Deobandi Books

اثمار الہدایہ شرح اردو ہدایہ جلد 8

112 - 540
الصحیح لأن المبیع ف الحقیقة أحدہما والآخر أمانة والأول تجوز واستعارة.(٥٠) ولو ہلک أحدہما أو تعیب لزمہ البیع فیہ بثمنہ وتعین الآخر للأمانة    ١   لامتناع الرد بالتعیب(٥١) ولو ہلکا جمیعا معا یلزمہ نصف ثمن کل واحد منہما     ١   لشیوع البیع والأمانة فیہما.  ٢    ولو کان فیہ خیار الشرط لہ أن یردہما جمیعا.  ٣    ولو مات من لہ الخیار فلوارثہ أن یرد أحدہما لأن 

کے طور پر کہہ دیا ۔ اور دوسری عبارت ہے' اشتری احد الثوبین ، دونوں کپڑوں میں سے ایک کو خریدا ، یہ عبارت صحیح ہے ، کیونکہ واقعی ایک ہی کپڑا خریدا ہے ، اس لئے دوسرے کپڑے کو خریدنا مجاز کے طور پر ہوا ۔
ترجمہ  :  ( ٥٠)  اگر دو کپڑوں میں سے ایک ہلاک ہو گیا ، یا عیب دار ہوگیا تو ہلاک شدہ کپڑے میں بیع لازم ہوجائے گی اس کی قیمت کے ساتھ اور دوسرا کپڑا امانت کے طور پر متعین ہوجائے گا ۔
ترجمہ  :  ١   عیب دار ہونے کی وجہ سے واپس کرنا ممتنع ہونے کی وجہ سے ۔ 
تشریح  : خیار تعیین کے طور پر دو کپڑے لئے تھے ، ان میں سے ایک کپڑا ہلاک ہو گیا ، یا  عیب دار ہو گیا ، تو اس کپڑے کی بیع لازم ہو جائے گی ، اور اس کپڑے جو قیمت آپس میں طے ہوئی تھی وہ لازم ہوگی ، کیونکہ ہلاک ہونے کی وجہ سے یا عیب دار ہونے کی وجہ سے اس کو بائع کی طرف واپس کرنا نا ممکن ہو گیا ، اس لئے اس کی بیع لازم ہوجائے گی ، اور دوسرا کپڑا امانت کے طور پر مشتری کے پاس رہے گا ، اب اس کو بائع کی طرف واپس کر دینا چاہئے ۔
 ترجمہ  : (٥١) اور اگر دونوں کپڑے ایک ساتھ ہلاک ہوگئے تو مشتری کو دونوں کپڑوں میں سے ہر ایک کی آدھی آدھی قیمت لازم ہوگی۔ 
ترجمہ  :  ١  بیع اور امانت دونوں کپڑوں میں شائع ہونے کی وجہ سے ۔
تشریح  : اگر دونوں کپڑے ایک ساتھ ہلاک ہوگئے تو کسی ایک کپڑے کو بیع کے طور پر یا امانت کے طور پر قرار نہیں دے سکتے اس لئے دونوں کپڑے امانت کے طور بھی ہیں ، اور بیع کے طور بھی ہیں اس لئے دونوں کپڑوں کی آدھی آدھی قیمت  بیع کے طور پر مشتری پر لازم ہوگی ، اور باقی آدھی آدھی قیمت امانت کے طور پر  ہے اس لئے وہ لازم نہیں ہوگی ، کیونکہ امانت کے ہلاک ہونے پر اس کی قیمت لازم نہیں ہوتی ہے ، بشرطیکہ امانت کی حفاظت کرنے میں بے پرواہی نہ کی ہو ۔
ترجمہ  :  ٢   اگر مشتری کے لئے خیار شرط ہو تو وہ دونوں کپڑوں کو واپس کر سکتا ہے ۔ 
تشریح  : اس عبارت کا تعلق مسئلہ نمبر ٤٩ سے ہے ۔ کہ اگر مشتری نے خیار تعیین کے ساتھ خیار شرط بھی لیا ہے تو خیار شرط کے ماتحت دونوں کپڑوں کو بائع کی طرف واپس کر سکتا ہے ، اور اگر خیار شرط نہ لیا ہو تو چونکہ صرف خیار تعیین ہے اس لئے  ایک کپڑا 

Flag Counter