Deobandi Books

اثمار الہدایہ شرح اردو ہدایہ جلد 8

124 - 540
قبل الرؤیة وبعدہا لأنہ لما لزم تعذر الفسخ فبطل الخیار ٢   ون کان تصرفا لا یوجب حقا للغیر کالبیع بشرط الخیار والمساومة والہبة من غیر تسلیم لا یبطلہ قبل الرؤیة لأنہ لا یربو علی صریح الرضا ٣   ویبطلہ بعد الرؤیة لوجود دلالة الرضا.

مشتری نے مبیع میں ایسا تصرف کردیا جس کا اٹھانا نا ممکن ہے ، جیسے غلام کو آزاد کردیا یا مدبر بنا دیا، یا ایسا تصرف کیا جس سے دوسرے کا حق مبیع کے ساتھ متعلق ہو گیا ۔جیسے مطلق بیچ دیا ، خیار شرط وغیرہ بھی نہیں لیا ۔یا رہن پر رکھ دیا یا اجرت پر رکھ دیا تو چاہے ابھی تک مشتری مبیع کو نہ دیکھا ہو پھر بھی خیار رویت ختم ہوجائے گا ، اس لئے کہ اب مبیع کو بائع کی طرف دینا نا ممکن ہوگیا ۔  
لغت : البیع المطلق: اگر خیار شرط کے ساتھ بیع کی تو یہ بیع مقید ہے اس میں ابھی خیار رویت ختم نہیں ہوگا ، کیونکہ خیار شرط کے ماتحت بیع توڑ کر مبیع بائع کی طرف واپس کر سکتا ہے ، لیکن مطلق بیع کردی تو اب مبیع بائع کی طرف واپس نہیں کر سکتا ۔ الرھن  : گروی رکھنا ۔ رہن رکھنا ۔
ترجمہ  : ٢  اور اگر ایسا تصرف کیا کہ دوسرے کا حق واجب نہیں کرتا  جیسے شرط خیار کے ساتھ بیع کرنا ، اور بھاؤ کے طور پر مبیع دینا ، اور سپرد کئے بغیر ہبہ کرنا رویت سے پہلے خیار باطل نہیں کرتا ، اس لئے کہ یہ صریح رضامندی سے زیادہ نہیں ہے ۔ 
تشریح  :   اگر مشتری نے مبیع میں ایسا تصرف کیا جس سے دوسرے آدمی کا حق ابھی متعلق نہیں ہوا ہے تو اس سے خیار رویت ختم نہیں ہوگا ، اس کے لئے شارح نے تین مثالیں دی ہیں ]١[ مشتری نے اس مبیع کو دوسروں کے ہاتھ میں بیچا ہے جس میں خیار رویت تھا ، لیکن  تین دنوں کا خیار شرط لے لیا ہے اس لئے ابھی یہ مبیع اگلے مشتری کا نہیں ہوا ہے ، کیونکہ یہ خیار شرط کے ماتحت بیع توڑ کر پہلے بائع کو واپس کر سکتا ہے ]٢[ دوسری مثال ہے کہ بھاؤ کرنے کے طور پر مشتری  نے مبیع کو دوسرے کو دے دیا ، اس سے اس کا حق متعلق نہیں ہوجاتا کیونکہ ابھی تک بیع نہیں ہوئی ہے اس لئے اس سے بھی خیار رویت ختم نہیں ہوگا ۔ ]٣[  مشتری نے مبیع کوہبہ کیا اور ابھی تک اس کو سامنے والے کو قبضہ نہیں دیا ہے تو اس سے موہوب لہ کا حق متعلق نہیں ہوا اس لئے خیار رویت ختم نہیں ہوگا ۔ ، اس کی وجہ یہ بتاتے ہیں کہ دیکھے بغیر صراحتا کہتا کہ میں اس مبیع سے راضی ہوں تب بھی اس کا خیار ختم نہیں ہوتا ، یہاں تو رضامندی کا صرف اشارہ ہے اس لئے بدرجہ اولی خیار ختم نہیں ہوگا ۔    
لغت :ھبة من غیر تسلیم  : کسی چیز کو ہبہ کر کے جس کو ہبہ کیا]موہوب لہ [ اس کو قبضہ دے دے تو وہ چیز اس کی ہوجاتی ہے ، لیکن ابھی قبضہ نہیں دیا تو یہ چیز اس کی نہیں ہوگی ۔یربو:ربوا سے مشتق ہے افضل ہونا ، زیادہ ہونا ۔   
ترجمہ  : ٣  اور دیکھنے کے بعد یہ چیزیں خیار باطل کردیں گی دلالت کے طور پر رضامندی پائے جانے کی وجہ سے ۔ 
تشریح  : مبیع کو دیکھنے کے بعد اوپر کے تین کام کئے ، مثلا خیار شرط کے ساتھ مبیع بیچی ، یا بھاؤ کے طور پر مبیع دے دی ، یا بغیر 

Flag Counter