Deobandi Books

اثمار الہدایہ شرح اردو ہدایہ جلد 8

127 - 540
وصف البقیة لأنہ مکیل یعرض بالنموذج ٦   وکذا النظر لی ظاہر الثوب مما یعلم بہ البقیة لا ذا کان ف طیہ ما یکون مقصودا کموضع العلم ٧   والوجہ ہو المقصود ف الآدم وہو والکفل ف الدواب فیعتبر رؤیة المقصود ولا یعتبر رؤیة غیرہ. ٨   وشرط بعضہم رؤیة القوائم. والأول ہو المرو عن أب یوسف رحمہ اللہ.  ٩  وف شاة اللحم لا بد من الجس لأن المقصود 

میں سے سب کو نہیں دکھلاتے  بلکہ نمونہ کے طور پر تھوڑا سا ہی دکھلاتے ہیں ۔      
ترجمہ :  ٦  ایسے ہی ایسے کپڑے کا ظاہری جس سے باقی اوصاف کا علم ہوتا ہو، مگرجبکہ اس کے تہہ میں ایسی چیز ہو جو مقصود ، جیسے بیل بوٹے ] تو ظاہری دیکھنا کافی نہیں ہوگا [ 
تشریح  : کپڑے کے تھان میں اوپر اور نیچے ایک ہی طرح کے ہیں تو اوپر کا حصہ دیکھ لینا تہہ کے لئے کافی ہوگا ، لیکن اگر تہہ کے اندر پھول بوٹے ہیں جو اوپر نہیں ہیں ، اور یہی مقصود ہیں تو اوپر کا دیکھنا اندر کے دیکھنے کے لئے کافی نہیں ہوگا ۔۔ العلم  :  نقش و نگار۔
ترجمہ  :  ٧  چہرہ آدمی میں مقصود ہے ، چہرہ اور چوتڑ جانور میں مقصود ہے اس  لئے مقصود کے دیکھنے کا اعتبار کیا جائے گا دوسرے عضو کے دیکھنے کا اعتبار نہیں کیا جائے گا ۔ 
تشریح  : آدمی کا چہرہ دیکھنے سے پورے انسان کا علم ہوجاتا ہے ، اس لئے باندی اور غلام کے چہرہ دیکھنے سے خیار رویت ختم ہوجائے گا ۔ جانور میں چہرہ او چوتڑ دیکھنے سے پورے جانور کا علم ہوجاتا ہے اس لئے چہرہ اور چوتڑ دیکھ لیا تو خیار رویت ختم ہوجائے گا ۔اور اگر چہرہ نہیں دیکھا کوئی اور عضو دیکھا تو اس سے خیار ختم نہیں ہوگا۔ ۔ الکفل : چوتڑ۔
ترجمہ  :  ٨ بعض حضرات نے پاؤں کے دیکھنے کی شرط لگائی ، اور پہلی روایت حضرت امام ابو یوسف  کی ہے ۔
تشریح  : بعض حضرات نے فرمایا کہ چہرہ اور چوتڑ کے ساتھ جانوروں کا چاروں پاؤں دیکھے تب خیار رویت ختم ہوگا ، کیونکہ یہ مقصود ہوتے ہیں ۔ پہلی روایت یعنی چہرہ اور چوتڑ کا دیکھنا کافی ہے حضرت امام ابو یوسف  کی ہے ۔  
ترجمہ  : ٩  گوشت کی بکری میں ضروری ہے  ٹٹول کر دیکھنا ، اس لئے کہ مقصود گوشت ہے اور وہ ٹٹولنے سے معلوم ہوگا ۔ اور پالنے والی بکری میں ضروری ہے تھن کو دیکھنا ۔ 
تشریح  :  ایسی بکری خریدی ہے جس کا گوشت کھانا ہے تو ٹٹول کر گوشت دیکھنا ہوگا ، اور  ایسی بکری ہے جسکو پالنا ہے تو اس کا تھن دیکھنا ہوگا اس سے خیار روت ساقط  ہوگا ، کیونکہ تھن کے بڑے چھوٹے ہونے سے دودھ زیادہ دے گی اور بچہ بھی بڑا ہوگا ۔۔ القنیة : ایسی بکری جو پالی جاتی ہو ۔

Flag Counter