Deobandi Books

اثمار الہدایہ شرح اردو ہدایہ جلد 8

123 - 540
بمحضر من الصحابة رض اللہ عنہم. ٤   ثم خیار الرؤیة غیر مؤقت بل یبقی لی أن یوجد ما یبطلہ (٥٧)وما یبطل خیار الشرط من تعیب أو تصرف یبطل خیار الرؤیة   ١   ثم ن کان تصرفا لا یمکن رفعہ کالعتاق والتدبیر أو تصرفا یوجب حقا للغیر کالبیع المطلق والرہن والجارة یبطلہ 

بات سب صحابہ کے سامنے ہوئی ، ]اس لئے بائع کو خیار رویت نہیں ہوگا [  
تشریح  : حضرت عثمان والا واقعہ ابھی اوپر گزرا۔
 ترجمہ  :٤ پھر خیار رویت وقت کے ساتھ متعین نہیں ہے بلکہ جب تک اس کو باطل کرنے والی چیز نہ پائی جائے وہ باقی رہتی ہے ۔ 
تشریح  :  خیار شرط اور خیار تعیین تین دنوں کے ساتھ متعین تھے ، لیکن خیار رویت میں وقت کی تعیین نہیں ہے مشتری جب مبیع کو دیکھ لے گا اس وقت خیار رویت ختم ہوگا ۔ 
ترجمہ ( ٥٧)  جو باتیں خیار شرط کو باطل کرتیں ہیں جیسے مبیع کا عیب دار ہونا ، یا ایسا تصرف کرنا جو خیار رویت کو باطل کرتا ہو  
اصول  :  مشتری کاایسا کام جس سے بائع کی طرف مبیع کا واپس کرنا نا ممکن ہو گیا ہو اس سے خیار رویت ختم ہوجائے گا ، اور اگر ابھی تک واپس کرنا نا ممکن نہیں ہوا تو خیار رویت باقی رہے گا۔
تشریح  :  جو باتیں خیار شرط کو باطل کرتیں ہیں وہ خیار رویت کو بھی ختم کر دیں گی ، مثلا باندی خریدی اور خیار شرط لی اور اس درمیان اس سے وطی کر لی تو مشتری کا خیار باطل ہوجائے گا ، اسی طرح خیار رویت تھی اور باندی سے وطی کر لی تو خیار رویت باطل ہوجائے گا ۔ یا مبیع میں ایسا تصرف کر لیا کہ اب مبیع کو بائع کی طرف واپس کرنا نا ممکن ہوگیا تب بھی خیار رویت باطل ہوجائے گا ، مثلا غلام کو آزاد کر دیا ، یا مدبر بنا دیا تو اب بائع کی طرف واپس کرنا نا ممکن ہو گیا اس لئے اس سے بھی خیار رویت ختم ہوجائے گا ، لیکن اگر ایسا تصرف کیا جس سے مبیع کو  بائع کی طرف واپس کرنا نا ممکن نہیں ہوا تو ابھی خیار رویت باقی رہے گا ، مثلا  بھاؤ کے طور پر مبیع کسی کو دیا ، یا خیار شرط کے طور پر اس مبیع کو بیچا تو یہ ممکن ہے کہ اس بیع کو ختم کر کے مبیع بائع کی طرف واپس کردے اس لئے ابھی خیار رویت ختم نہیں ہو گا ۔   
ترجمہ  : ١  پھر اگر ایسا تصرف ہے جسکو ختم کرنا ممکن نہیں ، جیسے آزاد کرنا ، مدبر بنانا ، یا ایسا تصرف جس سے غیر کا حق واجب کرتا ہے ، جیسے مطلق بیچنا ، اور رہن رکھنا ، یا اجرت پر دینا تو خیار کو دیکھنے سے پہلے بھی باطل کر دیگا اور دیکھنے کے بعد بھی باطل کرے گا اس لئے کہ جب  فسخ کرنا  نا ممکن ہوگیا تو خیار رویت باطل ہوجائے گا ۔ 
تشریح  : اوپر بتایا کہ بغیر دیکھے ہاں بھی کہہ دے گا تب بھی دیکھنے کے بعد اس کو خیار رویت ملے گا ، اب بتا رہے ہیں کہ اگر 

Flag Counter