Deobandi Books

اثمار الہدایہ شرح اردو ہدایہ جلد 8

113 - 540
الباق خیار التعیین للاختلاط ولہذا لا یتوقف ف حق الوارث.   ٤    فاما خیار الشرط لا یورث وقد ذکرناہ من قبل.(٥٢) قال ومن اشتری دارا علی أنہ بالخیار فبیعت دار أخری بجنبہا 

لینا ہوگا ، اور دوسرا کپڑا خیار تعیین کے ماتحت واپس کر سکتا ہے ۔
ترجمہ  :  ٣  جسکوختیار تعیین ہے وہ مر گیا تو اس کے ورثہ کے لئے دو کپڑوں میں سے ایک کو واپس کرنے کا حق ہے اس لئے کہ کپڑا گھل مل جانے کی وجہ سے  خیار تعیین باقی ہے ، اسی لئے وارث کے حق میں وقت کے ساتھ متعین نہیں ہے۔
تشریح  : مشتری کو خیار تعیین کا حق تھا ، لیکن ابھی مبیع متعین نہیں کر پایا تھا کہ تین دن کے اندر اندر مر گیا  تو یہ خیار تعیین وراثت کے طور پر ورثہ کو نہیں جائے گا ، لیکن چونکہ ایک کپڑے کی بیع ہو چکی ہے اور وہ بائع کے مال کے ساتھ خلط ملط ہے  اس لئے اپنے مال کو چن کر نکال لینے کا حق ہوگا ،  یہی وجہ ہے کہ مورث کو صرف تین دنوں تک خیار تعیین ملتا تھا ، لیکن وارث کے لئے تین دن کی شرط نہیں ہے بلکہ جب تک چاہے اپنے کپڑے کو چن لینے کا حق ہوگا ، پس اگر وراثت کے طور پر خیار تعیین ملتا تو جس طرح مشتری کے لئے تین دن متعین تھے وارث کے لئے بھی تین دن متعین ہوتے ۔         
 ترجمہ  :  ٤  بہر حال خیار شرط کی وراثت نہیں ہوتی ، اس کو ہم نے پہلے ذکر کیا ہے ۔
تشریح  : اگر مشتری نے خیار تعیین کے ساتھ خیار شرط بھی لیا تھا ، اور تین دن گزرنے سے پہلے مر گیا تو خیار شرط وارث کو نہیں ملے گا ، اور وارث خیار شرط کے ماتحت مبیع کو واپس نہیں کر سکے گا ، بلکہ ایک کپڑے کی بیع لازم ہوجائے گی ، اس کو ہم نے پہلے مسئلہ نمبر ٤٦ میں ذکر کردیا ہے۔  
اصول  : خیار شرط ، اور خیار تعیین کی وراثت نہیں ہوتی ۔البتہ وارث اپنا مال چن لینے کا اختیار ہوتا ہے ۔
 ترجمہ  : (٥٢)  کسی نے گھر خریدا اس شرط پر کہ اسکو خیار شرط ہے ، پھر اس کے بغل میں دوسرا گھر بیچا گیا اس کو مشتری نے حق شفعہ کے طور پر لے لیا تو یہ پہلی بیع سے رضامندی  ہے ۔ 
اصول :  علامت کی وجہ سے بھی حق ساقط ہوجاتا ہے ۔
 تشریح  :  مثلا زید نے خالد کا گھر خریدا اور اس میں تین دنوں تک لینے یا نہ لینے کا خیار شرط لیا ، اس تین دنوں کے درمیان میں خالد کے گھر کے پاس رحیم کا گھر بکنے لگا تو زید نے خالد کے گھر کے پاس ہونے کی وجہ سے رحیم کے گھر پر حق شفعہ کا دعوی کیا ، اور حق شفعہ کی وجہ سے رحیم کا گھر خرید لیا، تو اس کا مطلب یہ ہوا کہ خالد کا گھر زید مکمل خرید چکا ہے ، اسی وجہ سے تو اس نے رحیم کے گھر پر حق شفعہ کا دعوی کیا اس لئے زید نے خالد کے گھر میں جو تین دنوں کا خیار شرط لیا تھا وہ ختم ہوجائے گااور زید اور خالد والی بیع مکمل ہوجائے گی۔  

Flag Counter