Deobandi Books

اثمار الہدایہ شرح اردو ہدایہ جلد 8

116 - 540
٣    ولہ أن المبیع خرج عن ملکہ غیر معیب بعیب الشرکة فلو ردہ أحدہما ردہ معیبا بہ وفیہ لزام ضرر زائد    ٤    ولیس من ضرورة ثبات الخیار لہما الرضا برد أحدہما لتصور اجتماعہما علی الرد.(٥٤) قال ومن باع عبدا علی أنہ خباز أو کاتب وکان بخلافہ فالمشتر بالخیار ن شاء أخذہ بجمیع الثمن ون شاء ترک     ١   لأن ہذا وصف مرغوب فیہ فیستحق ف العقد 

لوٹائے گا تو عیب دار کرکے لوٹائے گا اور اس میں بائع پر زائد ضرر کا الزام ہے ۔ 
تشریح  : امام ابو حنیفہ  کی دلیل یہ ہے کہ بائع نے جب بیچا تھا  تواس غلام میں کسی کی شرکت نہیں تھی اور خالد خیار کے ماتحت واپس کرے گا تو غلام زید اور بائع کے درمیان شرکت  ہو جائے گی جو عیب ہے اور بائع پر زائد نقصان ہے ، اس لئے خالد کو مبیع واپس کرنے کا حق نہیں دیا جائے گا ۔ 
ترجمہ  :  ٤  دونوں کو خیار ثابت کرنے کی ضرورت میں سے یہ نہیں ہے کہ دونوں میں سے ایک کے لوٹانے پر راضی ہوجائے ، کیونکہ یہ تصور کیا جا سکتا ہے کہ دونوں ہی لوٹانے پر جمع ہوجائیں ۔ 
تشریح  : یہ حضرت کی الزامی دلیل ہے کہ دونوں مشتریوں کو ایک ساتھ خیار دیا تو اس کے لئے کوئی ضروری نہیں ہے کہ دونوں کے لئے الگ الگ خیار ثابت ہوجائے ، کیونکہ یہ ممکن ہے کہ دونوں ایک ساتھ ہی واپس کرے ، یا دونوں ایک ساتھ ہی بیع کا تام کردے ، اس لئے دونوں کو الگ الگ خیار دینا ضروری نہیں ہے ۔    
ترجمہ : (٥٤) کسی نے غلام خریدا اس شرط پر کہ وہ روٹی پکانے والا ہے یا کاتب ہے ، اور وہ اس کے خلاف تھا تو مشتری کو اختیار ہے کہ اگر چاہے تو پورے ثمن سے لے اور چاہے تو چھوڑ دے ۔ 
تشریح  : کسی نے غلام خریدا اس شرط پر کہ یہ روٹی پکانے والا ہے ، یا کتابت کا فن جانتا ہے ، اور بعد میں پتہ چلا کہ اس میں یہ صفت نہیں ہے تو مشتری کو اختیار ہوگا کہ اس مبیع کو لے یا چھوڑ دے ، لیکن اگر لے گا تو پوری قیمت میں ہی لینا ہوگا ، صفت کے نہ ہونے کی وجہ سے قیمت میں کمی نہیں ہوگی ۔   
وجہ  :  (١) اس قول تابعی میں اس کا اشارہ  ہے ۔  عن ابن سیرین قال اذا ابتاع رجل منک شیئا علی صفة فلم تخالف ما وصفت لہ فقد وجب علیہ البیع  (مصنف عبد الرزاق ، باب البیع علی الصفة وہی غائبة، ج ثامن ،ص٣٥،نمبر١٤٣١٥) اس قول تابعی میں ہے کہ اسی صفت پر موجود ہے تو خیار رویت نہیں ملے گا۔ جس کا مطلب یہ ہوگا کہ اس صفت پر نہ ہو تو اختیار ملے گا ۔(٢)روٹی پکانے وغیرہ صفت کی جو شرط تھی وہ نہ ہونے کی وجہ سے م مشتری کا دل چھوٹا ہوگیا ہے اس لئے اس کو لینے یا نہ لینے کا اختیار ہوگا ۔

Flag Counter