8

132 - 540
بعدہ فکذا لا یملکہ وکیلہ   ٨  وبخلاف الرسول لأنہ لا یملک شیئا ونما لیہ تبلیغ الرسالة ولہذا لا یملک القبض والتسلیم ذا کان رسولا ف البیع.(٦١)قال وبیع الأعمی وشراؤہ جائز ولہ الخیار ذا اشتری   ١  لأنہ اشتری ما لم یرہ وقد قررناہ من قبل(٦٢) ثم یسقط خیارہ بجسہ المبیع ذا کان یعرف بالجس وبشمہ ذا کان یعرف بالشم وبذوقہ ذا کان یعرف بالذوق   ١ 

مؤکل کے قبضہ کے باوجو خیار شرط ختم نہیں ہوتا تو وکیل کے قبضہ کے باوجود بھی خیار شرط ختم نہیں ہوگا ۔
ترجمہ  : ٨  بخلاف قاصد کے اس لئے کہ کسی چیز کا مالک نہیں ہوتا اس پر تو صرف پیغام پہنچا دینا ہے ، اسی لئے اگر وہ بیع میں قاصد تو قبضہ کرنے اور سپرد کرنے کا مالک نہیں ہوتا۔
تشریح  : مشتری نے کسی کو قاصد بنایااور کہا کہ بائع سے کہہ دو کہ میں مبیع پر قبضہ کرنا چاہتا ہوں اور بائع نے اس قاصد کو قبضہ دے دیا تو اس سے مشتری کا خیار رویت ساقط نہیں ہوگا ، کیونکہ قاصد کے ذمے قبضہ کرنا ہی نہیں ہے یہ تو بائع نے اپنی شرافت سے قبضہ دے دیا ، اس کے ذمے تو صرف پیغام پہنچانا ہے ، اس لئے اس کے قبضہ سے خیار رویت ساقط نہیں ہو گا ، اس کی مثال دیتے ہیں کہ یہی وجہ ہے کہ اگر بیع میں کسی کو قاصد بنایا کہ جا کر یہ کہہ دو کہ میں اس مبیع کو خریدنا چاہتا ہوں تو اس سے قاصد نہ ثمن پر قبضہ کر سکتا ہے اور نہ مبیع کو سپرد کر سکتا ہے ۔
ترجمہ  : ( ٦١)  نابینا کا بیچنا اور اس کا خریدناجائز ہے لیکن اس کے لئے خیار رویت ہوگا جب خریدے۔  
ترجمہ  : ١  اس لئے کہ بغیر دیکھے خریدا ہے۔ اس کی تفصیل پہلے بیان کر دی ہے ۔
تشریح : نابینا کا خریدنا اور بیچنا اس لئے جائز ہے کہ وہ آدمی ہے، عاقل و بالغ ہے۔انسانی ضرورت اس کے ساتھ لگی ہوئی ہے۔اس لئے اس کا خریدنا اور بیچنا دونوں جائز ہیں۔لیکن چونکہ آنکھ نہ ہونے کی وجہ سے مبیع کو دیکھا نہیں ہے اس لئے اس کو خیار رویت ہوگا۔ اس کے خیار رویت ساقط ہونے کے مختلف طریقے ہیں جس کی تفصیل آگے آرہی ہے۔       
ترجمہ  :  (٦٢)  پھر نابینا کا خیار ساقط ہو جائے گا اس طرح کہ مبیع کوٹٹولے اگر ٹٹولنے سے معلوم ہو سکتا ہو،یا اس کو سونگھ لے اگر سونگھنے سے معلوم ہو سکتا ہو،یا چکھ لے اگر چکھنے سے معلوم ہو سکتا ہوجیسا کہ دیکھنے والے آدمی میں ہوتا ہے۔ 
ترجمہ  : ١  جیسا کہ دیکھنے والا آدمی چکھ کر د یکھے تو خیار ساقط ہوتا ہے ۔ 
اصول : اصل پر عمل نہ کر سکتا ہو تو اس کے نائب پر عمل کرنا کافی ہوگا۔جس طرح وضو پر قدرت نہ ہو تو تیمم کرنا کافی ہوگا۔  
تشریح :  نابینا مشتری دیکھ نہیں سکتا ہے اس لئے مبیع کی حقیقت کو پہچاننے کے لئے جو دوسرے طریقے ہو سکتے ہیں ان کو استعمال کرنے سے اس کا خیار رویت ساقط ہو جائے گا۔ چنانچہ اگر سونگھ کر مبیع کی حقیقت معلوم ہو سکتی ہے اور سونگھ کر دیکھ لیا تو خیار 

Flag Counter