Deobandi Books

اثمار الہدایہ شرح اردو ہدایہ جلد 8

128 - 540
وہو اللحم یعرف بہ. وف شاة القنیة لا بد من رؤیة الضرع.١٠ وفیما یطعم لا بد من الذوق لأن ذلک ہو المعرف للمقصود.(٥٩)قال ون رأی صحن الدار فلا خیار لہ ون لم یشاہد بیوتہا   ١  وکذلک ذا رأی خارج الدار أو رأی أشجار البستان من خارج. وعند زفر لا بد من دخول داخل البیوت   ٢  والأصح أن جواب الکتاب علی وفاق عادتہم ف الأبنیة فن دورہم لم تکن متفاوتة یومئذ فأما الیوم فلا بد من الدخول ف داخل الدار للتفاوت والنظر لی الظاہر لا یوقع 

ترجمہ  :  ١٠  اور کھانے کی چیزوں میں چکھنا ضروری ہے اس لئے  چکھنے ہی سے مقصود حاصل ہوگا۔
تشریح  :  کھانے کی چیز خریدی تو اس کو چکھ کر دیکھنے سے خیار رویت ختم ہوگا ، کیونکہ چکھنے سے پتہ چلے گا کہ اس کا مزہ کیسا ہے ، اور یہی مقصود ہے ۔   
ترجمہ  :  (٥٩)اور اگر گھر کے صحن کو دیکھا تو مشتری کو اختیار نہیں ہوگا چاہے اس کے کمروں کو نہ دیکھا ہو۔  
تشریح : مصنف کے ملک میں کمرے ایک طرح کے ہوا کرتے تھے اور صحن کو دیکھنے سے کمروں کا اندازہ ہو جاتا تھا اس لئے فرمایا کہ صحن کے دیکھنے سے خیار رویت ساقط ہو جائے گا۔چاہے کمروں کو نہ دیکھا ہو۔لیکن جن ملکوں میں کمرے کے اندر کا حصہ الگ الگ انداز کا ہو ان ملکوں میں کمرے کے اند ردیکھنا ہوگا۔اس کے بغیر خیار رویت ساقط نہیں ہوگا وجہ اور اصول اوپر گزر گئے کہ جس چیز سے علم ہو اس کا دیکھنا کافی ہے۔
ترجمہ  : ١  ایسے ہی اگر گھر کے باہر کو دیکھا، یا باہر سے باغ کے درختوں کو دیکھا ] تو خیار ساقط ہوجائے گا [اور امام زفر  کے نزدیک ضروری ہے گھر کے اندر کو دیکھنا 
تشریح  : گھر کو باہر سے دیکھا ، یا باغ خرید رہا تھا اور باغ کے باہر سے درختوں کو دیکھ لیا تو خیار ساقط ہوجائے گا ، کیونکہ اس سے گھر کے اندر کا اور باغ کے اندرکا علم ہوجائے گا ۔لیکن یہ انکے زمانے کی بات تھی ۔چنانچہ حضرت امام زفر  فرماتے ہیں کہ گھر کے اندر اور باغ کے اندر دیکھنا ضروری ہے تب خیار ساقط ہوگا ، کیونکہ باہر سے دیکھنے سے اندر کے اوصاف کا علم نہیں ہو سکتا ۔  
ترجمہ  :  ٢   صحیح بات یہ ہے کہ گھروں کے بارے میں قدوری کتاب کا جواب  اس ملک کی عادتوں کے مطابق ہے  اس لئے اس زمانے میں انکے گھروں کے کمرے متفاوت نہیں ہوتے تھے ، بہر حال آج کل تو تفاوت کی وجہ سے گھر کے اندر دیکھنا ضروری ہے  ، کیونکہ ظاہر کے دیکھنے سے اندر کا علم نہیں ہو سکتا ۔ 
تشریح  : صاحب ہدایہ فرماتے ہیں کہ صاحب قدوری نے جو کہا کہ صحن  کے دیکھنے سے خیار رویت ساقط ہوجائے گا ، 

Flag Counter