Deobandi Books

اثمار الہدایہ شرح اردو ہدایہ جلد 8

125 - 540
(٥٨)قال ومن نظر لی وجہ الصبرة أو لی ظاہر الثوب مطویا أو لی وجہ الجاریة أو لی وجہ الدابة وکفلہا فلا خیار لہ   ١   والأصل ف ہذا أن رؤیة جمیع المبیع غیر مشروط لتعذرہ فیکتف برؤیة ما یدل علی العلم بالمقصود. ٢   ولو دخل ف البیع أشیاء فن کان لا تتفاوت آحادہا 

قبضہ دئے مبیع ہبہ کردی تو اس سے خیار رویت  ختم ہوجائے گا ، اس کی وجہ یہ ہے کہ مبیع دیکھنے کے  بعد مشتری کوئی ایسی حرکت کرے جس سے اندازہ ہوتا ہو کہ خیار رویت ختم کرکے بیع تام کرنا چاہتا ہے تو اس سے بھی خیار رویت ختم ہوجائے گا ، اور یہ تین حرکتیں اس پر دلالت کرتی ہے کہ خیار رویت ختم کرنا چاہتا ہے اس لئے اس سے خیار رویت ختم ہوجائے گا ۔ 
ترجمہ  : (٥٨)اگر ڈھیر کے اوپر کا حصہ دیکھا یا لپیٹے کپڑے کے ظاہری حصے کو دیکھا یا باندی کا چہرہ دیکھا یا جانور کا چہرہ دیکھا اور اس کا پچھلا حصہ دیکھا تو اس کے لئے خیار رویت نہیں ہے۔  
ترجمہ  :  ١   اس میں اصل یہ ہے کہ مبیع کے تمام عضو کو دیکھنا شرط نہیں ہے  اس کے متعذر ہونے کی وجہ سے اس لئے ایسے عضو کو دیکھنے پر اکتفا کیا جائے گا جس میں جاننا مقصود ہو ۔ 
اصول :   یہ مسئلہ اس اصول پر ہے کہ ۔جس حصے کے دیکھنے سے پوری مبیع کا علم ہو جائے اس حصے کے دیکھنے سے خیار رویت ساقط ہو جائے گا۔
تشریح :  مبیع کے ہر ہر عضو کو دیکھنا ضروری نہیں ہے ۔بلکہ عرف میں جس عضو یا جس حصے کو دیکھنا شمار کیا جاتا ہے اس حصے کو دیکھنا کافی سمجھا جائے گا۔اور اسی کو دیکھنے سے خیار رویت ختم ہو جائے گا۔مثلا ڈھیر کے اوپر کے حصے کو دیکھنے سے پورے ڈھیر کی معلومات ہو جاتی ہے۔اس لئے اوپر کے حصے کو دیکھنا کافی ہوگا۔اسی طرح باندی کے چہرے کو دیکھنے سے پوری باندی کا علم ہو جاتا ہے اس لئے چہرہ دیکھنے سے خیار رویت ساقط ہو جائے گا۔ جانور کے چہرے اور سرین کو دیکھنے سے پورا علم ہوتا ہے اوراس لئے انہیں کو دیکھنے سے خیار رویت ساقط ہو جائے گا۔   
لغت: صبرة : ڈھیر۔  مطویا  :  لپیٹا ہوا۔ کفل  :  جانور کی سرین۔
ترجمہ  :  ٢  اگر بیع میں کئی چیزیں شامل ہوں ، پس اگر اس کا ہر ایک متفاوت نہ ہو جیسے کیلی چیز اور وزنی چیز ، اور اس کی علامت یہ ہے کہ اس کا نمونہ پیش کیا جاتا ہو  تو ان میں سے ایک کے دیکھنے پر اکتفا کیا جائے گا ، ہاں جو کچھ دیکھا ہے اگر باقی اس سے گھٹیا ہے تو اس وقت اس کو اختیار ہوگا ۔ 
تشریح  : کئی چیزوں کی بیع ایک ساتھ کی اور کسی کو دیکھا نہیں ہے ، پس اگر وہ تمام ایک ہی سائز کی ہوں اور اس کے افراد میں تفاوت نہ ہو، جیسے کیلی اور وزنی چیزوں میں تفاوت نہیں ہوتا ہے ، تو ایک کے دیکھ لینے سے باقی کا دیکھنا شمار کیا جائے گا ، اور باقی 

Flag Counter